متلی یا الٹی کا سامنا اپنی زندگی میں ہر شخص کو کرنا پڑتا ہے۔یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ ایک ایسی حالت جو الٹی آنے سے پہلے محسوس ہوتی ہے۔ متلی معدے کی تکلیف یا قے کی خواہش کا احساس ہے۔ منہ کے ذریعے معدے کے کچھ مواد کا باہر آنا الٹی کہلاتا ہے۔
اکثر لوگوں میں متلی کی علامات کو بیان کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ متلی کی علامات تکلیف دہ نہیں ہیں لیکن یہ غیر آرام دہ ضرور ہوسکتی ہیں۔ اس کی بے چینی ہمیں معدے یا گلے میں محسوس ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی کیا وجوہات اور علامات ہوسکتیں ہیں تو اس کے لئے آپ یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
متلی کی وجوہات
ہم متلی میں سردرد،بخار،اسہال، گیس، قے، چکر آنا، اور پیٹ میں درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ متلی کی وجوہات میں ادویات کے مضر اثرات کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے بی ایسا ہوسکتا ہے۔ وہ خواتین جو حاملہ ہوتی ہیں ان میں بھی یہ احساس ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ فوڈ پوئزاننگ کی وجہ سے بی ہمیں متلی کا احساس ہوتا ہے۔ مائگرین بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔ بد ہضمی،جذباتی تناؤ یا شدید درد بھی اس کی وجہ ہوسکتا ہے۔قے کی وجوہات عمر کے لحاظ سے مختلیف ہوتی ہیں۔ بالغوں میں اکثر متلی کی وجوہات فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔
متلی یا الٹی کا تجربہ کن لوگوں میں ہوتا ہے
یہ حالت بچوں اور بڑوں دونوں میں ہوسکتی ہے اس کے علاوہ یہ کسی بھی حالت میں ہوسکتی ہے۔ وہ لوگ جو کسی بھی بیماری سے گزر رہے ہوتے ہیں ان کو اس کا سامنا ہوسکتا ہے۔ وہ لوگ جو کینسر کے علاج سے گزر رہے ہوتے ہیں ا ن کو ریڈی ایشن تھراپی یا کیمو تھراپی دی جاتی ہے۔
اس صورت میں متلی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ حاملہ خواتین اپنے پیلے سہ ماہی میں متلی کا تجربہ کرتی ہیں جسے صبج کی بیماری کہا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 50 سے 90 فیصد خواتین کو متلی ہوتی ہے۔ جبکہ 25 سے 55 فیصد خواتین کو الٹی ہوتی ہے۔
نوزیا سے بچنے کے طریقے
جب ہم نوزیا کا سامنا کرتے ہیں تو بہت سے طریقوں سے بچ سکتے ہیں۔ ایسے کونسے طریقے ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
لیموں
جب ہمیں نوزیا کا احساس ہوتا ہے تو ہم اس کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔ جیسے نوزیا میں لیموں بہترین انتخاب ہے اگر آپ اس کو محسوس کرتے ہیں تو لیموں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں سائٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ جو ہاضمے میں مدد اور معدےکو آرام دیتا ہے۔
ہم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر بھی اسکا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کی صحت کو بگاڑ سکتا ہے۔حاملہ خواتین لیموں کی خوشبو سے بھی اس احساس کو کم کرسکتی ہیں۔
ادرک
نوزیا کا سب سے مشہور اور گھریلو علاج ادرک ہے۔ 2012 کے ایک جائزے کے مطابق ادرک میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔ اگر آپ نوزیا کو محسوس کرتے ہیں تو ادرک کی چائے کو آپ علاج کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ آرام دہ محسوس کرسکتے ہیں۔
لیکن شدید اور سنگین حالات کی صورت میں آپ کو ڈاکٹر کی مدد لینا بہت ضروری ہے آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
پیپر منٹ
وہ لوگ جو کیموتھراپی کا علاج لے رہے ہیں ان میں نوزیا کا احساس موجود ہوتا ہے۔ اس لئے اس کے علاج کے لئے پیپر منٹ کا استعمال محفوظ اور مرئثر ہے۔ آپ پیپر منٹ کیپسول یا اس کی چائے بھی پی سکتے ہیں۔
کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز
بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ کاربونیٹیڈ مشروبات کی مدد سے ہم نوزیا جیسے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے۔ کاربونیٹیڈ مشروبات اپھارہ کا سبب بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ایسڈ ریفلوکس کا بھی باعث بنتے ہیں۔ زیادہ تر یہ مشروبات چینی سے بھرے ہوتے ہیں۔
اگر آپ پینے کی خواہش رکھتے ہیں تو ان میں پانی شامل کر لیں۔
ہائیڈریٹیڈ رہیں
اگر آپ نوزیا کی وجہ سے کھا پی نہیں سکتے تو آپ کو پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ نوزیا پانی کی کمی کی ایک علامت بھی ہے۔ لیکن اس کے برعکس بہت زیادہ پانی پینا بھی آپ کے معدے کو غیر آرام دہ کر سکتا ہے۔ جب آپ بے چینی محسوس کریں تو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ آپ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جوسز اور قدرتی مشروبات کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ وٹامنز اور منزلز سے بھرپور غذائیں ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنا کر ہمیں صحت مند بنا سکتی ہیں۔
ہمیں متلی سے بچنے کےلئے جراثیموں سے بھی دور رہنا چاہیے جیسے بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونا چاہیے اور صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔