شادیوں کے سیزن میں مرغن کھانوں کے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ایشیائی ممالک خاص کر پاکستان اور انڈیا کی شادیوں میں مرغن کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے قورمہ بریانی کڑائی مچلی باربی کیوپوری پراٹھے حلوہ کھیر آئس کریم اور نہ جانے ایسے کتنے کھانے جو کھانے میں تو بہت لذیز لگتے ہیں لیکن صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہوتے ہیں
شادیوں کے سیزن میں مرغن کھانوں کے صحت پراثرات ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ایسے میں ان کی طبیعت بگڑ سکتی ہے یا بیماری میں اضافہ ہوسکتا ہے
یہ مرغن کھانے زیادہ تر لوگوں کی مرغوب غذائیں ہوتی ہیں اور لوگ انہیں جی بھر کر کھاتے ہیں اور ہر ڈش کو کھانا ضروی سمجھتے ہیں زیادہ مرچ مصالے والی غذائیں ایک صحت مند شخص کے لیے بھی زیادہ کھانا نقصان دہ ہے کیونکہ یہ مرغن کھانے دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور زیادہ کھائے جاتے ہیں زیا دہ کھانا کھانے کی وجہ سے بد ہضمی گیس اور سینے میں جلن ہوسکتی ہیں


pulse.com.gk
مرغن کھانے ہائی بلڈ پریشرکے لیے نقصان دہ
ہائی بلڈپریشر کے لیے نمک اور چکنائی والے کھانے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ان کا بلڈپریشر شوٹ کر سکتا ہے اور ایسے میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہو سکتا ہے یا فالج ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے بلڈپریشر بڑھنے سے نروس بریک ڈاون ہوسکتا ہے


newsakmi.com
مرغن کھانے دل کے مریض کے لیے نقصان دہ
مرغن کھانے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں دل کی بیماری کا شکار افراد کوچکنائی اور زیادہ نمک والے کھانا کھانے سے ان کی بیماری میں اضانہ ہوسکتا ہے زیادہ چکنائی ولا کھانا کھانے سے کولیسڑول بڑھ جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے
شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ
مرغن غذائیں کھانے میں تو بہت مزیدار لگتی ہیں لیکن جب ان کے کھانے سے کسی بیماری میں مبتلا شخص کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سارا مزہ جاتا رہتا ہے شوگر کے مریضوں کے لیے میٹھا زہر کی مثل ہے لیکن شادیوں میں مزیدار گھیر فروٹ رائفل اور آئس کریم کھانے کو ہر کسی کا دل کرتا ہے لیکن زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر بڑھ سکتی ہیں بلڈ میں شوگرلیول کابڑھ جانا جسم میں موجود اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے شوگر کا بڑھنا آنکھوں پر اثر انداز ہوتا ہےاور دل گردے اور جگر کے امراض میں بھی مبتلا کر سکتا ہے
موٹاپے کے شکارافراد میں کولیسڑول بڑھنے کا خطرہ
موٹاپے کے شکار افراد میں کولیسڑول بڑھنے کا خطرہ ہو سکتا ہے موٹاپے کے شکار افراد کو ویسے بھی زیادہ کھانے سے پرہیز کرنی چائیے اور شادیوں کا مرغن کھانا کھانے سے ان کا کولیسڑول لیول بڑھ سکتا ہےمرعن کھانا مزید موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے


barfblog.com
السر کے مریض کے لیے نقصان دہ
السر کے مریض کے لیے زیادہ مرچ مصالے والی غذائیں کھانے سے السر کی تکلیف میں اضافہ ہوسکتا ہےقورمہ بریانی اور شادیوں میں بننے والے کھانوں میں مرچ مصالوں کا زیادہ استعمال کی جاتا ہے جو السر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے


nstvfood
احتیاطی تدابیر
احتیاطی تدابیر کا استعمال کرتے ہوئے ہم مزید تکلیف سے بچ سکتے ہیں شادیوں میں زیادہ تر مرغن غذائیں ہی ہوتی ہیں لیکن ان کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو طبیعت خراب نہیں ہوگی ہر ڈش ٹرائی کرنا ضروری نہیں ہے یہ تہہ کر لے کہ آپ کر کیا کھانا ہے اگر ہر ڈش ٹرائی بھی کرنی ہو تو کم مقدار میں کھانا اپنی پلیٹ میں ڈالیں اوراگر آپ بلڈ پریشر یا دل کے مریض ہے تو زیادہ تیل والی ڈش کھانےسے اجتناب کریں اور کھانا اچھی طرح چبا کر کھانا چائیے
اس طرح السر کے مریض زیادہ مرچ مصالے والی غذائیں کھانے سے گریز کریں اورایسی ڈشیز کا استعمال کریں جن میں زیادہ مرچ مصالہ نہ ہو اور ساتھ میں سلاد اور دہی کا استعمال ضرور کریں کیونکہ السر کے مریضوں کے لیے دہی دودھ فائدہ مند ہے
شوگر کے مریض اکثر میٹھی چیزوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں ایسے میں میٹھی چیزوں استعمال ان کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے شوگر بڑھ سکتی ہے اس لیے شوگر کے مریضوں کو میٹھی چیزیں کھانے سے اجتناب کرنا چائیے اگر اپ کسی دانتوں کی تکلیف میں مبتلا ہے تو آئس کریم یا ٹھنڈی چیزیں کھانے سے آپ کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے
دل کے مریض کے لیے چکنائی والی غذائیں نقصان دہ ہیں شادیوں میں بننے والے کھانے آئل اور چکنائی سے بھر پور ہوتے ہیں ایسا کھانا کھانے سے خون میں کولیسڑول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو دل کے مریضوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے زیادہ نمک والی غذائیں نقصان دہ ہیں شادیوں میں بننے والے کھانوں میں مرچ مصالوں اور نمک کا استعمال اعتدال سے زیادہ کیا جاتا ہے ان کے لیے جو بلڈ پریشر کے مریض ہیں ایسا کھانا کھانے سے مریض کی طبیعت مزید خراب ہوسکتی ہے