Author: Samra Nasir

میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

سلیکا جیل ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو اکثر چھوٹے، صاف موتیوں یا واضح راک کرسٹل کی شکل میں آتا ہے جو کاغذ یا کپڑے سے بنے چھوٹے پیکٹوں میں رکھے جاتے ہیں۔ نمی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے یہ پیکٹ اکثر تجارتی مصنوعات کے ساتھ پیک کیے جاتے ہیں۔ سلیکا جیل کے پیکٹ مصنوعات کی ایک وسیع رینج میں مل سکتے ہیں، جیسے خوراک، کپڑے اور الیکٹرانکس وغیرہ میں۔ سلیکا جیل کیا ہے؟ سلیکا جیل ایک ڈیسیکینٹ ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ چیزوں کو خشک رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔…

Read More

فائبر، جو بنیادی طور پر پھلوں، سبزیوں، سارا اناج، اور پھلیوں میں پایا جاتا ہے، قبض کو روکنے یا اس سے نجات دلانے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ لیکن فائبر پر مشتمل غذائیں صحت کے دیگر فوائد بھی فراہم کر سکتی ہیں، جیسے کہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا اور ذیابیطس، دل کی بیماری، اور کچھ اقسام کے کینسر کے خطرے کو کم کرنا۔ فائبر کیا ہے؟ فائبر یا غذائی ریشہ، پودوں کی خوراک کے وہ حصے ہیں جو جسم ہضم یا جذب نہیں کر سکتا۔ یہ کاربوہائیڈریٹ کی ایک قسم ہے جو چینی کے مالیکیولز پر مشتمل…

Read More

تصویر کشی آج کل کے دور میں کوئی مسئلہ نہیں۔ سوشل میڈیا اور فون کیمروں کی انگلیوں پر ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے بڑے ہونے کے ہر چھوٹے سے لمحے کو قید کر سکتے ہیں اور انہیں صرف اپنی یادوں میں رکھنے کے بجائے دنیا کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ شیئرنگ کا سلسلہ اتنا وسیع ہے کہ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 2 سال سے کم عمر کے 81فیصد بچوں کی آن لائن تصاویرموجود ہیں۔ اگرچہ بچوں کی تصاویر لینا کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ان کی بہت زیادہ تصاویر لینا نقصان دہ…

Read More

شادی کی بات سنتے ہی ایک تصور جو ذہن میں ابھرتا ہے وہ ہے سب سے زیادہ دلکشی اور توجہ کا مرکزدلہن کا ہوتا ہے۔ چونکہ یہ شادیوں کا موسم ہے تو شادی سے پہلے لی جانے والی سب سے بڑی ٹینشن کا ذکر بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو یقینا آپ سمجھ گئی ہوںگی کہ کس ٹینشن کا ذکر کیا جارہا ہے۔ لہنگا فٹ ہونے کی ٹینشن، آستینوں میں بازو زیادہ بھاری لگنے کی ٹینشن یا پھر میک اپ میں آنٹی والا لک آنےکی ٹینشن۔ ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس،…

Read More

پسینے کا آنا ایک قدرتی عمل ہے ، یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے ، یہ آپ کی جذباتی حالت، سنگین طبی حالت، یا یہاں تک کہ سن یاس اور حمل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اپوکرائن کے غدود مسلسل پسینہ خارج کرتے ہیں، اور جب بلوغت کے مرحلے پر پہنچتے ہیں، تو ایسے ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے جو پسینے کے غدود کو زیادہ متحرک بنا دیتے ہیں۔ اپوکرائن غدود کے ذریعے پسینہ آنا عام طور پر بلوغت کے دوران شروع ہوتا ہے، اس بلاگ میں ہم آپ کو پسینے…

Read More

بچےکی زندگی کے پہلے چند مہینوں میں ان کے والد ان کے ساتھ مشغول زیادہ ہوں تو وہ تیزی سے سیکھتے ہیں۔ یہ انکشاف جدید تحقیق میں ہوا ہے۔ لیکن ہمیشہ سے یہ دیکھا گیا ہےکہ ماں اور بچے کے درمیانی تعلقات ابتدائی نشوونما کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ ایک چھوٹا بچہ اپنی ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اس کے ساتھ گھومنا چاہتا ہے۔ جب بچے کی مجموعی نشوونما کی بات آتی ہے تو کیا والد کا کردار بھی اسکی نشوونما میں اہمیت کا حامل ہے۔ محققین نے پایا کہ بچوں کی نشوونما کے ابتدائی مراحل میں ایک…

Read More

پورفیریا جینیاتی امراض کا ایک گروہ ہے جو ہیم کی نا مکمل تشکیل کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ہیم آپ کے خون میں موجود ہیموگلوبن کا حصہ ہے ، یہ خون کے سرخ خلیوں میں  پایا جانے والا پروٹین جو آپ کے پھیپھڑوں سے آپ کے جسم کے تمام حصوں تک آکسیجن لے جاتا ہے۔ ہیم کی پیداوار، جو بون میرو اور جگر میں ہوتی ہے، اس میں آٹھ مختلف انزائمز شامل ہوتے ہیں – ایک مخصوص انزائم کی کمی پورفیریا کا سبب بنتی ہے۔ پورفیریا کیا ہے؟ اگر آپ کو یہ بیماری ہے، تو خلیے آپ کے جسم…

Read More

براؤن چینی اورسفید چینی ہمارے ہاں یہ دو قسم کی چینی کا استعمال زیادہ ہے۔چینی ایک ایسا جزو ہے جو صدیوں سے انسان کی غذا کا ایک حصہ ہے کیونکہ چینی انسان کی ضرورت ہے اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے پھلوں اور سبزیوں میں کچھ نہ کچھ مقدار میٹھے کی بھی رکھی ہے- سفید چینی اور براؤن چینی دونوں کا ماخذ گنا ہی ہے۔ میٹھے کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے خاص طور پر ہمارے دماغ کو زیادہ ضرورت پڑتی ہے. مٹھاس کے مالیکیولز سے حاصل ہونے والے ہائیڈریٹس نظام انہظام میں جا کر گلوکوز کی شکل اختیار کر لیتے…

Read More

عام طور پر حفاظتی ٹیکہ لگا کریا دوا پلا کر انفیکشن سے محفوظ بنانے کا عمل امیونائزیشن کہلاتا ہے۔ امیونائزیشن ایک عالمی صحت اور ترقی کی کامیابی ہے، جو ہر سال لاکھوں جانیں بچاتی ہے۔ حفاظتی ٹیکوں سے آپ کے جسم کے قدرتی دفاع کے ساتھ کام کرکے بیماری لگنے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ جب آپ کو ویکسین لگتی ہے تو آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔ امیونائزیشن کیا ہیے؟   جس بیماری سے بچاؤمقصود ہو، اُسی کے کمزور یا مردہ جراثیم سے ویکسین تیار کی جاتی ہے، تاکہ مرض کے حملہ آور ہونے کی صورت میں جسم…

Read More

اینٹی بائیوٹک دوائیں انسانی جسم میں ہونے والے وائرل، بیکٹیرئیل انفیکشن کے خاتمے اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، ان میں کچھ دوائیں پورے جسم سے بیکٹیریا نکال پھینکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ کچھ صرف مخصوص بیکٹیریا کی افزائش روکنے کے لیے ہوتی ہیں۔ جب دنیا میں میڈیکل سائنس نے اس قدر ترقی نہیں کی تھی، اور دوائیں بنانے والی کمپنیاں نہیں بنیں تھی، تب لوگ قدرتی جڑی بوٹیوں اور اجزاء سے ہی بڑی سے بڑی بیماریوں کا علاج کرتے تھے۔ خداوند تعالی نے ایسی کوئی بیماری پیدا نہیں کی جس کا علاج…

Read More