صحت کی سہولیات کے پیکج ایک جانب تو وقت کی بچت کا سبب ہوتے ہیں۔ دوسری طرف پیکج کی صورت میں ہونے کے سبب کافی اکنامکل بھی ہوتے ہیں
عام طور پر تیس سال کی عمر کے بعد ڈاکٹر ہر انسان کو اس بات کی تاکید کرتے ہیں۔ کہ اب ان کو اپنی صحت کا خیال پہلے سے زیادہ رکھنا ہے۔ اس وجہ سے باقاعدگی سے کچھ ٹیسٹ لازمی طور پر کروانے چاہیۓ ہیں۔ جن سے بنیادی ارکان دل ، جگر گردے کے ا فعال کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے ۔ ایسے مریضوں کے لیۓ مختلف لیبارٹری والے مختلف پیکج متعارف کرواتے ہیں ۔تاکہ ایک ہی چھت تلے سکون سے ٹیسٹ کرواۓ جا سکیں
کراچی کی لیبارٹریوں کی جانب سے دیۓ جانے والے پیکج
آغا خان یونی ورسٹی ہاسپٹل لیب
آغا خان یونی ورسٹی لیب کا شمار کراچی کی صف اول کی لیب میں ہوتا ہے۔ جہاں پر ہر طرح کی جانچ کی سہولت موجود ہے ۔اور وہ گزشتہ 30 سالوں سے کراچی کی مستند ترین لیب کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ جو کہ مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی اسکریننگ کی سہولیات فراہم کرتے ہیں ۔ یہ لیب مریضوں کے جگر کے افعال کا ٹیسٹ /خون کی جانچ کے ٹیسٹ، گردوں کے لیۓ کریٹین کا ٹیسٹ ۔اور پاخانے اور پیشاب کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرتی ہے
اس کے ساتھ ساتھ دل کے دورے کے رسک کا پیکج ، گردوں کے افعال کے چیک کرنے کا ٹیسٹ ، ہڈیوں کی مضبوطی کا ٹیسٹ بھی پیکج میں شامل ہیں
دارالصحت ہاسپٹل لیبارٹری
دارالصحت کا شمار کراچی کے ایسے ادارے کے طور پر ہوتا ہے ۔جس کا نظم و نسق انتہائي پروفیشنل افراد کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس ہسپتال میں اپنی ہی لیبارٹری کی موجودگی اس حوالے سے مریضوں کے لیۓ بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ مریض ڈاکٹر کو معائنہ کروانے سے قبل مریض ایک ہی چھت تلے تمام ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ جو کہ انتہائی مستند ہوتے ہیں
اسکریننگ کے لیۓ مریض خون کے ٹیسٹ ، پیشاب ، پاخانے کے ٹیسٹ وٹامن ڈی کے لیول کے ٹیسٹ ، یورک ایسڈ کے ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہسپتال کے ریڈیولوجی کے شعبے سے ایکس رے ، الٹرا ساونڈ اور ای سی جی بھی کروائی جا سکتی ہے
اس کے علاوہ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ، ماہر غذائیت بھی اس پیکج کا حصہ ہوتی ہیں
ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اور ڈائگنوسٹک
ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی جانب سے پیش کیا گیا ہیلتھ پیکج اپنی خصوصیات کے اعتبار سے پہلے پانچ میں سے ایک ہے ۔ اس پیکج کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے ۔کہ اس کی مدد سے کسی بھی مرض کے بارے میں ابتدا ہی میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کی لیب کا تجربہ کار عملہ اسکریننگ کے ان نتائج کو مستند ترین قرار دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس لیب میں تجربہ کار ڈاکٹروں کی سہولت بھی موجود ہے۔ جن کی مدد سے اسکریننگ کے بعد ان سے مشورہ لے کر علاج شروع کیا جا سکتا ہے
سٹی لیب ڈائگنوسٹک سنٹر
سٹی لیب کا پیش کیا گیا ہیلتھ پیکج تین طرح کا ہے۔ جس میں پلاٹینیم ، گولڈ اور سلور پیکج موجود ہے۔ جن میں مختلف پیتھا لوجی ٹیسٹ شامل ہیں ۔جن میں مکمل خون کے ٹیسٹ ، لیپڈ پروفائل کا ٹیسٹ ،پیشاب کے ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں
یہ تمام ٹیسٹ تجربہ کار افراد کے ہاتھوں جدید ترین مشینوں کے ذریعے کیۓ جاتے ہیں۔ جس کے سبب ان کے نتائج میں غلطی کا چانس نہ ہونے کےبرابر ہوتا ہے ۔ اور یہ مریض کی حالت کو دیکھ کر اس کو اسکریننگ کے پیکج فراہم کرتے ہیں
ڈاکٹر ضیا الدین ہاسپٹل لیبارٹری
ڈاکٹر ضیا الدین لیبارٹری مریضوں کو تین دہائیوں سے صحت کے پیکج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔اس وجہ سے اس ہسپتال میں مریضوں کے لیۓ مکمل ترین پیکج موجود ہیں جہاں پر مریض مکمل بھروسے کے ساتھ اسکریننگ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ اگر آن لائن ڈاکٹر کے مشورے کے خواہشمند ہوں تو اس کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں