ہاتھوں کی خشکی دور کرنے کے بہت سے طریقے ہیں سردیوں میں اکثر ہاتھوں پر خشکی ہوجاتی ہیں خشکی کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد خراب ہو جاتی ہے اور دراڑیں پڑ جاتی ہے اور جلد جلی ہوئی معلوم ہوتی ہیں ہاتھوں کی خشکی دور کرنے کے لیے لوگ کئی طرح کے لوشن اور کریم استعمال کرتے ہیں اور لیکن ہاتھوں کی حفاظت کے لیے یہ کافی نہیں ہے روزبرتن دھونے سے ہاتھوں کی نمی ختم ہو جاتی ہے جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے


beautifullyslive.org
ہر روز رات کو موسچرائز لگانے سے ہاتھوں کی کھوئی ہوئی نمی واپس نہیں مل سکتی اس کے لئے چند احتیاطی تدابیراور گھریلو ٹوٹکے اپنا کر ہاتھوں کی جلد کو نرم ملائم اور خوبصورت بنا سکتے ہے موسچرائزر استعمال کرنے سے ہاتھوں کی خشکی وقتی طور پر تو غائب ہو جاتی ہے
لیکن بار بار ہاتھ دھونے سے اور برتن دھونے سے ہاتھوں کی خشکی واپس آجاتی ہے ہاتھوں کی خوبصورتی ہماری شخصیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اکثر خواتیں اپنے چہرے کے مقابلے میں اپنے ہاتھوں کی خوجصورتی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھتی اور گھریلو کام کاج کرنے سے ہاتھوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے


daily express
سورج مکھی کے تیل اور مکئی سے خشکی دور کرنا
سورج مکھی کا تیل اور مکئی کا مکسچر بنا لے اور اس مکسچر کو ہاتھوں پر لگائیں اور اسے دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سادھے پانی سے دھو لیں ہاتھ نرم وملایم ہوجائے گے سورج مکھی کے تیل میں ہائیڈریٹ خصوصیات ہوتی ہیں کی اور مکئی میں نریشمنٹ ان کی آمیزش سے ہاتھوں کی نمی برقرار رہتی ہیں


healththoroughfore.com
ویزلین اور پٹرولیم جیلی سے خشکی دور کرنا
وزلین یا پٹرولیم جیلی کو رات میں اچھی طرح ہاتھوں پر لگا دیں اور ہاتھوں پر دستانے پہن لیں رات بھر یہ ہاتھوں کی نمی کو باہر جانے سے روکے رکھے گے اور ہاتھوں کی جلد نرم ہو جائے گی


buzzle.com
کیوی سے خشکی کا خاتمہ
کیوی کو پیس کر اس میں ایک چمچ ناریل کا تیل ایک چمچ جوجوبا کا تیل اور آدھا چمچ لیموں کا رس اور کچھ مکئی شامل کردیں اب اس ماسک کو ہاتھوں پر لگائے اوراس کو دستانوں سے کور کرلیں اوردس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھرنیم گرم پانی سے دھولیں اور کوئی اچھا موسچرائزر ہاتھوں پر لگا لیں ہاتھ نرم اور شگفتہ ہو جائیں گے
کریک کریم کا استعمال
ہاتھوں پر خشکی کی وجہ سے لکیریں پڑجاتی ہیں کریک کریم کا استعمال کرکے ان کو بہتر بنایا جاسکتا ہے عام طور پرپھٹی ایڑیوں کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے ہاتھوں پر اسے لگانے سے یہ مزید خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں اوران پرموجود کریک ختم ہو جاتے ہیں
وٹامن بی 3 کا استعمال
ہاتھوں کے لیے موسچرائزر خریدتے ہوئے ہمیشہ ایسی مصنوعات کاانتخاب کریں جن میں وٹامن بی 3 موجود ہو یہ آپکی جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور خشک ہونے نہیں دیتا اگرجسم پر ہروقت خشکی رہتی ہے تو ہمیں وٹامن بی3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چائیے اور اسکن کیر پروڈکٹس کا استعمال کرنا چائیے اس کا استعمال ہماری جلد کی ہائیڈریشن کو بہتر بناتا ہے اور جلد نرم وملایم ہو جاتی ہے
اگر ہاتھ پاؤں پر خشکی رہتی ہے تو ٹاپیکل کریم کا استعمال کرنا چائیے چند ہفتوں کے استعمال سے ہاتھ ٹھیک او جائے گے


شہد کےاستعمال سے خشکی کا خاتمہ
شہد اینٹی آکسیڈنٹ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کا حامل ہے شہد کا استعمال ہم عام زندگی میں کرتے رہتے ہیں جلی ہوئی جگہ پر اس کو لگانے سے جلن میں آرام آجاتا ہے لیکن اسے کھدری اور خشک جلد پر بھی لگاسکتے ہیں اسے لگانے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں پھر اس پر شہد لگائیں یہ جلد کی تباہ شدہ بافتوں کودوبارہ تعمیر کرتا ہے اور جلد کی کھوئی نمی کو واپس لاتا ہے
دستانوں کا استعمال کرنا
روزانہ برتن دھونے سے جلد کی قدرتی نمی چلی جاتی ہے اور جلد خشک ہو جاتی ہے برتن دھوتے ہوئے ربڑ کے دستانے استعمال کرنے سے ہم نہ صرف اپنی جلد کی حفاظت کر سکتے ہے بلکہ ہم برتنوں کر گرم پانی سے دھونے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں اور ڈٹرجنٹ سے ہاتھوں کو پہچنے والے نقصان سے بھی بچ جاتے ہیں
ہمیڈی فائر یا اسٹیمرکا استعمال
اگر آپ کسی جگہ پر رہتے جہاں سخت سردی ہوتی ہے یا اچانک سردی کی آمد پر آپ کے ہاتھوں کی جلد خشک ہوگئی ہے تو ہیمڈی فائر کے زریئے آپ اپنی ہاتھوں کی نمی کو برقرار رکھ سکتے ہیں
کام کی جگہ کے حالات
کام کی جگہ کے حالات بھی خشک ہاتھ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ملازمت والے لوگ جن کو بڑے پیمانے پر ہاتھ دھونے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے نرسیں، ڈاکٹر، یا اساتذہ کے ہاتھ خشک رہتے ہیں۔ فیکٹری ورکرز یا ہیئر ڈریسرز معمول کے مطابق کیمیکلز یا دیگر سخت خارش کا شکار ہو سکتے ہیں
طبعی احوال
کچھ طبعی حالات بھی ہاتھوں کی خشکی کا باعث بن سکتے ہیں یا کسی شخص کو زیادہ کثرت سے ہاتھ خشک ہونے کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ذیابیطس یا لیوپس جیسے آٹو امیون ڈس آرڈر والے لوگوں کے ہاتھوں میں خون کی گردش کم ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے ان کے ہاتھ زیادہ آسانی سے جلنے لگتے ہیں۔ ایکزیما اور چنبل، دو ایسی حالتیں جو جلد کی سوزش کا باعث بنتی ہیں، ہاتھ خشک ہونے، جلد کے چھیلنے اور پھٹنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔