کینسر ایک مہلک بیماری ہے جو کسی خاص فرد کو خاص عمر میں نہیں ہوتی بلکہ کبھی بھی کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کتنا امیر ہے یا غریب، بوڑھا یا جوان، کوئی بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے۔ بیماری کوئی بھی ہو۔ ہر عمر کے فرد کے لئے تکلیف دہ ہے۔ تاہم اگر یہ کینسر جیسی مہلک بیماری ہو اور کسی معصوم بچے کو ہو تو تکلیف دوگنی معلوم ہوتی ہے۔
امریکی ریاست یوٹاہ کے شہر ورنل سے تعلق رکھنے والی بچی لولا بیتھ ایک ایسی ہی بدقسمت بچی ہے جس نے محض چار برس کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا دلیری سے سامنا کیا اور صحت یابی پائی۔
ولمس ٹیومر
ماہرپیڈیاٹرک کینسر سپیشلسٹ سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
کڑی آزمائش
کینسر کے ماہر معالج سے مشورے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
“ہم آئے روز کینسر سے متاثرہ لوگوں کے بارے میں ٹی وی پر دیکھتے اور اخبارات میں پڑھتے ہیں۔ ہمیں ان تمام لوگوں سے ہمدردی ہوتی ہے۔ مگر ہمیں ان کی تکلیف کا صحیح اندازہ تب ہوتا ہے جب ہم خود کینسر کی تکلیفوں سے گزرتے ہیں۔ یہ ایک اذيت ناک تجربہ تھا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم پر بھی کبھی ایسا کڑا وقت آئے گا۔”
سرجری
کیموتھراپی
کینسر کے مریضوں کے لئے کینسر اور سرجری سے بھی زیادہ اذیت ناک مرحلہ کیموتھراپی کروانے کا ہوتا ہے۔ سرجری کے بعد اگلے 22 ہفتوں میں، لولا بیتھ کو پھر 13 کیموتھراپی سیشنز سے گزرنا پڑا۔
روشنی کا مینار
کرسٹن نے اس حوالے سے بتایا: ” لولا نے اس قدر بہادری سے ان سب تکلیفوں کا سامنا کیا کہ ہمارے خاندان میں امید کی روشن مثال بن گئی ۔”
آخری جنگ
ایک طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد آخر کار 7 اگست کا دن آیا جب لولا اپنے کیمو کا آخری ڈرپ لگوانے گئی۔ تو سارا خاندان بے صبری سے نتائج کا انتظار کر رہا تھا۔
لولا بیتھ کی صحت یابی پر نہ صرف اسکے خاندان کے تمام افراد نہایت مسرور تھے بلکہ انسٹاگرام پر بھی تمام فالوورز نے کرسٹن کو تہنیتی پیغامات ارسال کئے۔
صحت کی نوید
کینسر بیماری کے خلاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ لولا بیتھ نے بھی یہ لڑائی لڑی اور آخری کیمو سیشن کے ٹھیک تین ہفتوں بعد والدہ کرسٹن نے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کے ذریعے لولا کی کینسر سے نجات اور مکمل صحت یابی کا اعلان کیا
فتح کا جشن
خوش قسمتی سے لولا بیتھ، کینسر کے دوران اپنے پیاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ خصوصا اس کی والدہ نے جس حوصلے سے اس سارے عرصے میں اس کا خیال رکھا اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔
لولا کی صحت یابی کی خوشی میں اس کی والدہ نے اس کے لئے ایک فوٹو شوٹ کا اہتمام کیا۔ اس فوٹو شوٹ میں لولا نے خوبصورت ملبوسات میں اور دلکش ہیڈ بینڈز پہن کر حصہ لیا۔ تصاویر میں لولا بیتھ کو ایک نشان تھامے دیکھا جا سکتا ہے جس پر لکھا ہے:
” میں لڑی، میں نے فتح پائی، میں لولا بیتھ مضبوط ہوں۔”
کرسٹن باقاعدگی سے اپنے انسٹاگرام صفحہ پر اپ ڈیٹس پوسٹ کرتی رہی ہیں، اس حوالے سے انھوں نے گڈ مارننگ امریکہ کو بتایا کہ:
“میں نے اپنی زندگی کے اس سیزن کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہم آئندہ آنے والے برسوں میں ان یادوں کو تازہ کر سکیں۔ یہ وقت ہماری زندگیوں کا ایک انتہائی جذباتی وقت رہا ہے۔ ہم اپنی بیٹی کی صحت یابی پر بہت خوش ہیں اور اس واقعے نے ہمیں سکھایا ہے کہ زندگی اور صحت کی قدر کرنی چاہیے اور اسے کبھی بھی معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|