بہت سی خواتین میں ماہواری کی بےقاعدگی ہوتی ہے اور ان کو ماہواری کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان مسائل کی کئی وجوہات ہو سکتیں ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن خواتین میں ماہواری کی خرابی ہوتی ہے ان میں دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر ہم اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ا س کے لئے متوازن غذا اور ورزش بہت ضروری ہے جس کی وجہ سے ہم صحت کے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس…
Author: Aisha Zafar
قبض ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ ہم متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی کی مدد سے اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنا کر بہت سے بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اگر ہم ناقص غذا کا استعمال کرتے ہیں یا ہم ورزش نہیں کرتے تو ہمارے بیمار ہونے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ قبض کے مسئلے سے دوچار ہیں تو آپ کو پاخانہ کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے پاخانہ سخت ہو جاتا ہے ۔ اگر آپ کو ایک ہفتے میں تین بار سے کم…
زیادہ نیند یا اچھی اور بھرپور نیند آپ لے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے اچھی اور بھرپور نیند بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی آپ کے لئے متوازن غذا اور ورزش ہے۔ جس طرح متوازن غذا ہماری صحت میں بہتری لاتی ہے اسی طرح بھرپور نیند بھی آپ کی صحت کو اچھا رکھتی ہے۔ ہر شخص میں نیند کی ضروریات مختلیف ہوتی ہیں۔ بالغوں کو تقریبا 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہوں گے جن کو بھرپور نیند نہیں آتی ہوگی۔ نیند کی…
پچاس سے ساٹھ سال کی عمر میں انسان کو اچھی صحت کے لئے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ انسان اپنی زندگی میں تین مراحل طے کرتا ہے ایک بچپن ،جوانی اور بڑھاپا۔ جو لوگ اپنی صحت کا خیال کرتے ہیں وہ اچھا بڑھاپا گزارتے ہیں۔ ہمارے لئے متوازن غذا ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عمر کا بڑھنا فطری عمل ہے۔اس لئے عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے جسم کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ہماری غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اگر آپ وٹامنز اور منزلز سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے…
پلکوں کو لمبا اور گھنا بنانا ہر کوئی چاہتا ہے خاص طور پر خواتین۔ لمبی اور گھنی پلکیں خوبصورت لگتی ہیں۔ آپ اپنی مجموعی صحت کو متوازن غذا کی مدد سے بھی خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ متوازن اور صحت بخش غذا ہماری صحت کو بہتر بنا کر بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔ ہم اپنی پلکوں کو بھی غذا کی مدد سے گھنا کر سکتی ہیں۔ آپ کو اپنی روزمرہ کی غذا میں کچھ چیزیں استعمال کرنے کی ضرورت ہے جس کی مدد سے آپ گھنی اور لمبی پلکیں حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ کن غذاؤں…
سردی کے موسم میں ہونٹوں کا پھٹنا عام ہے خشکی کی وجہ سے یا مناسب دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ سے آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سردی کے موسم میں نہ صرف ہمارے ہونٹ خشکی سے پھٹتے ہیں بلکہ ہماری جلد میں بھی نمی کی کمی ہوتی ہے۔ ہمیں موسم سرما میں اپنی جلد کی حفاظت کرنا اس لئے بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں ہمارے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں…
ملٹھی کے فوائد کی بات کی جائے تو اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ مختلف طریقوں سے صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ایک جڑی بوٹی ہے جس کو انگلش میں لیکورائس کہتے ہیں۔ انڈیا میں ادویات میں اس کا استعمال بہت کیا جاتا ہے اور بہت سے امراض میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بہت سے ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے ہندوستان، افغانستان اور ایران میں چھوٹے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی جڑ کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے ہم اپنی صحت پر…
ہیر کیراٹین بہت سی خواتین کرواتی ہیں۔ یہ ایک کیمیائی عمل ہے جس میں کیمیکلز کی مدد سے بالوں کو سیدھا کیا جاتا ہے۔ بال ہمیشہ خوبصورتی اور تعریف کا موضوع رہے ہیں خوبصورت بال بھی کسی تحفے سے کم نہیں ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جو بالوں کو خوبصورت بنانے کے لئے جتن کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ گھریلو نسخے آزمانے کے بعد سائنسی طریقہ بھی اپناتے ہیں۔ آپ ان کی مدد سے بھی فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیر کیراٹین کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یہ طریقہ کافی مقبول بھی ہوا ہے۔…
جلد کی حفاظت سردیوں کے موسم میں بہت ضروری ہوتی ہے۔ بہت سی خواتین مہنگی کریمز کا استعمال کرتیں ہیں لیکن اس کے برعکس اگر ہم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو ہم صحت مند جلد حاصل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ سبزیاں اور پھل وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتیں ہیں۔ سردیوں کے موسم میں جلد میں نمی کو برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس موسم میں خشکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد بھی خشک ہوتی ہے۔ یہ بات تو آپ کے علم میں بھی ہوگی کہ جیسے جیسے موسم بدلتا ہے ہماری…
زیادہ ادویات کا استعمال آپ کو صحت یاب کرنے کی بجائے آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہونگے جو ہلکی سی درد محسوس کرنے پر دورد کو دور کرنے والی ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں کوئی بھی دوائی لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ بہت زیادہ ادویات کا استعمال آپ کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو آپ کو اپنی اس عادت کو بدلنا ہوگا کیونکہ یہ کل کو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ وہ ادویات…