سردیوں میں جلد کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس موسم کے ذیادہ اثرات جلد پر ہی ہوتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے جلد پر خارش ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں اس موسم میں جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اگر آپ کو جلد یا بالوں کے لئے کراچی کے بہترین سکن سپیشلسٹ یا پاکستان بھر میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بُک کروانے کے لئے مرہم ویب سائٹ وزٹ کریں۔
اس کے علاوہ سرد موسم میں جلد کا خاس خیال رکھنے کے لئے درج ذیل تدابیر پر عمل کریں۔
گرم پانی سے گریز۔
شدید گرم پانی سے نہانے سے گریز کریں۔ کوشش کریں کے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ہاتھ اور پاؤ ں کو دیر تک گرم پانی میں نا رکھیں ۔ اس سے جسم کی نمی خشک ہو کر جلد کو مزید خشک کر دیتی ہے ۔ پانی ذیادہ سے ذیادہ پیءں تا کہ جسم میں پانی کی کمی نا ہو۔
لوشن کا استعمال۔
کوشش کریں کہ دن میں دو سے تین بار لوشن کا استعمال کریں۔ چونکہ سردی کے موسم میں خشکی عام مسئلہ ہے اس لئے جلد کو نم رکھ کر ہی اس کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔ خواتین اپنے بیگ میں لوشن رکھیں تا کہ جلد کو خشکی سے بچا سکیں۔ اس کے علاوہ شہد ایک قدرتی لوشن کے طور پر کام کر کے جلد کو تواناء رکھتا ہے۔
زیتون کا تیل۔
اگر آپ کی جلد بے حد خشک ہے تو زیتون کا تیل استعمال کریں۔ یہ تیل نا صرف کھانے میں بلکہ جلد اور بالوں کے لئے بھی مفید ہے۔ زیتون بے شمار بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ دن میں ایک بار اس کا استعمال آپ کی جلد کو تروتازہ رکھ سکتا ہے۔
لیموں اور شہد۔
اگر آپ کی جلد روکھی ہونے کے علاوہ بے رنگ ورونق ہوتی جا رہی ہے تو لیموں اور شہد ہر موسم کے لئے یکجا مفید ہیں۔ لیموں جلد کو گورا کرنے میں مدد کرتا ہے اور شہد جلد کی نرمی کو بر قرار کرتا ہے۔ یہ دونوں اجزاء گرمی اور سردی دونوں موسم میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
پانی کا استعمال۔
سرد موسم میں ہم پانی کا استعمال بھول ہی جاتے ہیں۔ دن میں آٹھ گلاس پانی پینا بے حد ضروری ہے۔ پانی کی کمی بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے جن میں سردیوں کا بخار بھی شامل ہے۔ صبح اٹھ کے نہار منہ پانی پینا بہت مفید ہے۔
دہی اور کیلا۔
خشک جلد کے لئے یہ ایک بہتریں ماسک ہے۔ سردیوں میں اس ماسک کا استعمال ہفتے ہیں ایک بار کرنا مفید ثابت ہو گا۔ اس سے جلد کی خشکی میں کمی اور جلد کی رونق برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو جلد یا بالوں کے لئے اسلام آباد کے بہترین سکن سپیشلسٹ یا پاکستان بھر میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ بُک کروانے کے لئے مرہم ویب سائٹ وزٹ کریں۔