کان کا درد ہو یا داڑھ کا درد کہا جاتا ہے کہ یہ کسی دشمن کو بھی نہ ہو۔کان کا درد کافی شدید نوعیت کا ہوتا ہےاور بعض اوقات یہ برداشت سے بھی باہر ہوتاہے۔بہت سے لوگوں نے کان کےدرد کا تجربہ کیاہوگا۔ان میں بچے ،بڑےاوربوڑھے بھی شامل ہیں۔کان،ناک اور آنکھیں یہ ہمارے جسم میں بہت نازک حصہ ہیں۔ان کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کان کے درد کا علاج گھر پر کیسے کریں تواس کے لئےآپ یہ بلاگ آخر تک لازمی پڑھئیں؛
گھر پر کان درد کا علاج
ہم گھر پر رہ کربھی اپنی کان دردکاعلاج کرسکتے ہیں جن میں سے کچھ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
ٹھنڈا یا گرم کمپریس-
بہت سے لوگ کسی بھی درد کو دور کرنے کے لئے آئس پیک یا ہیٹنگ پیڈ کا استعمال کرتے ہیں۔یہ طریقہ کان کے درد میں بھی اپنایا جاسکتا ہے۔یہ طریقہ کار بڑوں اور بچوں دونوں کے لئے محفوظ ہے۔آپ 10 منٹ کے لئے کان کے اوپر آئس پیک یا گرم کپٹرا رکھیں۔اس کے بعد ٹھنڈے اور گرم میں متبادل بھی کریں۔
اگرآپ گرم یا سرد دونوں میں سے ایک کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ صرف ایک کمپریس استعمال کرسکتے ہیں۔اس طریقہ کار کی مدد سے آپ کان کے درد کا علاج کرسکتے ہیں۔
زیتون کا تیل-
ہمارے کان کے درد کے علاج کے لئے زیتون کا تیل بہت اچھا ہے۔لیکن اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔کان میں زیتون کے تیل کے چند قطرے ڈالنا آپ کے لئے محفوظ ہے۔لیکن اس سے پہلے ڈاکٹر سے بات کرنا بھی اچھا ہے۔خاص طور پر بچوں کے لئے۔بہت سے لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل بہت گرم ہےلیکن یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت سے زیادہ گرم نہیں ہوتا۔
ادرک-
ہم ادرک کا استعمال کھانے میں بھی کرتے ہیں اور یہ ہماری صحت کے لئے مفید بھی ہے۔ادرک میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو ہمیں کسی بھی قسم کے انفیکشن یا درد کے علاج میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ہم ادرک کو تیل میں جلا کر یا ادرک کا رس کان کے اردگرد لگاسکتے ہیں۔اس کو کان میں نہیں ڈالنا صرف اردگرد لگانا ہے۔
لہسن-
اس میں بھی اینٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ اس میں درد کو دور کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ہم لہسن کو زیتون کے تیل میں کچھ منٹ تک پکا کرکان کے اردگرد لگانے سے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
ہائیڈرجن پیروآکسائیڈ-
کئی سالوں سے ہائیڈروجن پیروآکسائیڈ قدرتی علاج کے طور پر استعمال ہوتا آرہا ہے۔اس علاج کے طریقے میں کان میں اس کے قطرے ڈالیں۔لیکن اس سے پہلے آپ کو ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرناچاہیے۔
کان پر دباؤ نہ ڈالیں-
کچھ نیند کی پوزیشنز بھی کان کے انفیکشن کو بڑھا سکتی ہیں۔اس لئے کان پر دباؤ نہ ڈالیں۔متاثرہ کان کے حصے کو اوپر کرکے سوئیں۔آپ کان کو اونچا رکھنے کے لئے اضافی تکیے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
گردن کی مشق سے کان درد کا علاج-
ہمارے کان میں درد اس پر دباؤ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ہم اپنی گردن کی ورزش کی مدد سے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں جیسے؛
دونوں پیروں کو زمین پر سیدھا رکھیں۔-
آہستہ آہستہ اپنی گردن اور سر کو دائیں طرف گھمائیں جب تک آپ کا سر آپ کے کندھے کے ساتھ متوازی نہ ہو۔-
اس کے بعد اپنے سر کو دوسری طرف گھمائیں۔جب تک آپ کا سر دوسرے کندھے کے ساتھ متوازی نہ ہو۔-
اپنے کندھوں کو اونچاکریں جیسے اپنے کندھے سے کانوں کو ڈھناپنے کی کوشش کررہے ہو۔
آہستہ آہستہ ان کو حرکت دیں او یہ مشق دہرائیں۔اس سے آپ کے درد کو نجات ملے گی۔
ہم درد کو دور کرنے کے لئے چند طریقے اپناسکتے ہیں لیکن اس نازک مسئلے میں ڈاکٹر سے ملنا بھی بہت ضروری ہے۔آپ ماہر ای۔این ٹی کی اپائینمنٹ مرہم ۔ڈاٹ پی کے کی ویب سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔