ایک انسانی جسم کو کام کرنے اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں سرانجام دینے کے لئے وٹامنز کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔کسی بھی وٹامن کی کمی ہمیں کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا کرتی ہے جس کی وجہ ہمیں صحت کے مسائل سے دوچارہونا پڑتا ہے۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارسکتے ہیں۔ہم بہت سے بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہیں. جیسے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ہم نے لاک ڈاؤن میں دن گزارے ایسا کرنے سے ہم وائرس سے تو محفوظ رہے لیکن اس وجہ سے ہم باہر نہ نکلنے کی وجہ سے سورج کی روشنی نہیں حاصل کر سکے۔سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ہوسکتا ہے کے گھر میں رہنے کی وجہ سے اور سورج کی روشنی نہ ملنے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ہوگئی ہو۔وٹامن ڈی کی کمی بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔یہ ہمارے جسم کے لئے ایک ضروری وٹامن ہے جس کی کمی ہمیں کئی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔پاکستان میں ہر تیسرے انسان کو وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہے۔وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کیا کیا ہوتا ہے ہم وہ جانتے ہیں۔
ہڈیوں کی کمزوری
وٹامن ڈی کی کمی ہماری ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہوتی ہے وہ کیلشیم کو جذب نہیں کرتیں۔ہڈیوں میں کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے نہ صرف ہڈیوں میں بلکہ دانتوں میں کمی ہوجاتی ہے۔ہڈیوں اور جڑوں میں درد ہوتا ہے۔پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔
بالوں کا جھڑنا
وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہمارے بال بھی جھڑتے ہیں۔اگر آپ کے بال تیزی سے جھڑتے ہیں تو آپ کو وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہیں۔انڈے،مشروم اور پنیر وٹامن ڈی کا اچھا ذریعہ ہیں ۔اس کے علاوہ مچھلی بھی اسکا بہترین زریعہ ہے۔
دانتوں کی صحت
وٹامن ڈی اور دانتوں کی صحت کا قریبی تعلق ہے جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہےان کی دانتوں کی صحت خراب ہوتی ہے۔وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے دانت جلد گر بھی جاتے ہیں۔دانتوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ اسکی کمی کو پورا کیا جائے۔
تناؤ
ؤٹامن ڈی کی کمی ہمارے دماغ پر کئی طریقوں سے اثرانداز ہوتی ہےحتی کہ صحت مند افراد بھی اس وٹامن کا شکار ہوتے ہیں۔وٹامن ڈی ہمارے دماغ کے لئے بہت ضروری ہے۔وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہمارے دماغ کے انزائمز ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتے جس وجہ سے انسان ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے ہماری یاداشت بھی کمزور ہوتی ہے۔
انفیکشن
اگرآپ زیادہ کسی انفیکشن کا شکار رہتے ہیں جیسے نزلہ ،زکام اور فلو رہتا ہے تو آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔جن افراد میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہےانکو انفیکشن یا بیماری کے بعد ٹیھک ہونے میں دیر لگتی ہے۔
پسینہ آنا
جن افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے،اگر وہ کوئی جسمانی مشقت بھی نہیں کرتے لیکن ان کو پسینہ آتاہےان میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔پیشانی پر زیادہ پسینہ رہنا وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے۔
اپنی خوراک پر توجہ دیں
وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں اپنی خوراک پر توجہ دینی چاہیے ہمیں ان غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن میں وٹامن ڈی بھرپور مقدار میں پایا جائے۔سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ہمیں سردیوں کے موسم میں لازمی سورج کی روشنی میں گزارنا چاہیے یا اپنے کمروں کی کھڑکیاں کھلی رکھنی چاہیے تاکہ ہم سورج کی روشنی حاصل کر سکیں۔ہمیں اپنی خوراک میں مچھلی،پنیر،مشروم،انڈے کی زردی،کینوکاجوس،خوبانی،آڑو،پپیتا،گاجر اورپالک وٹامن ڈی کے اچھے ذرائع ہیں،ہمیں ان کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔
ہم نےیہ تو جان لیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے کیا نقصانات ہیں اور کیسے ہم اس کی کمی کو دور کرسکتے ہیں۔بعض اوقات وٹامن ڈی کی کمی اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ ہمیں جوڑوں کے درد میں بھی تکلیف رہنا شروع ہوجاتی ہے اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر کے معائنے کی ضرورت ہوتی ہےتاکہ ہم اپنی بیماری کا پتہ لگواسکیں۔ہم اس کے لئے گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیوکال پرآن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔