سینے کی جلن کے اسباب بہت سے ہیں لیکن اس کی بنیادی وجہ کیا ہے ہارٹ برن دراصل (جی آر ڈی) گیسٹروایسوفیزایجل ریفلوکس ڈیزیز کی علامت ہے اور ایسڈ کا غذائی نالی میں بھرنے کی وجہ سے ہوتا ہے
سینے کی جلن کے کچھ ایسے عوامل خطرناک ہو سکتے ہیں جو معدے میں تیزاب کی پیداوارمیں اضافہ کرتے ہیں اور ساتھ میں ایسے ساختی مسائل جو غذائی نالی میں تیزاب کے بہاؤ کی اجازت دیتے ہیں
گسٹروایسوفیزل ریفلیکس ڈیزیز(جی آر ڈی ) ایسی حالت ہے جس میں جلن کا احساس ایک علامت ہوتی ہے پیٹ میں موجود تیزاب غذائی نالی میں چلا جاتا ہے اور درد کا سبب بنتا ہے اس درد میں اسٹرنم یا چھاتی کی ہڈی کے پیچھے جلن محسوس ہوتی ہے ایسڈ ریفلکس کا درد کبھی کبھی دل کے درد کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ دل کا درد نہیں ہے
ایسڈ ریفلیکس کا درد نچلے سینے میں رہ سکتا ہے یا گلے کے پچھلے حصے تک جاسکتا ہے اور واٹر برش کے ساتھ وابستہ ہو سکتا ہے اور گلے کے پچھلے حصے میں ایک گھٹا ذائقہ محسوس ہوتا ہے اگر گلے میں لیرینکس ایک آواز پیدا کرنے والا باکس کے قریب ایسڈ ریفلکس ہو تو کھانسی ہو سکتی ہے کافی عرصے تک ریفلکس شدید ہو سکتا ہے اور تیزاب دانتوں پرتامچینی کی تہہ بنا دیتا ہے جوان کی خرابی کا باعث بنتے ہیں
پیٹ بھر کے کھانے اگے کی طرف جھکنے اور سیدھا لیٹنے سے یہ علامات ظاہر ہوسکتی ہے سینے کی جلن کی وجہ سے متاثرافرد نیند سے بیدار ہو سکتے ہیں
سینےکی جلن کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں
اگر ان پیچیدگیوں کو نظر اندازکیا جائے تواکثر سینےکی جلن اور غذائی نالی کی سوزش سے السر ہو سکتا ہے ایسے چھوٹے چھوٹے حصے جہاں سے ٹشو خراب ہو جاتے ہیں اور ان سے شدید خون بہہ سکتا ہے اسکے علاوہ زخم بننا جی ای آر ڈی کی دیگر پچیدگیاں ہیں
سینےکی جلن اور تیزابیت کی وجوہات
موٹاپا اگر وزن زیادہ ہو تو پیٹ پردباؤ پڑتا ہے اضافی دباؤ کی وجہ سے معدے میں موجود تیزاب غذائی نالی تک جانے کا سبب بن سکتا ہے اور سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے
مصالہ دار کھانے اور کاربونیٹیڈ مشروبات کا استعمال
کچھ ایسے کھانے اور مشروبات ہیں جو ایسڈریفلوکس اور سینےکی جلن کا باعث بنتے ہیں جیسے پیاز کھٹے پھل اور ٹماٹر پربنی مصنوعات زیادہ چکنائی اور تلی ہوئی غذائیں پیپرمنٹ چاکلیٹ الکحل اور کاربونیٹیڈ مشروبات جیسے کافی کولڈ ڈرنکس چائے اور کیفین والے مشروبات
دوائیوں کا استعمال
کچھ ایسی دوائیاں ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے جیسے اسپرین اوردمہ کی دوائیاں سینے میں جلن کا باعث بنتی ہیں
طرز زندگی کی خراب عادات
غلط طرززندگی کی عادات کی وجہ سے بھی سینے کی جلن ہو سکتی ہے زیادہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ،کھانے کے بعد لیٹ جانا ،بہت زیادہ نمک کا استعمال کرنا ،سگریٹ نوشی کرنا ، بہت دیر بھوکے رہنے سے ، سبزیوں کی بجائے گوشت کا زیادہ استعمال ،جسمانی ورزش کا فقدان ،اور الکحل کا استعمال سینےکی جلن کا سبب بنتے ہیں
تیزابیت کا گھریلو علاج
گریلو علاج سے نہ صرف سینےکی جلن دور ہوتی ہے بلکہ ان سے تیزابت کا مکمل علاج بھی کرسکتے ہیں
ٹھنڈا دودھ
ٹھنڈا دودھ پینے سے تیزابت میں آرام ملتا ہے دودھ میں کیلشیم ہوتا ہے جو معدے میں کو روکتا ہے
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی الیکٹرولائٹس سے بھرپورہوتا ہے جوکہ تیزابیت کی زیادتی کو متوازن کرتا ہے
کالا زیرے کا استعمال
زیرے کو براہراست چـبا کر کھائیں یا پانی میں ابال کراس کا پانی پی لیں زيرہ تیزابیت اور اس کی علامات متلی گیس جلن اور قبض وغیرہ کو روکتا ہے
سونف
سونف تیزابیت اور سینے کی جلن سے نجات کے لیے ایک چائے کا چمچ سونف اور ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں سونف ہاضمے کو بہتر کرتی ہے گیس اور ابھارہ کو بھی روکتی ہے
نیم گرم پانی کا استعمال
نہار منہ یا رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی پی لیں یہ ہاضمے کو بڑھاتا ہے اور تیزابیت کی علامات کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے
الائچی
تیزابیت بد ہضمی اور معدے کے مسائل سے نجات کے لیے روزانہ ایک الائچی چبا لیں