پیریڈز کے دنوں میں موڈ خراب ہونا ، جلد کا ڈل ہو جانا ، درد اور اینٹھن کا سامنا تو اکثر خواتین کو کرنا پڑتا ہے مگر پیریڈز سر کے بالوں کو بھی متاثر ۔ کر سکتے ہیں اس بارے میں جاننا ایک نئي بات ہی لگتی ہےاس حوالے سے تو سب ہی مانتے ہیں کہ پیریڈز کے دنوں مین اکثر خواتین میں مختلف حوالوں سے جسمانی تکالیف ہوتی ہیں کچھ خواتین کے اندر اگر پیریڈز باقاعدگی سے نہ ہو ں تو ان کے چہرے کے اوپر موجود رواں بڑھ جاتا ہے بعض خواتین کے چہرے کے بالوں کی نمو…
Author: Ambreen Sethi
جن یا دماغی فتور یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر دنیا بھر کے نفسیاتی ماہرین آج تک تحقیق کر رہے ہیں مگر اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔ تمام دنیا کے مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے جو کہ قرآن سے بھی ثابت ہے کہ جن ایک ایسی مخلوق ہے جو کہ اللہ تعالی نے آگ سے بنائی ہے ۔ اور ہمارے ارد گرد موجود ہوتی ہے مگر ہم ان کو اپنی عام آنکھ سے نہین دیکھ سکتے ہیں۔ جن یا دماغی فتور جن کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس حوالے…
پریگننسی اور توہم پرستی کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے حمل کسی بھی عورت کی زندگی کی وہ خاص حالت ہوتی ہے جو کہ نہ صرف اس میں جسمانی تبدیلیوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کے اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ان مسائل میں اضافہ کرنے میں توہم پرستی کا بھی اہم کردار ہوتا ہے جو آتی جاتی تجربہ کار خواتین اپنے تجربات کی بنیاد پر حالت حمل میں حاملہ عورت کے اوپر ٹھونستی رہتی ہیں جن کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔…
کولک سے مراد شیر خوار بچے کی وہ حالت ہونا ہے جس میں وہ بغیر کسی بیماری یا بھوک کے دن بھر میں تین گھنٹوں یا اس سے زیادہ وقت میں روتا رہتا ہے ۔ اور اس کی یہ حالت اکثر ہفتے میں تین دن تک رہتی ہے اور مہینے میں تین ہفتوں تک جاری رہتی ہے بچے کے رونے کی یہ وجوہات اکثر کسی کے علم میں نہین آتی ہیں اور اس حوالے سے والدین صرف اندازے ہی لگاتے رہتے ہیں کولک کیا ہے کولک کی تکلیف بچوں میں عام طور پر پیدائش کے دو ہفتوں کے بعد ظاہر…
فیٹل گروتھ کے بارے میں جاننے کے بارے میں ہر حاملہ عورت متجسس ہوتی ہے ۔ مگر اس حوالے سے اس کے لیۓ درست اندازے لگانا اس وجہ سے ممکن نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات عام طور پر ملنا دشوار ہوتا ہے اس وجہ سے حاملہ عورت فیٹل گروتھ کے بارے میں صرف اندازے لگا سکتی ہے فیٹل گروتھ ، حمل ٹہرنے سے لے کر پیدائش تک اللہ تعالی نے ماں کے رحم کو بچے کی پہلی پناہ گاہ بنایا ہے ۔ جہاں پر وہ ایک مکمل نظام کے تحت نمو پاتا ہے ۔ فیٹل…
بچہ والدین کی سب سے اولین ترجیح ہوتی ہے والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی نشونما بہترین سے بہترین انداز میں کریں اور اس کو وہ سب کچھ فراہم کریں جو اس کو صحت مند رہنے میں مددگار ثابت ہو سکے بچہ کھانے میں نخرے کرے یہ تو ہر گھر میں ہوتا ہے ایسی صورتحال میں کچھ والدین اس مسلے کو حل کرنے کے لیۓ آسان حل تلاش کرتے ہیں اور ایسے والدین کا بچہ کھانےکو جو مانگتا ہے والدین یہ سوچے بنا کہ یہ بچے کی صحت کے لیۓ ٹھیک ہے یا نہیں فراہم کر دیتےہیں…
سر پر مساج کرنے سے انسان کے اعصاب پر سکون ہونے کے بارے میں اور سر کے درد کے ختم ہونے کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہوں گے مگر ایک خاص طریقے سے سر پر مساج کے ذریعے چہرے پر سے بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنا ایک نئي بات ہے انسان کے سر پر ایسے بہت سارے پریشر پوائنٹ موجود ہوتے ہیں جن کو خاص انداز میں دبانے اور ان کا مساج کرنے سے نہ صرف اس جگہ کی جلد ایکٹو ہوتی ہے بلکہ وہاں موجود خون کے دوران میں بھی بہتری آتی ہے جس…
حمل جلد ٹہر جاۓ یہ ہر شادی شدہ جوڑوں کے لیۓ یہ ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی فیملی کو بنانے کی تیاری شروع کر دیں ۔ مگر اس حوالے سے 15 فی صد شادی شدہ جوڑے ایسے ہوتے ہیں جن کو فرٹائلٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مگر اس کا قطعی مطلب یہ نہیں ہوتا کہ یہ جوڑا بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے شادی شدہ جوڑوں کی جنسی صلاحیت میں اضافے کے طریقے جنسی صلاحیت کو بڑھانے کے لیۓ کچھ قدرتی طریقے صدیوں سے چلے آرہے ہیں ان…
ٹاٹری کا استعمال عام طور پر گھروں میں چاٹ مصالحہ اور مختلف چیزوں کو محفوظ کرنے کے لیۓ کیا جاتا ہے اور ٹاٹری کا استعمال کرنے والے لوگوں کا عمومی گمان یہی ہوتا ہے کہ درحقیقت وہ لیموں کے رس سے حاصل کی جاتی ہے ٹاٹری کی تیاری اٹھارویں صدی میں جب ٹاٹری کو پہلی بار بنایا گیا تو اس کو بنانے کے لیۓ لیموں یا اس جیسے دوسرے ترش پھلوں کے رس کا ہی انتخاب کیا گیا جس کو تبخیر اور کشید کے طریقے سے تیار کیا جاتا تھا جو کہ ایک سست اور مکشل عمل تھا اور اس…
اروما تھراپی علاج کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں مخحتلف قسم کے خوشبو دار تیل استعمال کیۓ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ذہن نہ صرف ریلیکس ہوتا ہے بلکہ اس کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اس طریقہ علاج کے کوئي منفی اثرات نہیں ہوتے ہیں اور اس میں مختلف قسم کے پھولوں اور چیزوں کی خوشبو سے صحت کے بڑے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے اروما تھراپی سے کیا مراد ہے براون یونی ورسٹی میں اروما تھراپی میں ہونے والی ایک ریسرچ کے مطابق خوشبو انسان کے…