وزن کم کرنے کےلیۓ مختلف طریقے استعمال کرنے والے لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں .کہ صرف ڈائٹنگ کر کے یا نشاستہ دار اشیا سے پرہیز کر کے پتلے ہونے کی امید کرنا, غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ جلدی اور بہتر نتائج کے لیۓ ماہر غذائیت کے مشورے سے ایک ڈائٹ پلان تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے. جو کہ آپ کی صحت کے مطابق ڈائٹ پلان ترتیب دیں گے. جس کے ذریعے اپنی صحت کو گنواۓ بغیر اسمارٹ ہوا جا سکتا ہے
وزن کم کرنے کے آزمودہ طریقے
اپنے ڈائٹ پلان کو بناتے ہوۓ کچھ صحت مند غذائی عادات کو اپنانا اور کچھ بری عادات کو چھوڑنا بہت ضروری ہے .اس وجہ سے دی گئی ہدایات کے مطابق اپنا ڈائٹ پلان ترتییب دیں
میٹھے سے پرہیز
تیزی سے وزن کم کرنے کے لیۓ میٹھی چیزوں سے پرہیز کرنے کا بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔کیوں کہ جب آپ میٹھی اور نشاستے والی اشیا کو کھانا چھوڑ دیتے ہیں. تو اس سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ جس کی وجہ سے جسم میں جمی ہوئی چکنائي کی تہیں پگھلنا شروع ہو جاتی ہیں. اور وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ میٹھی اشیا کو ترک کر کے فوری طور پر تو وزن کم ہو جاتا ہے ,لیکن اس کے دیر پا اثرات کے بارے میں ابھی تحقیق جاری ہے
غذا میں چکنائی ، پروٹین اور سبزیوں کو شامل رکھیں
ڈائٹ پلان بناتے ہوۓ اپنی غذا میں ایک حصہ پروٹین ، ایک حصہ چکنائی ، ایک حصہ سبزیاں اور قدرتی کاربوہائيڈریٹ کو ضرور شامل کریں ۔ پروٹین کی صرف 50 سے 90گرام تک مقدار چوبیس گھنٹوں میں درکار ہوتی ہے ۔ اور اس کو گوشت ، انڈوں اور دودھ سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
جب کہ سبزیاں جن میں خاص طور پر ہرے پتوں والی سبزیاں شامل ہیں. ڈائٹ پلان کو مکمل کرنے کے لیۓ بہترین ہوتی ہیں جن کو سرسوں کے تیل میں پکا کر چکنائی کی مقدار کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے
جسم کو حرکت دیں
ورزش اور ایکسرسائز وزن کو تیزی سے کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ خاص طور پر وزن اٹھانے کی ورزش اس حوالے سے بہت کارآمد ہوتی ہے کہ اس سے جسم کی کیلوریز جلتی ہیں ۔ جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ وزن اٹھانے کے ساتھ ساتھ جاگنگ اور واکنگ بھی وزن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہی
تیزی سے وزن کم کرنے کے نو فوری نسخے
صبح کا ناشتہ زیادہ پروٹین والی غذاؤں کا کریں سے سے دن بھر زیادہ بھوک نہیں لگے گی اور وزن کم ہو سکے گا
پھلوں کے جوس اور دیگر مصنوعی شکر والے مشروبات سے سختی سے پرہیز کریں یہ وزن بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں
ایسی غذائیں کھائیں جو وزن کم کرنے والی ہوں اور ایسی غذاوں سے پرہیز کریں جو وزن گھٹائیں
اسپغول کی بھوسی کا استعمال کریں اس میں موجود فائبر پیٹ کو صاف کرتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے
کافی یا چاۓ باقاعدگی سے پیئيں کیوں کہ یہ جسم کے میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے
جنک فوڈ کا استعمال نہ کریں اس کی جگہ متوازن غذا کے استعمال کی عادت اپنائيں
آہستہ آہستہ کھانا کھایا کریں
اپنی نیند کا خیال رکھیں اور بھر پور نیند لیا کریں
وزن کم کرنےکےلیۓ مذید مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں