دنیا ابھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے ہی نہیں سنبھلی کہ ایک نئے وائرس کے سامنے آنے کی افواہیں اور اس سے ہونے والی اموات لوگوں کو حواس باختہ کرنے لگی ہیں۔ ہنٹا وائرس کیا ہے؟ یہ کیسے پھیل سکتا ہے؟ کن خطرات کا باعث بن سکتا ہے؟ اور اس سے بچائو کیسے ممکن ہے؟ ہر کوئی ان سوالات کے جواب جاننا چاہتا ہے۔ آج کا یہ آرٹیکل انہی معلومات پر مبنی ہےجو کہ صرف متصدقہ زرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ جان لیجیئے کہ ہنٹا وائرس کوئی ایک وائرس نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی نیا وائرس ہے بلکہ کافی عرصے سے موجود وائرسوں کا ایک خاندان ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں میں ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم اور ہیموریجک فیور ود رینل سنڈروم شامل ہیں۔
ہنٹا وائرس کی جو اقسام امریکہ میں عام ہیں وہ ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم کا باعث بنتی ہیں جبکہ یورپ اور ایشیا میں پائے جانے والے ہنٹا وائرس ہیموریجک فیور ود رینل سنڈروم کا باعث بنتے ہیں۔
ہنٹا وائرس کیسے پھیلتے ہیں؟
ہنٹا وائرس ابتدائی طور پر چوہوں کی مختلف اقسام میں موجود ہوتے ہیں لیکن یہ چوہوں میں کسی بھی بیماری کا باعث نہیں بنتے۔ جب یہ متاثرہ چوہے انسانی رہائش گاہوں میں داخل ہو جاتے ہیں یا انسان ان کے رہنے کی جگہوں پر جاتے ہیں تو اس وائرس کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
ہنٹا وائرس کہاں پائے جا سکتے ہیں؟
ہنٹا وائرس کی موجودگی کا امکان ہر اس جگہ پر ہے جہاں چوہے موجود ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر درج ذیل مقامات پر ان کی موجودگی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
پرانی عمارتیں جو ایک عرصے سے بند ہوں
گھروں کے تہہ خانے ، سٹور اور اناج ذخیرہ کرنے کی جگہیں
کیمپنگ سائٹس
ہائیکنگ ٹریلز
دیہات اور فارم پائوسسز
ہنٹا وائرس کیسے پھیلتے ہیں؟
یہ وائرس چوہوں کی تھوک، فضلے اور یورین کے ذریعے ان کے جسم سے جھڑتے رہتے ہیں اور گردونواح میں ہوا کے ذریعے پھیل سکتے ہیں۔ ہنٹا وائرس چوہوں کے کاٹنے سے پھیل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چوہوں کی آلودہ کی گئی خوراک سے بھی ان کے پھیلنا یقینی ہے۔
حفاظتی تدابیر
پرانی عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے ان کی مکمل صفائی کروائیں۔
چوہوں کی آلودگی نظر آئے تو اس کو صاف کرنے سے پہلے اس پر جراثیم کش محلول چھڑک دیں۔ اس کے بعد گندگی کو ماسک پہن کر احتیاط سے ہٹائیں تا کہ وائرس ہوا کے ذریعے جسم میں داخل نہ ہوں۔
گھروں میں چوہوں کی موجودگی کا خدشہ ہو تو فوری اس کا سد باب کریں۔
گھروں کے وہ کمرے اور سٹور جو زیارہ تر بند رہتے ہوں ان میں چوہوں کی غیر موجودگی یقینی بنائیں۔
ہائیکنگ یا کیمپنگ کے دوران چوہوں اور ان کی پھیلائی گئی گندگی سے حفاظت کا اہتمام کریں۔
گھروں اور دفاتر میں چوہوں کے داخلے کی جگہیں سیل کر دیں۔ چوہے بہت چھوٹی جھریوں اور سوراخوں سے داخل ہو سکتے ہیں اس لیے ان کو مکمل طور پر بند کرنے کا اہتمام کریں۔
گھروں کے باہر ایسی خوراک نہ پھینکیں جو چوہوں کی آمد کا ذریعہ بنے۔ کچرا اور اضافی خوراک کو ہمیشہ ٹھیک سے بند کر کے گھر سے دور ڈسپوز کریں۔
ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم کی کیا علامات ہیں؟
ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم کی علامات یہ ہیں:
بخار
سر درد
ٹھنڈ لگنا
پٹھوں کا درد
سر چکرانا
قے اور متلی
بلڈ پریشر کی کمی
پیٹ درد
سانس میں دشواری
ڈائریا
ہنٹا وائرس سے متاثر ہونے کے کتنے عرصے بعد علامات سامنے
آسکتی ہیں؟
علامات وائرس سے متاثر ہونے کے دو سے آٹھ پفتوں میں سامنے آ سکتی ہیں۔
ہنٹا وائرس ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہو سکتے ہیں
ہنٹا وائرس متاثرہ شخص سے دوسروں میں منتقل نہیں ہوتے۔
کسی بھی بیماری کی صورت میں معالج سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم کی ٹیلی میڈیسن سروسز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔