بلیک ہیڈز کیل مہاسوں کی ہی شکل ہے۔جن افراد کی جلد پر آئل یعنی تیل زیادہ آتا ہے ان کو بلیک ہیڈز کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب جلد کے مردہ خلیات یا تیل مسام کو بندکرتے ہیں تو اس نتیجے میں ببلیک ہیڈز بنتے ہیں۔اگرآپ ان کو چہرے سے نکالنے کے لئے زبردستی کرتی ہیں تو آپ کو اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔اور آپ کی جلد پر نشان رہ سکتے ہیں۔
ہم کیسے بلیک ہیڈز کو چہرے سے صاف کرسکتے ہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کے چند طریقے-
چہرے پر کسی بھی کیمیکل کا استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔کچھ لوگوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے ان پر کچھ چیزوں کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے اس لئے ہمیشہ اپنی ڈاکٹر سے رائے کے مطابق استعمال کرنی چاہیے۔یہاں پر بلیک ہیڈز کو ختم کرنے کئ چند طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
بیکنگ سوڈا اور پانی-
ہم گھر پرموجود چیزوں سے بھی ان کا علاج کرسکتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ ان کو ختم کرنے کے لئے مہنگی مہنگی کریموں اور کیمیکلز کا استعمال کریں۔بیکنگ سوڈا ایکسفولیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ ہماری جلد کو صاف کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اس لئے آپ اسکی مدد سے بلیک ہیڈز کو ختم کرسکتے ہیں۔
آپ بیکنگ سوڈا میں آدھا چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور ان میں نیم گرم پانی کو بھی شامل کریں۔یہ قدرتی پیسٹ آپ کی جلد کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بلیک ہیڈز کو بھی ختم کرتا ہے۔
دودھ اور شہد-
یہ دونوں چیزیں نہ صرف ہماری جلد کو قدرتی چمک دیتی ہیں بلکہ اس کی مددسے ہم بلیک ہیڈز سے بھی چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔شہد میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ دودھ میں لیکٹیک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔یہ دونوں اجزا ہماری جلد کے لئے مددگار ہیں۔
دودھ اور شہد دونوں کو 10 سیکنڈ کے لئے گرم کریں۔اور ان کو بیلک ہیڈز پر لگائیں۔اس کے اورپر آپ کاٹن یعنی روئی رکھیں۔15 منٹ کے لئے یہ عمل کریں۔اس کے بعد آپ کاٹن کو اتار دیں اور کوئی بھی موئسچرائزر لگائیں۔
دارچینی اور لیموں کا رس-
ہم لیموں کی مدد سے اپنی جلد کو چمکدار اور صحت مند بناسکتے ہیں۔اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد سے بلیک ہیڈز اور وائٹ ہیڈز کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ دار چینی میں خون کی گردش کو بہتر بناتی اورجلد کے مساموں کو بند کرنے کے کام آتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمارے لئے کارآمد ہوسکتا ہے۔
ایک چمچ دار چینی کے پاوڈر میں،ایک چٹکی ہلدی اور لیموں کا رس شامل کریں۔اس کو اپنے چہرے پر 10 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔اس کے بعد اسے آپ سادہ پانی سے دھو لیں۔
دلیہ کا اسکرب-
چہرے کی چمک برقرار رکھنے کے لئے دلیہ بہترین ہے۔اس کے بہت سے فائدے ہیں آپ بلیک ہیڈز کو بھی ختم کرنے کے لئے اس کا اسکرب بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ایک چمچ دلیہ اس میں دہی اور لیموں کا رس شامل کریں۔اس کا پیسٹ بنا کر آپ 15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔اور بعد میں اپنا منہ دھو لیں۔یہ آپ کو قدرتی چمک اور آپ کی جلد کو دلکش بناتا ہے۔
ٹی ٹری آئل-
یہ تیل بھی بیلک ہیڈز کو نکالنے کا بہترین طریقہ ہے۔اس کو آپ اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔اس تیل کا کام بیکٹریا کو ختم کرنا ہے۔اس کی مدد سے آپ اپنی جلد پر کوئی بھی انفیکشن کو ختم کرسکتے ہیں۔
ناریل کاتیل اور چینی-
جلد کے مردہ خلیات اور تیل سے بھرے بلیک ہیڈز کو ناریل کے تیل اور چینی کا اسکرب بنا کر بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔آپ ان دونوں چیزوں کا اسکرب بنائیں اور اپنے چہرے پر لگائیں۔اس سے آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہونگے۔
گرین ٹی-
آپ گرین ٹی کو پینے کے علاوہ چہرے پر لگا بھی سکتے ہیں۔یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ گرین ٹی کے اندر پانی شامل کریں اور تین منٹ تک چہرے پر اس کا مساج کریں۔اس کو آپ ہفتے میں دو سے تین بار بھی کرسکتی ہیں۔اس کو لگانے کے بعد چہرے پر کوئی بھی موئسچر لگالیں۔
ہم جلد کے مسائل کو قدرتی طریقوں سے بھی حل کرسکتے ہیں۔لیکن جلد کا معاملہ بہت حساس ہوتا ہے۔آپ کو اس کے لئے اچھے جلد کے ڈاکٹر کی بھی رائے لینی چاہیے۔آپ مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے اچھے ڈرمیٹالوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔