آجکل دوبارہ سے کرونا وائرس کی نئی قسم نے پوری شدت سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، باجود اس کے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ویکسین کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور بعض ممالک میں یہ ابھی تک جاری ہے کچھ سوالات جو اس وائرس اور ویکسین سے متعلق سب کے ذہنوں میں گردش کرتے ہیں ان میں سے اہم سوال یہ بھی ہیں کہ آیا اگر میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آجائے تو کیا مجھے اس دوران ویکسین لگوانی چاہئے؟ کیا اس دوران ویکسین لگوانا مجھے فائدہ دیگا؟ کیا اس دوران لگائی جانے والی…
Author: Farzeen Jawad
ٹرائگلیسرائڈز خون میں پائی جانے والی چربی کی ایک قسم ہے۔ٹرائگلیسرائڈز کی اعلیٰ سطح صحت کی مختلف حالتوں کے لئے خطرے کا عنصر ہو سکتی ہے۔ اس کے بڑھنے میں ایک اہم عنصر ہماری خوراک بھی ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخص کے خون میں اضافی ٹرائگلیسرائڈز کی مقدار پائی جاتی ہے تو ڈاکٹر اسے خوراک میں تبدیلی لانے کا مشورہ دے سکتا ہے۔ اس کو بڑھانے والی خوراک میں سیر شدہ چکنائی،اضافی شکر، ضرورت سے زیادہ الکحل،اور کاربوہائڈریٹ والی غذائیں شامل ہیں۔ ٹرائگلیسرائڈز کیا ہیں؟ ٹرائگلیسرائڈز جسم میں لپڈ یا چربی کی قسم ہیں،ہمارا جسم زیادہ تر چربی کو…
فیلوپین ٹیوبز خواتین کے تولیدی وہ تولیدی اعضاء ہیں جو بچہ دانی کو بیضہ دانی سے جوڑتی ہیں ہر ماہ ماہواری کے وسط میں فیلوپین ٹیوبز بیضہ دانی سے بچہ دانی تک انڈا لیکر جاتی ہیں۔حمل فیلوپین ٹیوب میں بھی ہوتا ہے اگر انڈے کو سپرم کے ذریعے فرٹیلائز کیا جائے یااسے پھر فیلوپین ٹیوبز کے ذریعے ہی امپلانٹیشن کے لئے بچہ دانی میں منتقل کیا جاتا ہے اگر فیلوپین ٹیوبز بند ہوں تو نطفہ کا انڈوں تک جانے کا راستہ، اور ساتھ ہی فرٹیلائزڈ انڈے کے لئے بچہ دانی کی طرف جانے کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔ان ٹیوبز…
حاملہ خواتین اور ان کے ساتھی اکثر یہ سوچتے ہیں کہ کیا حمل کے دوران جنسی تعلق قائم رکھنا محفوظ ہے؟ کیا اس سے اسقاط حمل ہو گا؟کیا ان کا جنسی تعلق ان کے پیدا ہونے والے بچے کو کسی قسم کا نقصان تو نہیں پہنچائے گا؟ وغیرہ وغیرہ۔ خصوصا یہ سوالات پہلی مرتبہ ماں باپ بننے والے میاں بیوی کے ذہن میں ضرور آتے ہیں۔ کیا حمل کے دوران سیکس کرنا محفوظ ہے؟ سیکس، حمل کا ایک قدرتی اور نارمل حصہ ہے حمل کے دوران دخول اور جماع کرنے سے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے، جو آپ…
بچوں میں دمہ ،پھیپھڑوں کی سب سے عام دائمی بیماری ہے،اس میں سوزش اور ایئر ویز کا تنگ ہونا شامل ہے۔جس سے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے اگر بچوں میں دمہ کی بروقت تشخیص نہیں کی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں اہم جسمانی اور جذباتی تکلیف،اسکول چھٹنا،ہسپتال کے دورے اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بعض اوقات بچوں میں دمہ کی تشخیص مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بھی دیگر بیماریوں سے ملتی ہے جیسے کہ نزلہ زکام، سانس لینے میں دشواری وغیرہ۔لیکن اگر ایسی کوئی بھی علامات اگر بچے میں زیادہ عرصے…
یہ کہانی ایک ایسے باہمت الیکٹریشن کی ہے جس نے اپنے بازو اور کندھے ایک حادثے میں گنوا دئے لیکن اس کے گھر والوں کے ساتھ اور اس کی ہمت نے اسے دوبارہ نئے بازو اور کندھے حاصل کرنے میں مدد کی اور اسے زندگی کی جانب واپس لوٹنے میں بھی مدد کی ہم سب کو بیک وقت زندگی میں خوشی اور غمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں سے بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو اپنی چھاپ ہماری زندگی پر چھوڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک الیکٹریشن فلیکس گریٹرسن کے ساتھ بھی ہوا۔ جب الیکڑک شاک کی وجہ سے…
فائبرومیالجیا ایک ایسا نایاب عارضہ ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جس کی خصوصیات میں بڑے پیمانے پر پٹھوں میں درد کے ساتھ تھکاوٹ،نیند، یاداشت اور موڈ کے مسائل ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق فائبرومیالجیا آپ کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے تکلیف دہ اور غیر تکلیف دہ سگنلز کے طریقے کو متاثر کر کے دردناک احساسات کو بڑھاتا ہے یہ تکلیف عام طور پر کسی واقعے جیسے کہ کسی حادثہ،صدمہ، سرجری یا انفیکشن کے بعد شروع ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ بعض اوقات بہت زیادہ ذہنی دباؤ کے نتینجے میں بھی ہوتی ہے۔مردوں…
ٹنگ ٹائی جسے اینکائیلوگلسیا کہا جاتا ہے ایک ایسی حالت ہے جس میں بچے کی زبان اس کے منہ کے نیچے سے لگی رہتی ہے،اس کی علامات میں دودھ پلانے اور بولنے میں دشواری شامل ہے بعض اوقات اس کے علاج کی ضرورت نہیں پڑتی اور بڑھتی عمر کے ساتھ یہ خود ہی صحیح ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات ایک معمولی سی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ٹنگ ٹائی کیا ہے؟ ٹنگ ٹائی،جسے اینکائیلوگلوسیا بھی کہا جاتا ہے، ایک پیدائشی حالت ہے جس میں بچے کی زبان اس کے منہ کے نیچے (فرش) سے لگی ہوتی ہے، ایسا…
پریگنینسی کے دوران ایک عورت کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے،جیسے حمل پانا کوئی اسان کام نہیں ہے ویسے یہ ایک حاملہ کے لئے یہ وقت ملے جلے تاثرات کے ساتھ آتا ہے اس مین چند خشگوار تبدیلیوں کے ساتھ اسے چند ناگوار تبدیلیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویسے تو پریگنینسی سے متعلق معلومات آپ کو ہر جگہ آسانی سے مل سکتی ہے لیکن یہاں ہم ان چند تبدیلیوں کا ذکر کریں گے جس کا سامنا ایک حاملہ کو کرنا پڑتا ہے پریگنینسی میں کن تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک حاملہ ہونے والی عورت…
مصنوعی درد یا لیبر انڈکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایک حاملہ عورت کے لئے اور خاص طور پر پہلی مرتتبہ ماں بننے والی خاتون کو اپنی ڈیلیوری کی تاریخ کا کس قدر شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ اگر آپ کی ڈیلیوری کی تاریخ گزر جاتی ہے اور آپ کا بچہ باہر نہیں آتا تو یہ بات آپ کے لئے خاصی پریشان کن ہو سکتی ہے اور جتنا اپ ڈیلیوری کی تاریخ سے دور جاتی ہیں آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہیں کہ آخر یہ…