بچوں کو پوٹی کروانےکاکام بھی ماؤں کے سپرد ہوتا ہے۔آپ اپنے بچے کوپوٹی کروانے کے لئے اس کو کچھ طریقے سکھا سکتے ہیں جوآپ کے لئے مددگارثابت ہوسکتےہیں۔بچوں کو اگرکچھ باتوں کی تربیت دی جائے تووہ سیکھ جاتے ہیں۔بہت سے بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو کھلانے کے لئے بھی ان کی مائیں ان کے پیچھے پیچھے بھا گتی ہیں۔اور کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو پوٹی کروانے کے لئے بھی جتن کرنے پڑتے ہیں۔
آپ کا بچہ پوٹی کیسے کرتا ہے؟ اگرآپ اپنے بچوں کو پوٹی کروانے کے طریتے سکھانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل پر میرے ساتھ رہیں جوآپ کے لئے آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔
بچوں کو پوٹی کروانے کے طریقے-
بہت سے والدین ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو معلوم نہیں ہوتا کہ اپنے بچوں کو کب پوٹی کی ٹرینینگ دی جائے کہ وہ باتھ روم میں جانے سے پہلے کچھ اشارے دے سکیں یا وہ بتا سکیں کہ کب ان کو باتھ روم جانا ہے۔اس لئے ماؤں کو پہلے ہی ٹرینینگ دینی چاہیے تاکہ وہ بتا سکیں یا آپ کو کوئی اشارہ دے سکیں۔
پوٹی ٹرینیگ کی عمر-
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بہت سے بچے18 مہینے کی عمر میں ہی سیکھ جاتے ہیں اور کچھ 4 سال تک بھی نہیں سیکھ پاتے۔لیکن ڈاکٹر آستہ کا کہنا ہے کہ پوٹی ٹریننگ کی عام طور پر عمر18 سے 30 مہینے تک ہوتی ہے۔
باتھ روم متعارف کروائیں-
جب آپ کا بچہ ایک سال کا ہوجائے تواس سےآپ پوٹی ٹریننگ کی بات کریں یعنی اسے بتائیں کہ آپ باتھ روم جارہے ہیں۔یا آپ کسی بھی بات میں اس سے پوٹی کی بات کریں یا کسی بھی موضوع میں پوٹی کی بات لائیں۔اور اپنے بچے کو باتھ روم سے متعارف کروائیں۔
پوٹی ٹریننگ کے لئے شیڈول بنائیں-
آپ اپنے بچے کی عادت بنائیں اور ہر دو گھنٹے بعد آپ اس سے پوٹی کے لئے پوچھیں یا اسے پاٹ پر بٹھائیں۔اس کے علاوہ کہیں جانا ہو یا نہیں جانا ہو،صبح کے وقت پوچھیں۔اس کے لئے شیڈول تیار کریں۔
الفاظ کا چناؤ-
کچھ الفاظ کا چناؤ کریں جس سےآپ کے بچے کو پوٹی کرنے میں آسانی ہو۔کوئی منفی یاگندے الفاظ کا چناؤ نہ کریں جیسے کہ بدبو آرہی ہے یاآپ بچے کو محسوس کروائیں کہ یہ گندا کام ہے۔
باتھ روم میں سامان رکھیں-
آپ باتھ روم میں پوٹی کرنے والی کرسی یعنی پاٹ کو رکھیں یا شروع میں وہاں رکھیں جہاں آپ کا بچہ وقت گزارتا ہے۔اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں۔آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کے پاؤں ٹوائلٹ یا سٹول پر ہیں۔ٹوائلٹ کے بارے میں بات کرنے کے لئےمثبت اور سادہ الفاظ استعمال کریں۔
اشاروں سے مددلیں-
جب آپ کا بچہ محسوس کرے کہ اسے باتھ روم جانا ہےفورا اس کی مدد کرئے ۔یعنی اگروہ زور لگا رہا ہے یا چپ کھڑا ہےاس کے علاوہ اگروہ دیوار کو تھام رہا ہے تو فورا اسے ٹوائلٹ کی طرف لے کر جائیں۔آپ کا بچہ جب پوٹی کا اشارہ دے توفورا اسے جواب دیں۔
حفظانِ صحت کی حفاظت-
اپنے بچوں کو پوٹی کرتے وقت یہ سکھائیں کہ کیسے اپنی حفاظت کرنی ہے۔ان کو واش کرنےکا بتائیں تاکہ کوئی جراثیم نہ رہیں۔اپنے بچوں کو ہاتھ دھونا سکھائیں۔تاکہ جراثیموں کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
غصہ نہ ہوں-
اگرآپ کا بچہ کوئی غلطی کرتا ہے تواسے غصہ نہ ہوں۔نہ اسے کوئی سزا دیں۔بلکہ اسے پیار سے بتائیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔غصہ کرنے کی وجہ سےآپ کا بچہ چند دن میں پوٹی ٹریینگ کوروک سکتا ہے۔بچوں کو پوٹی کرنے کے دوران ڈانٹنے سے پرہیز کریں۔
بچوں کو پوٹی کروانا اگر سکھا دیا جائے توآپ کو آسانی ہوسکتی ہے۔بچوں کو پوٹی کروانے کے سلسلے میں یا آپ کو بچہ قبض یا کسی مسئلے میں مبتلا ہے توآپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر سے بات کریں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹییشن حاصل کریں۔