ناخن آپ کی صحت کے بارے میں سب جانتے ہیں. اس بات کو ثابت کرنے کے لیۓ مجھے یہاں آپ کے بیس سیکنڈ چاہیئے ہوں گے، آپ اپنے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں پر نظر ڈالیں ۔کیا ان پر پیلاہٹ ہےِ؟ کیا یہ خوبصورت اور صاف نظر آرہے ہیں؟ کیا یہ مضبوط اور صحت مند نظر آرہے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ کو ان کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ ناحن ہمارے ہاتھ اورپیروں کی جلد کا اہم حصہ ہیں یہ ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں۔
پرانے وقتوں میں ہاتھوں کے ناخنوں کو مہندی کے ساتھ ہی رنگ دیا جاتا تھا لیکن اب اس دور میں ناخنوں کی خوبصورتی کے مختلف طریقے سامنے آگئے ہیں۔ جن سے ناخنوں کو سجایا اورخوبصورت بنایا جاتا ہے۔ ہم ان طریقوں کا استعمال کرکے اپنے ناخنوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات فنگل انفیکشن بھی ہوجاتا ہے اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہے، ہم گھر بیٹھےایک فون کال کے ذریعے مرہم کی ویب سائٹ سےماہرِ امراض جلد کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ آن لائن وڈیو کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔
۔1 ناخن صحت مند بنائيں جسم صحت مند پائيں
آئیں ہم دیکھتے ہیں ان کی حفاظت کیسے ممکن ہے۔
۔1 دودھ کا استعمال
کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہمارے ناخن کمزور اور کھردرے ہوجاتے ہیں، جس وجہ سے ہمارے ناخن جلد ٹوٹ جاتے ہیں۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے یہ خشک بھی ہوجاتے ہیں اس لئے کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے روزانہ ایک گلاس دودھ کا استعمال کریں تاکہ آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی پوری ہوسکے۔
۔2 گاجر کا استعمال
سردیوں میں گاجر بازاروں میں سب سے عام سبزی ہوتی ہے۔ اس کا استعمال لازمی کریں کیونکہ گاجر ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ گاجر میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو ہماری آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت اہم ہے۔ گاجر ہمارے ناخنوں کو خشک ہونے سے بچاتی ہےاور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے روزانہ ایک گلاس گاجر کا جوس لازمی پئیں۔
۔3 ہری پتوں والی سبزیاں
ہمارے ناخنوں کے لئے وٹامن بی2 کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس وٹامن کے اجزاء ہرے پتوں والی سبزیوں میں پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ آئرن بھی ان سبزیوں میں کثرت سے پایا جاتا ہے جو ناخنوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔
۔4 پانی کا استعمال
پانی ہمارے ناخنوں کے علاوہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے جیسے پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم پر خشکی کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں ایسے ہی ناخنوں پر بھی اثرپڑتا ہے اور ناخن کمزور ہوجاتے ہیں۔ اس لئے پانی کی کمی سے بچنا چاہیئے اور روزانہ آٹھ گلاس پانی کا استعمال کرنا چاہیئے۔
۔5 لیموں کا استعمال
لیموں میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو ایک ضروری وٹامن ہے۔ ناخنوں کی خوبصورتی اور دلکشی کے لئے لیموں کے رس اپنے ناخنوں پہ لگائیں اور بعد میں نیم گرم پانی سے ہاتھوں کو دھولیں، ایسا کرنے سے آپ کے ناخنوں میں دلکشی آئے گی اور ہا تھوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
۔6 لہسن کا استعمال
لہسن کے چند جوئے لے کر آپ آہستہ سے اپنوں ناخنون پر ملیں، یہ عمل بیس منٹ تک کریں۔ کچھ ہی دن میں ناخنوں کی خوبصورتی میں واضح فرق دیکھیں گی۔
۔2 ناخن کے ٹوٹنے کی وجہ
اکثر دیکھا گیا ہے کہ ناخن ٹوٹ جاتے ہیں، ناخن ٹوٹنے کی وجوہات وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے، ناخن گندے رہنے کی وجہ سے بھی ناحنوں پر جراثیم رہ جاتے ہیں جن وجہ سے ناخن ٹوٹتے ہیں۔ اکثر خواتین جو کچن میں کام کرتیں ہیں ان کے ناخن بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
ناخن کے مسائل کی زیادہ تر بنیادی وجوہات کی شناخت کے بعد ان کا علاج کرنا آسان ہوتا ہے۔ ہمارے ناخنوں سے ان کی خوبصورتی اور دلکشی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اگر ناخنوں پرپیلاہٹ ہے یا سفید رنگ کے دھبے نظر آرہے ہیں تو ان میں وٹامنز،منرلز اور معدنیات کی کمی ہو سکتی ہے۔ ان کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھنے کے لئے ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیئے اور صحت برقرار رکھنی چاہیئے۔