روٹ کینال دانتوں کے اس طریقہ کار کا نام ہے جو آپ کے دانتوں کے گودےاور جڑ میں موجود سڑن کو صاف کرتا ہےآپ کے دانتوں میں باہر کی طرف ایک تامچینی کی تہہ ہے،دوسری تہہ ڈینٹین اور ایک اندر کی نرم تہہ جو آپ کے جبڑے کی ہڈی میں جڑ تک پھیلی ہوئی ہے۔کور میں انتون کا گودا ہوتا ہےجس میں اعصآب، خون کی نالیاں اور جوڑنے والی بافتیں ہوتی ہیں۔ جب دانتوں کی سڑن نرم کور میں آجاتی ہےتو گودا متاثر ہو سکتا ہے اور سوجن کا یا بعض اوقات دانت کے مرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
روٹ کینال کیا ہے؟
روٹ کینال دانت کی صفائی کا ایک طریقہ ہوتا ہے جو دانت کی سڑن کو صآف کرتا ہے اور متاثرہ دانت کو محفوظ رکھتا ہے۔ روٹ کینال کے طریقہ کار کے دوران آپ کا ڈاکٹر دانتوں کے گودے، جڑ اور اعصآب سے بیکٹیریا اور گند نکالے گا،اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ علاقے کو جراثیم سے پاک کریگا، اس کے بعد خالی جڑوں کو بھرے گا اور دانت کو دوبارہ متاثر ہونے سے بچانے کے لئے اس علاقے کو سیل کریگا۔
روٹ کینال کا علاج آپ کے قدرتی دانت کو جگہ پر چوڑ دیتا ہے اور مزید سڑنے سے بچاتا ہےلیکن یہ طریقہ علاج دانت کو مزید نازک بنا دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایک دانت جس میں روٹ کینال ہوا ہو اسے کراؤن سے ڈھک دیا جاتا ہے
روٹ کینال کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
اگر اپ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو روٹ کینال کی ضرورت ہے تو اس کا پتہ لگانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ دانتوں کے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں، اگر آپ ان علامات کا سامنا کرتے ہیں تو ضروری ہے جلد از جلد اپنے دانتوں کے ڈاکٹر سے ملیں۔
مسلسل درد
دانتوں میں رہنے والا مسلسل درد ممکن ہے کہ دانت کے سڑنے کی علامت ہو اور اپ کو روٹ کینال کروانے کی ضرورت ہو۔ایسی حالت میں آپ دانت کی ہڈی میں گہرا درد محسوس کر سکتے ہیں ایسا درد جو آپ کے باقی دانتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے یا چہرے ، جبڑے یا دوسرے دانتوں میں درد کی وجہ بن سکتا ہے
اس کے علاوہ دانتوں کے درد کی دیگر وجوہات میں شامل ہو سکتا ہے مسوڑھوں کی بیماری،کیڑا،ہڈیوں کا انفیکشن،وجہ کوئی بھی ہو دانت کے مسلسل درد کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا لازمی ہے
حساسیت
جب آپ کچھ ٹھنڈا یا گرم کھاتے یا پیتے ہیں تو آپ کو درد محسوس ہوتےہیں تو اس کا مطلب ہے کی آپ کے دانت حساسیت کا شکارہیں۔دانتوں کی حساسیت کے دوران آپ دانت مین مدہم یا تیز درد محسوس کر سکتے ہیں اگر یہ حالت طویل عرصے تک رہتی ہے تو ممکن ہے کہ آپ کو روٹ کینال کی ضرورت پڑ سکتی ہےکیونکہ یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے دانت میں خون کی شریانیں اور اعصآب متاثر یا خراب ہو گئے ہیں۔
دانتوں کی رنگت
آپ کے دانت کے گودے کا انفیکشن آپ کے دانتوں کی رنگت کا سبب بن سکتا ہے دانت کو پہنچنے والا نقصانیا اندرونی بافتوں کی ٹوٹ پھوٹجڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور دانت کو سرمئی سیاہ رنگ دی سکتی ہے۔ دانتوں کے ماہر ڈاکٹر روتھسچلڈ کے مطابق جب خون کی ناکافی فراہمی ہو تو دانتوں کے گودے مر سکتے ہیں، اور یہ روٹ کینل کی جانب ممکنہ اشارہ ہو سکتا ہے
مسوڑھوں کی سوجن
دردناک دانت کے قریب مسوڑھوں کی سوجن اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ دانت کو روٹ کینال کی ضرورت ہے۔ یہ سوجن آ اور جا سکتی ہے ہاتھ لگانے پر یہ سوجن نرم ہو سکتی ہے۔ یہ سوجن مردہ گودے کے ٹشوز کے تیزابی فضلہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے جو جڑ کی نوک کے باہرسوجن کا باعث بنتی ہے۔دانت میں موجود اس سوجن سے پیپ نکل سکتا ہے جو آپ کے منہ کی بدبو کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اگر آپ کا دانت حساس ہوتا ہے، جب آپ اسے چھوتے یا کچھ کھاتے ہیں تو یہ دانتوں کی شدید خرابی یا اعصابی نقصآن کی نشاندہی کر سکتا ہے جس کا علاج روٹ کینال سے کیا جا سکتا ہے یہ خاص طور پر اس صورت میں ہوتا ہے جب لمبے عرصے تک یہ حساسیت برقرار رہتی ہے
ایک کٹا پھٹا دانت
اگر آپ کا دانت کسی بھی حادثے کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے تو اس میں بیکٹیریا داخل ہو سکتے ہیں اور سوزش اور انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں،یا اگر آپ کا ڈانت ٹوٹا نہیں ہے پر چوٹ لگنے سے دانت کے اعصآب کو نقصآن پہنچا ہے اور اس کی وجہ سے سوجن ، درد اور حساسیت کا سامنا ہے تو اس صورت میں بھی روٹ کینال کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
روٹ کینال تکلیف دہ ہے
روٹ کینال کا طریقہ کار خوفناک لگ سکتا ہے لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اب یہ تکلیف دہ نہیں رہا ہے۔ کیونکہ آپ کے دانتوں کا علاج شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر آپ کے دانتوں اور مسوڑھوں کو بے حس کرنے کے لئے اینستھیزیا کا استعمال کرتا ہے۔روٹ کینال کا عمل ایک بڑی فلنگ کے مترادف ہوتا ہے اور میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔سا کے بعد آپ کے منہ میں کچھ وقت تک درد محسوس ہو سکتا ہے جس کے لئے آپ کا داکٹر دوائیں دے گا
روٹ کینال سے کسے بچا جائے
روٹ کینال سے بچنا ہے تو دانتوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے۔ دم میں دو مربتہ برش کریں، فلورائڈ ٹوتھ پیسٹ یا ماؤتھ واش کا استعمال کریں،سال میں یک مرتبہ لازمی دانتوں کا معائنہ کروائیں،بہت میٹھے اور کاربوہائیڈریٹس والی اشیاء کا استعمال کم سے کم کریں