ہمارے جسم میں ہڈیوں کی مضبوطی بہت اہم ہے کیونکہ ہمارا جسم ہی ہڈیوں پر قائم ہے۔لیکن اگر ہماری ہڈیاں ہی کمزور ہونگی تو ہم اپنی زندگی کی سرگرمیاں اچھے طریقے سے سرانجام نہیں دے سکیں گے۔ہماری ہڈیاں ہمارے جسم کا لازمی حصہ ہیں۔اس لئے ان کی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ان کے لئے وٹامنز کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔اکثر اوقات لوگ ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں،ان میں اس کی ایک وجہ ناقص غذا بھی ہوسکتی ہے۔
اگر ہم متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں تو ہم تمام بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں اورصحت مند زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔بہت سے لوگوں کو جلد ہی جوڑدرد کی بیماری ہوجاتی ہے۔جس کی وجہ یورک ایسڈ کی شرح میں اضافے کے باعث بھی ہوسکتی ہے۔
جسم میں ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے لئے متعدد وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے،اگرآپ جانناچاہتے ہیں کہ کونسے وٹامنز اس کے لئے اہم ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
ہڈیوں کے لئے ضروری وٹامنز-
ہم کن وٹامنز کی مدد سے اپنی ہڈیوں کی صحت اچھی کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
کیلشیم-
یہ ایک وٹامن ہے۔ہمارےجسم میں ہڈیوں کی تعمیراور ان کی تشکیل کے لئے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ہمارا جسم کیلشیم محفوظ تو رکھ سکتا ہے لیکن یہ خود پیدانہیں کرسکتا۔اس لئے ہم اسے کھانے کی چیزوں جیسے مشروبات اور سبزیوں سے حاصل کرتے ہیں۔
اگرہمارے جسم میں کئی سالوں سے کیلشیم کی کمی ہے توآپ کو ہڈیوں کی کمزوری سے متعلق بیماریوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑنا سکتا ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے ہمیں جو مسائل ہوسکتے ہیں وہ یہ ہیں؛
بچوں کو قد بڑھنے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔
ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
آسٹیوپروسس کی بیماری ہوسکتی ہے۔
جب نشوونما کا عمل ہوتا ہے یا حمل کے دوران ہمارے جسم کو کیلشیم کی زیادہ ضرورت ہوسکتی ہے۔حمل کے دوران کیلشیم جذب ہونا کم ہوجاتا ہے اور جن جسم میں ایسٹروجن کی کمی ہوتی ہے تو ہڈیوں کی خرابی اور غذااور سیپلیمنٹس سے کم جذب ہوتا ہے۔
کیلشیم لینا کیوں ضروری ہے؟-
مضبوط اور صحت مند ہڈیاں حاصل کرنے کے لئےوٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ کیلشیم لینا بہت ضروری ہے۔اس کی مناسب مقدار آسٹیوپروسس کا خطرہ کم کرسکتی ہے۔اس کے علاوہ اس کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں غیر محفوظ اور فریکچر کا شکار ہوتی ہیں۔ہم کیلشیم کو دودھ دہی اور کینو سے حاصل کرسکتے ہیں۔
وٹامن ڈی-
ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن ڈی بہت ضروری وٹامن ہے۔ اس کی مناسب مقدارہمارے جسم کو بہت سی بیماریوں سے روکتا ہے۔
اس وٹامن کی کمی سیل کی نشوونما میں کمی اور اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت کو بھی متاثر کرتا ہے۔یہ جسم کے سوزش کو روکتا ہے۔یہ ہمارے جسم کا اعصابی نظام کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیلشیم کو بھی جسم میں جذب کرنے کے لئے وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کی کمی کی وجہ سئ جو مسائل ہوتے ہیں وہ یہ ہیں؛
اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں درد اور کچھاؤ رہتا ہے۔
یہ شیر خوار بچوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس کی وجہ سے ہڈیوں کے پتلہ ہونے اور کثافت میں کمی ہوتی ہے،جس کے باعث فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کی صحت کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے۔ہم وٹامن ڈی کو سورج کی روشنی سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
میگنیشیم-
یہ ایک اہم معدنیات ہے جو پروٹین کے لئے ضروری ہے۔یہ ہمارے دل کی صحت کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔اس کے علاوہ یہ ہمیں ہڈیوں کی صحت میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ ہڈیوں کی طاقت برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اس کی کمی بھی ہمیں صحت کے مسائل سے دوچار کرتی ہے۔ہم میگنیشیم کو کاجو،پالک اور بادام سے حاصل کرسکتے ہیں۔
جوڑوں میں درد کی وجوہات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
وٹامن کے-
یہ وٹامن بھی جسم کے بہت سے افعال کو سرانجام دینے اور ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔یہ وٹامن خون کے جمنے میں مدد کرتا ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے خون کے بہاؤکو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ہم وٹامن کے پالک اور بند گوبھی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ہمارے جسم کو جن وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے اس کی کمی کی وجہ ہم اور بھی بہت سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں ،جو بعد میں بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے ہمارے جسم کو بیماریوں سے بچانے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے پھل اور سبزیاں اس کے علاوہ متوازن غذا بہت ضروری ہے۔ہم غذا کی مدد سے ان تمام وٹامنز کی اپنے جسم سے مقدار کو پورا کرسکتے ہیں۔
یہ تمام وٹامنز ہماری صحت کو بحال کرنے میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔اس لئے ان کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔ہم غذا کی مدد سے اپنے جسم میں وٹامنز کی کمی کو توپورا کرسکتے ہیں لیکن خدانحواستہ کسی بیماری کی صورت میں ہمیں ڈاکٹر کی ہی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹر سے اپائنمنٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے موبائل میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ایب ڈاؤن لوڈ کریں یا آپ وڈیو کنسلیٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔