دمہ کے مرض کے علاج کے لئے کیا آپ کوئی ایسی غذا استعمال کرتے ہیں جس سے آپ کو فائدہ ہو؟ جس طرح ہم وزن کم کرنے یا دلکش جلد حاصل کرنے کے لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جو ہمیں چمکتی جلد اور وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اسی طرح آپ دمہ کا بھی علاج کر سکتے ہیں۔
متوازن غذا اور ورزش کی مدد سے ہم اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنا کر اچھی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ناقص غذا اور جنک فوڈ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہم خود بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔اگر آپ بھی صحت مند زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں تو آپ بھی متوازن غذا کا استعمال کریں۔
ہم دمہ کے مرض میں کن غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر رہیں۔
دمہ کے مرض میں استعمال کی جانے والی غذائیں
وہ افراد جو دمہ جیسی مرض کا سامنا کر رہے ہیں وہ اس میں ان غذاؤں کا استعمال کریں وہ غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛
ادرک
ہمارے معدے کی خرابی کو دور کرنے کے لئے ادرک بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اسی طرح یہ دمے کے مرض کو بھی آرام دینے کے لئے مفید ہے۔ امریکن جنرل میں ایک تحقیق میں یہ بات پتہ لگی ہے کہ ادرک ہماری ائیر ویز کو آرام دینے کے لئے معاون ہے۔ اس لئے اگر آپ دمے کے مرض میں مبتلا ہیں تو ادرک کا استعمال کریں۔
پالک
کہتے ہیں سبز پتوں والی سبزیاں معدنیات اور منزلز سے بھرپور ہوتی ہیں ان میں فولیٹ بھی موجود ہوتا ہے جو خاص طور ہر دمہ کے مریضوں کے لئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ بچے جن کی غذا میں فولیٹ اور وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان میں دمے کے دورے کا خدشہ 8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
وہ افراد جو اچھی مقدار میں وٹامن ڈی اور فولیٹ کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس کا امکان کم ہوتا ہے۔اس لئے معدنیات اور منرلز سے بھرپور غذا کا استعمال کریں۔
سیب اور سنترا
اگر آپ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کی علامات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں سیب اور کینو جیسے پھلوں کا استعمال لازمی کریں۔اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کے جسم میں سوزش کو کم کر سکتا ہے۔ کینو میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو پھیپھڑوں کی سوزش کو کم کرنے میں اہم ہے۔
مچھلی
سردیوں کے موسم میں ہمیں مچھلی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت مفید ہے اگر آپ مچھلی کا استعمال کرتے ہیں اس سے نہ صرف آپ اپنی جلد اور بالوں کا خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ آپ دمہ کے مرض کا بھی علاج کر سکتے ہیں۔
مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی کی کمی اگر جسم میں نہیں ہے تو آپ کو مدد دمہ کے مرض سے نجات ملتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی زیادہ تکلیف ہے تو اس کے لئے ڈاکٹر سے ملنا لامزی ہے۔
آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
ہلدی
اس کو نہ صرف جلد کے لئے استعمال کی جاتا ہے بلکہ اس کو زخموں کے علاج کے لئے بھی صدیوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں اینٹی سوززش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہیں۔ہلد ہمارے جسم میں سوزش کو کم کرسکتی ہے۔
ہم کھانوں میں ہلدی کا استعمال کرکے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
انار
ہم پھلوں اور سبزیوں کی مدد سے اپنے جسم سے زہرہلے مادوں کا اخراج کرنے کے علاوہ اپنی مجوعی صحت کو اچھا کرتے ہیں۔ انار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی مدد سے ہم خون کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔
انار پیپھڑوں کی سوزش کو کم کرنے کے لئے ہماری مدد کرتا ہے اس لئے اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کو شامل کریں تاکہ کسی بھی بھی بیماری کا مقابلہ کر سکیں ا س کے علاوہ ان سے محفوظ رہ سکیں۔
ٹماٹر کا جوس
یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اور کیلوریز میں کم ہوتے ہیں۔ زیادہ کیلوریز والی غذا دمہ کے مریضوں کے لئے مفید نہیں ہے۔ ٹماٹر کا جوس ائیر ویز کو آرام دینے میں محفوظ ہے۔ اس لئے ہم ٹماٹر کے جوس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر میں اینٹی آکیسڈنٹ اور لائکوپین موجود ہوتا ہے اگر ہم ایک ہفتے تک اس کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے ائیر ویز کو آرام ملتا ہے۔ اس لئے دمہ کے شکار لوگوں کے لئے یہ فائدہ مند ہے۔