ناخن کو دیکھ کر بیماری کا پتہ لگانا بہت قدیم طریقہ ہے. ماضی میں یونانی حکیم نبض دیکھ کر آنکھوں کی رنگت سے اور ناخنوں کی رنگت سے مریض کے مرض کا پتہ چلایا جا سکتا ہے اور انسان کی صحت کے بارے میں اس حوالے سے جانا جا سکتا ہے۔
ناخن کی ساخت میں تبدیلی اور ہماری صحت
ناخن کے ساخت اور شکل میں تبدیلی یا اس کے رنگ میں ہونے والی تبدیلی کا سبب بنیادی طور پر ہمارے جسم کی اندرونی کیفیت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ان کی ساخت میں تبدیلی کی بنیادی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔جلد کی کسی قسم کی الرجی کی صورت میں جلد کے ماہر ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
سخت اور کھر درے
ناخنوں کا سخت اور کھر درا ہو جانا اور بار بار اس وجہ سے ناخنوں کا ٹوٹنا ایک ایسی شکایت ہے جو عام طور پر لوگوں کو ہوتی ہے. اس مسئلے کا شکار زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں۔ اس کا بنیادی سبب ہاتھوں کا بار بار پانی میں ڈالنا اور ان کو خشک کرنا ہوتا ہے۔ جو کہ گھریلو کام کرنے والی خواتین کو بار بار ہی کرنا پڑتا ہے۔
اگر کسی خاتون کو یہ مسئلہ ہو تو اس کو چاہیۓ کہ پانی کا کام کرنے سے پہلے ہاتھوں پر گلوز پہن لیں اس طرح ناخن بار بار گیلے نہیں ہوں گے ہاتھوں پر لینولن والا موسچرائزنگ لوشن لگانے سے بھی ان کو سخت اور کھر درے ہونے سے بچاۓ جا سکتے ہیں۔
لیکن اگر اس طرح سے بھی اس تکلیف کو آرام نہ ملے تو اس سلسلے میں ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرنا چاہیۓ کیونکہ آئرن کی کمی اور ہائپو تھائرائیڈازم بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے جس کا علاج ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔
نرم اور کمزور ہوجانا
یہ ناخن بہت آسانی سے مڑ جاتے ہیں اور ٹوٹ بھی جاتے ہیں ناخن کے اس طرح ہونے کی وجہ کپڑے دھونے کا ڈٹرجنٹ یا برتن دھونے کے صابن میں موجود کیمیکل ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ نیل پالش میں موجود کیمیکل یا پھر اس کو صاف کرنے والے ریمور کا بھی زیادہ استعمال ناخن کمزور اور نرم کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
احتیاط
ایسے ناخنوں کی صورت میں سب سے پہلے کیمیکل والی چیزوں کا استعمال بند کر کے ناخنوں کو قدرتی طور پر صحیح ہونے کا موقع فراہم کریں. اس کے علاوہ وٹامن بی, آئرن, کیلشیم اور فیٹی ایسڈ کی کمی بھی اس کا سبب ہو سکتی ہے.
مگر اس کے لیۓ کسی بھی قسم کے سپلیمنٹ کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں جو کہ ٹیسٹ کے ذریعے یہ جانچ کرۓ گا کہ جسم میں کس چیز کی کمی ہے اس کے مطابق ہی طاقت کے سپلیمنٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چھلکے اترنے
بعض اوقات ناخن سے کسی چیز کو کھولنے کے دوران یا ناخن کے کسی سخت سطح پر رگڑنے سے اس کے چھلکے اترنے شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی ایک دو ناخن کے ساتھ یہ مسئلہ ہو تو یہ وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن اگر ہاتھوں پیروں دونوں کے ناخن اس طرح کے ہو رہے ہوں تو اس کا سبب بھی جسم میں غذائیت یا آئرن کی کمی ہو سکتی ہے جس میں غذا کو متوازن کر کے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
لکیروں کا بن جانا
اکثر لوگوں کے ناخن چپٹے ہو جاتے ہیں اور ان پر لکیریں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ لکیریں چوڑائی میں ہوں تو اس کا سبب اندرونی کمزوری ہوتا ہے جس کو کھانے پینے سے دور کیا جا سکتا ہے۔
لیکن اگر یہ لکیریں لمبائی میں ہوں اور اس کے ساتھ ان کا بڑھنا بھی سست ہو جاۓ تو یہ علامات گردے کے افعال کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں اس کے لیۓ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
ناخن کے رنگ میں تبدیلی
پیلے ناخن : یہ رنگ عام طور پر نہیں ہوتا اور اس کا سبب ان کے اندر ہونے والا کوئی انفیکشن یا پھر ذیابیطس ہو سکتا ہے۔
سفید دھبے والے ناخن : یہ دھبے درحقیقت جسم میں زنک کی کمی کے سبب ہو سکتے ہیں۔
نیلے ناخن : اگر ان پر کسی بھی قسم کی چوٹ لگ جاۓ تو اس کے سبب انگلی کے نیچے کی خون کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں اور یہ نیلے ہو جاتے ہیں۔
صحت مند رکھنے کا آسان علاج
ناخن ہماری اندرونی صحت کے عکاس ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے ان میں ہونے والی کسی بھی قسم کی تبدیلی کو نظر انداز کرنا صحت کو سنگین مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے اس وجہ سے ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیۓ متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہارمون کی خرابی کی صورت میں ان کا علاج کرنا بھی ضروری ہے۔