ہماری صحت ہمارے زندگی گزارنے کے طریقوں کی عکاس ہے۔ یقیناّ تمباکونوشی، غیر صحت مند خوراک اور بسیار خوری صحت کے دشمن ہیں لیکن بہت سے اقدامات اور انتخابات ایسے بھی ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں اور ہم ان کے مضر اثرات سے بے خبر ان کا شکار ہیں۔
خواتین کی صحت جہاں اور بہت سے عوامل سے متاثر ہوتی ہے وہیں ان کے طرز زندگی کے بعض انتخابات بھی ان کی صحت کے دشمن ہیں۔ ان میں بہت سے عوامل ایسے ہیں جنہیں خواتین معاشرتی دبائو کے باعث اپناتی ہیں۔
ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زندگی میں تمام انتخاب اور فیصلے اپنی صحت کو مد نظر رکھ کر کیجیئے۔ آپ اہم ہیں اور آپ کی صحت ایک اچھی اور بھرپور ذندگی گزارنے کیلیئے آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ ذیل میں ایسے ہی چند عوامل کا ذکر ہے جو بظاہر بے ضرر ہیں لیکن مستقبل میں صحت کے پیچیدہ مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
اونچی ایڑی کے جوتے ہر خاتون کی زندگی کا اہم حصہ نظر آتے ہیں۔ ان میں آپ بےچین تو رہتی ہی ہیں، صحت پر ان کے دیگر مضر اثرات یہ ہیں:
ہڈیوں اور اعصاب کو نقصان
وزن کی غیر متوازن تقسیم کے باعث پائوں کی ہڈیوں پر دبائو، ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیلیئے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
پنڈلیوں میں کھچائو اور پٹھوں کی سختی
گھٹنوں کے اندرونی اعضاٗ پر دبائو کے باعث ہڈیوں کے بھربھرے پن کی شکایت
توازن کے مسائل
تنگ جینز اور چست لباس پہننے سے اعصاب پر دبائو پڑتا ہے کو کہ عصبی نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے لباس سے تھکن اور نظام انہضام کے مسائل بھی سامنے آنے لگتے ہیں۔
ناک اور کان چھدوانا
جسم کے مختلف حصوں کا چھدوانا ایک عام رواج ہے لیکن بے احتیاطی اور ناکافی صفائی کے باعث انفیکشن، سوجن اور دھبے پڑ جانے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ جلد کی بیماری کے ماہرین غیر ضروری طور پر ایسے اقدامات سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں۔ لاہور اور کراچی میں ماہر امراض جلد سے رابطہ اور معائنہ کیلیئے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
بھاری ہینڈ بیگ
بڑے بڑے اور بھاری ہیند بیگز ساتھ رکھنا اور اٹھانا خواتین کی عادت ہی بن چکی ہے۔ لیکن ان سے جسم کے ایک طرف اضافی بوجھ پڑتا ہے جو کہ ہڈیوں
کے نقصان، کمر اور گردن کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔
بہت سی بیماریوں سے بچنا ہمارے بس میں نہیں ہے لیکن کچھ شعوری اقدامات سے ہم اپنی صحت میں بہتری بھی لا سکتے ہیں اور کچھ پیچیدہ مسائل کا شکار ہونے سے بچ بھی سکتے ہیں۔