سگریٹ نوشی نہ صرف ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ یہ ہمیں بانجھ بھی بنا سکتی ہےسگریٹ نوشی کے نقصان نہ صرف مرد کو اٹھانے پڑتے ہیں بلکہ عورت بھی اس نقصان کے زد میں آتی ہےوہ خواتین بھی جلد حمل نہیں کرسکتی جو سگریٹ پیتی ہیں۔یہ ہمارے صرف پھیپھڑوں ہی خراان نہیں کرتی بلکہ اور بھی بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے
اگرآپ کاجاننا چاہتے ہیں کہ سگریٹ کیسے ہمارے لئے نقصان دہ ہے اور مرد میں کیسے بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
سگریٹ نوشی کے نقصانات-
ہمارے لئے سگریٹ نوشی جن مسائل کا باعث بنتی ہے ان میں ہمارا تولیدی نظام بھی ہے۔اس کے نقصان مندرجہ ذیل ہیں؛
مردوں میں بانجھ پن-
سگریٹ میں ایسے ٹاکسن موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف ہمیں صحت کے مسائل سے دوچار کرتے ہیں بلکہ سگریٹ کے زیادہ پینے کی وجہ سے مردوں میں کاڈیم اور لیڈ کافی مقدار میں مردوں کو نقصان دیتا ہے جس کی وجہ سے مردوں میں بانجھ پن کی بیماری ہوسکتی ہے۔جو افراد بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں ان کے سیمن میں بہت زیادہ کاڈیم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اور بھی وجہ ہوسکتی ہےجن افراد میں زنک کم مقدار میں پایا جاتا ہے ان میں بھی تولیدی نظام کو نقصان ہوتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے نقصان بچے کو بھی ہوسکتے ہیںاگر ماں سگریٹ کا استعمال کرتی ہے تو بچے میں بھی بانجھ پن کے اثرات ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کینسر جیسی مہلک بیماری کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے مردوں کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کرنے والے مرد کم زرخیز ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی کرنے والے مردوں کی منی میں سوزش ہوتی ہے یہ منی کو کمزور کرتی ہے۔۔جس وجہ سے حمل حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔مطالعے سے یہ بات پتہ لگی ہے کہ منی کے ڈی این اے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس-
اگرآپ کا ایک پارٹر بھی سگریٹ نوشی کرتا ہے تواس کے نقصان دونوں کو ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے اس سے کنارہ کرنا چاہیے،تمباکو نوشی چھوڑنے کے علاوہ آپ کو آکیسڈیٹوتناؤ کو کم کرنے کے لئے ایسی سیپلیمنٹس کا استعمال کرنا چاہیے جو آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرئے۔وٹامن سی اور وٹامن ای جیسے آکیسڈیٹس لینے سے آپ کو فائدہ مل سکتا ہے۔
دیگر نقصان-
سگریٹ نوشی ہمارے لئے بہت نقصان پہنچا سکتی ہے جیسے یہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔-
تمباکو نوشی کے زیادہ استعمال کی وجہ سےمردوں اور خواتین موت کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔-
ہمارے دانت بھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے کمزور ہوتے ہیں۔-
ہمارا مدافعتی نظام بھی اس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہوتا ہے۔-
پھیپھڑوں کا کینسر بھی اسکے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔-
امریکہ میں کی گئی ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ سگریٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں موتیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔-
خون کے جمنے کا مسئلہ بھی اسی کی بدولت ہوتا ہے۔
جلد پر جھریاں بھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔-
بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریاں بھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔
یہ ہمارے تولیدی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے۔-
اس کی وجہ سے خون کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگرآپ سگریٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا استعمال ترک کریں کیونکہ یہ آپ کے بہت سے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔اور ہمیں بیماریوں میں بھی مبتلا کرسکتا ہے۔اگرآپ ایسے مسائل سے دوچار ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔