ہمارے لیےدولت سے زیادہ صحت ضروری ہے،اگرہمارےپاس دولت ہےاورصحت نہیں ہے تو ہم زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔اچھی صحت اللہ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہےہم اپنی صحت کو زند گی کی مصروفیت میں الجھ کرنظرانداز کردیتے ہیں حلانکہ اس کے بغیرہررنگ پھیکا ہےہر خوشی ماند پڑجاتی ہے۔صحت مند رہنےکےلئےہمیں تھوڑی سی توجہ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس محنت کی وجہ سے ہم ایک اچھی اور پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں۔ہمارے جسم پر موجود ہر چیز یعنی دماغ،آنکھوں،کانوں کی صحت بہت معنی رکھتی ہے ۔آج کےاس جدید دور میں مصروفیت کے ساتھ ساتھ دماغ،آنکھوں کو زیادہ کام…
Author: Aisha Zafar
یہ 2020مارچ کی بات ہے جب پاکستان میں کووڈ19کی بیماری نے شدت اختیار کیا اور پورا مللک بند ہونے کی خبریں ہرطرف اڑنے لگیں،دسمبر میں جب یہ وائرس آیاتب اس بات کا یقین نہ تھا کہ اس کی آمدہمارےملک میں بھی ہوگی۔مارچ کےآغاز میں سب کوایسا محسوس ہوا کہ یہ کچھ دنوں کی بات ہے پھرسب ٹھیک ہوجائے گا۔جس بیماری کولوگ ہلکا لےرہے تھےاسی بیماری نے ملک کا کوناکونا بند کروادیاوہ وائرس کھلے عام گھومنےلگااورلوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے،چھوٹے بچے سمجھنے لگے کہ گھرسے باہر کوئی بہت بڑاوائرس آیاہواہےجوباہر جاتے ہی انسان کو پکڑلےگا۔سب کو اپنوں کی فکرستانے لگی کہ…
ہم میں سے بہت سے لوگ بالوں کے جھڑنےاوربالوں کے خراب ہونےسے پریشان ہیں،دس میں سے سات لوگ اپنے بالوں کے لئے فکرمند ہوتے ہیں۔جیسے دلکش اور خوبصورت جلد ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بال بھی ہمارے شخصیت کے لئےاتنے ہی اہم ہیں۔لمبے اورگھنے بال خوبصورتی اورصحت کی علامت ہیں اور ہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ زیادہ تر لوگ اسی مسئلے کا شکار ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ سارا سال بیوٹی پروڈکٹس کی فرمائش بھی مارکیٹ میں زیادہ ہوتی ہے۔ہیر سیلون اور بیوٹی پارلرز کی بھی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ہم اپنے بالوں کو…
اس دنیا میں موجود سب لوگ اچھی اور خوشیوں بھری زندگی گزارنا چاہتے ہیں،لیکن کچھ لوگ ایسی زند گی سے محروم ہوتے ہیں۔ وہ موسم کی تبدیلی برداشت کرنے سے قاصر ہوتے ہیںاور وہ بیماری کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتےہیں اور وہ اکثر بیمار رہتے ہیں جس وجہ سے وہ اچھی زندگی اور خوشیوں بھری زندگی کو خواب سمجھتے ہیں۔انسان کا رہن سہن اور طرزِزندگی ہی اس کی صحت کو متاثرکرتا ہے۔جس کی وجہ سے لوگ باربار بیمار ہوتے ہیں جن کا قوتِ مدافعت کمزور ہوتا ہے وہ بھی جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔جس وجہ سے روزمرہ کی…
ایک انسانی جسم کو کام کرنے اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں سرانجام دینے کے لئے وٹامنز کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔کسی بھی وٹامن کی کمی ہمیں کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا کرتی ہے جس کی وجہ ہمیں صحت کے مسائل سے دوچارہونا پڑتا ہے۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارسکتے ہیں۔ہم بہت سے بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہیں. جیسے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ہم نے لاک ڈاؤن میں دن گزارے ایسا…
ہم میں بہت سےافرادایسے ہونگےجن کو لاک ڈاؤن کےدوران ذہنی مسائل کا سامنا رہا ہوگا۔لاک ڈاؤن وقت ہی ایسا تھا کہ جس میں بہت سےافراداس خوف وہراس میں مبتلا تھے کہ اب کیاہوگا۔ایسالگ رہا تھا جیسے موت اتنی سستی ہوگئی ہے کہ کہیں بھی کسی بھی وقت کسی کو مل جائے گی،اگلے ہی پل زندگی کا بھروسہ نہیں تھا۔ وہ وقت بہت مشکل تھا لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے خودکو مضبوط رکھا اوراس مشکل کا سامنا کیا. یہ ایک ایسا وقت تھا جس میں لوگو کو بہت سے ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑ ا۔ یہ…
جیساکہ ہم سب جانتے ہیں کہ خون کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں،خون کی کمی کی کئی وجوہات ہوتی ہےخون کی کمی کی پہلی وجہ خوراک پرتوجہ نہ دینے کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔خون کی کمی کی وجہ سےہم سستی،تھکاوٹ،کمزوری،چکر آنا اور بالوں کے جھڑ نےکی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسی علامات اپنےاندردکھائی دینے لگیں توآپ کواپنی غذاپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایک تحقیق کےمطابق عورتوں کی نسبت مردوں میں خون کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔جسم میں اگردوسرےوٹامنز کی کمی ہوں جیسےآئرن کی کمی کی وجہ سے بھی ہیموگلوبن…
اکثرجب اچھےکی بات کی جاتی ہے تو ہمارے ذہن میں مثبت خیال آتے ہیں،اچھے انسان کا تعلق اچھی سوچ سے ہوتا ہے۔جب ہم بچے ہوتے ہیں تب ہم سوچ رہے ہوتے ہیں کہ والدین ہمیں جس چیز سے روک رہے تھے وہ ہی ہمارے لئے اچھی تھی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ہمارےحقیقی خیرخواہ ہمارے والدین ہی ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے والدین ہی ہمیں اس دنیا میں لانےکاذریعہ بنتے ہیں۔بچے اپنے والدین کا عکس ہوتے ہیں،بہت سی عادات ایسی ہوتی ہیں جوہم اپنے والدین سے سیکھتے ہیں۔اس لئے شروع میں آپ اپنے بچوں میں جو عادات ڈالیں گے وہ ہی آپ کا…
انٹرمیڈیٹ کی بات ہے،تب میری عمر سولہ سال تھی۔اکثرچیزوں پر فوکس کرنے میں مجھے مشکل پیش آتی تھی،کلاس میں لیکچر نوٹ کرتے وقت میں وائٹ بورڈ پر نہیں بلکہ اپنی ساتھ بیٹھی دوست سے دیکھ کر لیکچر نوٹ کرتی تھی لیکن کبھی غور ہی نہیں کیا کہ جب میری دوسری دوستوں کو ٹھیک نظرآرہا ہے تو مجھے کیوں نہیں۔اکثر میرے سر میں بھی درد رہنی لیکن میں نے کبھی توجہ نہ دی کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔آخر ایسے کرتے چھ ماہ گزر گئے،لیکن میری بیماری کی صحیح تشخص نہ ہوسکی۔یہ میری لاپرواہی تھی جس وجہ سے مجھے علم نہ…
خوبصورت اورمضبوط دانت ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے،ایسےدانت ہماری خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہماری شخصیت میں بھی نکھارپیداکرتے ہیں۔کیونکہ ہنستےاورمسکراتےوقت ہمارےدانت نظرآتے ہیں گندےاورپیلے دانت ہماراکونفیڈینس کم کرتے ہیں۔ہم جس محفل میں بیٹھتے ہیں تو پیلےدانتوں کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے۔اس لئے چہرےکی خوبصورتی کے ساتھ دانتوں کی خوبصورتی بہت معنی رکھتی ہے۔ہنستا اور دلکش چہرہ بھی دانت گندے ہونے کی وجہ سےماند پڑجاتا ہے۔پیلےدانت ہماری شخصیت کو متاثرکرتے ہیں اور شرمندگی کا باعث بنتے ہیں اور لوگ پاس بیٹھنے سے بھی کتراتے ہیں۔دانتوں کو برش اور صفائی کے علاوہ بہت سی سبزیاں اور پھل بھی ان کی…