نومولود بچوں کی اگربات کی جائے توہمارے ذہن میں بہت چھوٹے بچے آتے ہیں ۔جواپنا کوئی بھی مسئلہ منہ سے بول کرنہیں بتا سکتے۔یہ وجہ ہی ماؤں کو بے چین کردیتی ہے کہ ان کا بچہ کسے مسئلے کا شکار ہے۔اکثر اوقات جب لڑکی پہلی بار ماں بنتی ہے تو اس کو پہلے بچے پر اس بات کا علم کم ہوتا ہے کہ اس کا بچہ کس مسئلے کا شکار ہے۔
آہستہ آہستہ وہ ماں سب جان جاتی ہے۔لیکن آج کل انٹرنیٹ کا زمانہ ہےوہاں سے ساری معلومات مل جاتی ہیں۔ہمارے وقتوں میں ہماری مائیں ہماری مائیں دادی یا نانی سے معلومات لیا کرتی تھیں۔جن سے وہ نومولود بچوں کے مسائل کا حل نکالتی تھیں۔
اگرآپ بھی اپنے نومولود بچے کے کسی مسئلے سے پریشان ہیں،اور جاننا چاہتی ہے کہ وہ صحت کے کس مسئلے سے دوچار ہے تو آپ اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
نومولود بچوں کے صحت کے مسائل-
اگرآپ کا نومولود بچہ صحت کے کسی مسئلے سے دوچار ہے توآپ کے بچے کو یہ مندرجہ بالا مسائل ہوسکتے ہیں؛
کولک-
بچوں میں کولک بہت عام ہے۔عام طور پروالدین کا بچے کو اس حالت میں سنبھالانا مشکل ہوجاتاہے۔جب نومولود بچہ بغیر کسی وجہ کےمسلسل رہ رہا ہوخاص طور پر شام کے وقت تو آپ کو بچہ درد میں مبتلا ہوسکتا ہے۔درد کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے لیکن ہارمونز کی تبدیلی ،قبض یا گیس کی وجہ پیٹ کا درد ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر بچہ درد میں مسلسل مبتلا رہتا ہے تو اس کی وجہ دودھ کا نہ ہضم ہونا بھی شامل ہے۔یہ درد 3 ماں کی عمر تک کم ہوجانا چاہیے لیکن اگر یہ جاری رہتا ہے توآپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
نیلی جلد-
نومولود بچوںکے ہاتھ پاؤں اکثر نیلے ہوجاتے ہیں۔تاہم نیلا رنگ وقت کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے۔اس حالت میں ماؤں کا زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔لیکن اگرآپ کے بچے کئے منہ کے اردگر نیلے رنگ کے نشانات ہوتے ہیں تو یہ سانس لینے کے مسئلے میں دشورای کرسکتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کے بچے کے پھیپھڑے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہے۔
اگر آپ کے بچے کی سانس15 سے 20 سیکنڈ کے لئے رک جائےاور اس کی جلد نیلی ہو تو یہ بنیادی حالت بتاتی ہے کہ دل کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس صورت میں طبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
قے کرنا-
بعض اوقات ایساہوتا ہے کہ بچے منہ سے دودھ نکالتے ہیں یہ ایک عام بات ہے۔دودھ پلانے کے بعد تاہم آپ کا نومولود بچہ دودھ پھینکتا ہے توآپ کو اس میں سبز رنگ نظر آتا ہے تو یہ سنگین مسئلہ ہوسکتا ہے۔آپ کے بچے بہت جلد پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔جو بچے کےلئے خطرناک ہے اس کے علاوہ اگرآپ کا بچہ بار بار دودھ نکال رہا ہے تو دل کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔
یرقان-
نومولود بچوں میں یرقان کی بیماری بہت عام ہے۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب خون میں بلیروین کی مقدار کی زیادتی ہو۔جس کی وجہ سے جلد زدر ہوجاتی ہے جو کافی عام مسئلہ ہے۔بہت سے بچے یرقان کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔اگر یہ دو یا تین ہفتوںسے زیادہ دن جاری رہتا ہے تو والدین کو اپنے بچے کا چیک اپ کروانا چاہیے۔
پیٹ کی کشیدگی-
نومولود بچوں میں پیٹ کی کشیدگی ہوسکتی ہے اس کی ایک عام وجہ زیادہ ہوا کو نگلنا ہے۔والدین کی حثیت سے آپ کو اپنے بچےکا معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔بچون کے پیٹ عموما نرم ہوتے ہیں۔اگرہاتھ لگانے پر آپ آپنے بچے کے پیٹ کو سخت یا سوجن محسوس کرتے ہیں تویہ گیس یا قبض کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔
پیٹ کی زیادہ کشیدگی محسوس ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو طبی معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔
بچوں کے مسائل والدین کو پریشانی میں مبتلا کردیتے ہیں۔اگرخدانحواستہ آپ کا بچہ کسی مسئلے میں مبتلا ہے توآپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔