انسانی جسم کا ذیادہ تر حصہ پروٹین پر مشتمل ہے۔ پروٹین جسم کے بہت سے حصوں کی نشو نما کے لئے بے حد ضروری ہ ناخن، بال، قد بلکہ دماغی نشو نما کے لئے بھی پروٹین بے حد ضروری ہے۔ انسانی جسم میں پروٹین کی کمی پوری کرنے کے لئے چند غذاء کا استعمال بہت ضروری ہے۔ پروٹین کی کمی کے باعث بہت سی ایسی بیماریاں ہیں جن کے لاحق ہونے کا حدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کمی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اچھی خوراکا استعمال بڑھایا جائے۔ درج ذیل خوراک کے استعمال سے آپ جسم میں پروٹین کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔
مرغی کا استعمال
مرغی پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ مرغی کے کچھ مخصوص گوشت کا استعمال نہایت مفید ہے۔ بچوں کو مرغی کی یخنی دینا ان کی ذہنی توانائی کو بڑھا کے ان کو تندرست اور توانا ء رکھتا ہے۔ مرغی کے گوشت کا استعمال روزانہ آپ کے جسم کو پروٹین کی کمی سے بچا کے جسمانی عضاء کی نشو نما پوری کرتا ہے۔
پنیر
پنیر کا استعمال پروٹین کی کمی پوری کرنے میں بے حد مددگار ہے۔ پنیر کی ایک خاص قسم جس کو” کوٹیج پنیر” کہا جاتا ہے جسم کے لئے مفید ہے اور وزن میں آضافے کا باعث بھی نہیں بنتی۔ اس کے علاوہ پنیر جسم میں دیگر غذائی کمی کو بھی پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جسم میں غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اگر آپ کو کراچی میں بہترین نیوٹریشنیسٹ کے لئے ابھی مرہم ویب سائٹ سے رابطہ کریں۔
انڈے
انڈے پروٹین کے حصول کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔ خاص طور پر انڈے کی ذردی کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے ۔ دل کے مریض ڈاکٹر کے مشورے سے ہی ذردی کا استعمال شروع کریں کیونکہ یہ کیلسٹرول بھرہا کے دل کے مسئلوں کا سبب بن سکتی ہے۔ انڈے خاص طور پر بچوں کے لئے بہت ضروری ہیں۔
جوء کا دلیا
جوء کا دلیا بھر پور غذاء ہونے کے ساتھ ساتھ پروٹین کے لئے بہت اہم ہے۔ عام طور پر جوء کا دلیا ذیادہ طر لوگوں کو پسند نہیں آتا ۔ اگر جوء کا دلیا شہد اور میوہ جات کے ساتھ استعمال کیا جائے تو نہ صرف ذایقہ دوبا لا ہو جاتا ہے بلکہ غذائیت بھی۔
دودھ
دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں دونوں کے لئے بہت ضروری ہے۔ دودھ کا استعمال صرف ان لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو دل کے مریض، ذیابطیس کے شکار، یا کیلسٹرول کے مریض ہیں۔
خوراک کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اگر وقت پر ایسا نہ کیا جائے تو جسم میں توانائی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ تاہم انسانی جسم وقت کے ساتھ کھوکھلا ہو جاتا ہے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں راولپنڈی کے بہترین ڈاکٹر یا پاکستان بھر میں اپائنٹمنٹ بُک کروانے کے لئے ابھی مرہم ویب سائٹ وزٹ کریں
&
Few Most Popular Doctors
nbsp;