ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کی ضرورت کسی کو بھی پیش آسکتی ہے لیکن کیا ہر کوئی ایک اچھے ڈاکٹر تک رسائی رکھتا ہے؟ہمارے ملک میں یقینا ایسا نہیں ہے۔ ایک مستند معالج کی توجہ حاصل نہ کرنے کی وجہ سے کتنے ہی مریض گوناگوں مسائل کا شکار نظر آتے ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی ہزیر ملک میں جہاں صحت کی سہولیات اور آگاہی کا فقدان ہے وہاں ہر خاص وعام کے لیے اچھے معالجین تک رسائی ممکن بنانا یقینا ایک اہم اور قابل تحسین فریضہ ہے۔
اسی امر کو مد نظر رکھتے ہوئے مرہم نے آن لائن کنسلٹیشن کی سہولت کا اجرا کیا ہے۔ اب پاکستان کے کسی بھی شہر یا دور دراز علاقے کے لوگوں کو ملک کے بہترین اور مستند معالجین سے رابطہ کرنے کے لیے گھنٹوں کی مسافت طے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر سے رابطہ اب محض ایک فون کال یا ویڈیو کال کے ذریعے ممکن ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس سہولت کو استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے!
مرہم جی پی آن لائن کلینک
مرہم جی پی آن لائن کلینک ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کا ایک آسان اور تیز ترین ذریعہ ہے۔ یہاں موجود مستند جنرل فزیشنز سے آپ اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کلینک کے کچھ خاص فوائد یہ ہیں۔
گھر بیٹھے ڈاکٹر سے رابطہ
ہسپتال یا کلینک تک کا سفر کرنے کی زحمت سے نجات
صحت میں بہتری کی صورتحال سے ڈاکٹر کو آگاہ کرنا آسان
ویڈیو کال کے ذریعے معالج مریض کی حالت جانچ سکتا ہے
عام طور پر ایک اچھے اور تجربہ کارجنرل فزیشن سے مشورہ کرنے کی فیس دو ہزار تک ہو سکتی ہے جو کہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک مالی بوجھ ہو سکتا ہے لیکن مرہم کے ذریعے کی جانے والی معاونت کا معاوضہ صرف آٹھ سو روپے ہے جو آپ کو سفر کی صعوبت اور انتظار کی کوفت سے بھی بچاتا ہے۔
آن لائن کنسلٹیشن کا کیا طریقہ کار ہے؟
مرہم آن کنسلٹیشن معالج سے رابطے کا ایک سہل ذریعہ ہے۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ پر موجود بک اپائنٹمنٹ کا بٹن دبائیے اور فیس ادا کرنے کا طریقہ کار منتخب کیجیئے۔ مرہم نمائندہ فون کال کے ذریعے آپ کو اس کی ہدایات فراہم کرے گا۔ اس کے بعد مرہم کی ایپلیکیشن دائون لوڈ کیجیئے اور بھیجے گئے لنک کے ذریعے ڈاکٹر سے رابطہ کیجیئے۔
آن لائن کلینک میں موجود جنرل فزیشنن
مرہم کے جی پی کلینک میں میں موجود تجربہ کار جنرل فزیشنز موجود ہیں
ڈاکٹر بلال فردوس خان
ڈاکٹر بلال فردوس خان فیملی میڈیسن سپیشلسٹ ہیں جو کہ بلڈ پریشر ، شوگر، موٹاپے اور صحت کے دیگر عمومی مسائل کا کامیابی سے علاج کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر بلال فردوس خان سے آپ مرہم جی پی کلینک کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ صحت سے متعلق کسی بھی پریشانی کا شکار ہیں اور معالج سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو مرہم جی پی کلینک اس کا ایک آسان ترین ذریعہ ہے۔