میں نےروزانہ ہزاروں لوگوں کومرتےدیکھاہےہم روزموت کےقریب سے گزرتےہیں۔ہم میں سے بہت سے لوگ روزگٹرز‘دیواروں اورچھتوں کی بلندی سے گرنےوالی اینٹوں اورپتھروں کانشانہ بن جاتے ہیں۔دینا میں روز سانپ کے کاٹنے‘پانی میں ڈوبنے‘بجلی کے جھٹکےاورگیس کی لیکج روزکتنےلوگوں کی جان لےجاتاہے۔ہم نہیں جانتےکونساشخص کس وقت پانی پیتے‘کافی پیتے‘کھاناکھاتےاور موسم کامزہ لیتےمرجاے۔
ہمارے ساتھ بہت سی بیماریاں چلتی ہیں جوہرروزہمارےخون میں دوڑتی ہیں ہیمں کیاپتہ کب کس بیماری کےجراثیم ایکٹیوہوجائیں اورہم اللہ کوپیارے ہوجاےکیاتم جانتےہوموت کے کتنے قریب ہو؟نہیں۔۔۔نہ تم جانو۔۔۔نہ ہم۔
اللہ تعالی نے انسان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،صحت وتندرستی بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔صحت وتندرستی قائم رکھنے کے لئےصحت کی حفاظت بہت ضروری ہے۔صحت کی حفاظت اور تندرستی کی بخالی کے لیےصحت کے اصولوں کوبھی جانناچاہیے۔انگریزی کاایک مقولہ ہے”ہماراجسم اس غذاسےتعمیرہوتاہےجوہم روزانہ استعمال کرتے ہیں“ صحت مند رہنے کےلیےضروری ہےصحت مندغذاوں کو روزمرہ کاحصہ بنایاجاے۔لہذاہمیں چاہیےکہ ہم اپنی غذامیں وہ چیز استعمال کریں جس سے ہمارے جسم کو فائدہ خاصل ہو۔آجکل کے دور میں غذاوں میں غذائیت بھی باقی نہیں رہی یہ بات درست ہے کہ اگر ہم غیرمتوازن غذاکھائیں گےتو ہماراجسم پوری طرح فعال نہیں ہوسکے گا۔اس لیےایسی غذااستعمال کرنی چاہیےجس میں وٹامنز‘فائبر‘صحت بخش چکنائی‘پروٹین اور کاربوہایئڈریٹ شامل ہوں لیکن آجکل وٹامنزاورفائبر کی کمی عام ہےجو بہت نقصان دہ ہےہمارے جسم کو وٹامن ڈی‘وٹامن سی اورپروٹین کی بہت ضرورت ہوتی ہےوٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بہت بیماریاں ہوتی ھیں جوہماری صحت کو کمزور کرتی ھیں۔وٹامن ڈی کی وجہ سے جن بیماریوں کا ہم شکار ہوتے ھیں وہ درج ذیل ہیں؛
ہڈیوں کی کمزوری
وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کےلیےبہت ضروری ہے۔یہ ہڈیوں میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد دیتاہےجس سے ہڈیوں کی نشوونمامیں اضافہ ہوتا ہےوٹامن ڈی کی کمی جوڑوں اور گھٹنوں میں درد کاباعث بن سکتی ہے۔
پٹھوں میں کھچاو
وٹامن ڈی کی کمی انسان میں پٹھوں کی کمزوری پیداکرتی ہے اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاوپیدا ہوتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
بالوں کاجھڑنا
بالوں کاجھڑناذہنی دباو کے باعث ہوتاہےتاہم وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سےبھی ہوسکتا ہےخواتین میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سےبالوں کا جھڑناتیزی سے ہوتاہے۔
ڈپریشن
وٹامن ڈی کی کمی وجہ سے خون کے بہاو کی رفتارکم ہوجاتی ہے جس وجہ سےپٹھوں اور اعصاب کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہےاور خون کا بہاودماغ کی طرف کم ہوجاتاہےجس وجہ سے انسان میں مایوسی اور اداسی پیداہوتی ہےاور انسان ڈپریشن کا شکار ہوتاہے۔
وٹامن ڈی کی کمی بلڈپریشربڑھانےکاباعث
وٹامن ڈی کی کمی بلڈپریشربڑھنےکاباعث بنتی ہے۔اس کی کمی دانتوں اور ہڈیوں کے لیے بہت خطرناک ہےایک تحقیق کےمطابق وٹامن ڈی کی کمی کیوجہ سےشریانوں میں لچک کم ہوجاتی ہےاس سے ثابت ہواہےامراض قلب کا اہم سبب وٹامن ڈی کی کمی ہے۔
وٹامن ڈی کا حصول
وٹامن ڈی کی کمی بہت خطرناک ہےاس وجہ سے انسان بہت سی بیماریوں میں مبتلاہوتی ہیں۔ بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کااستعمال کرکےوٹامن ڈی کی کمی پوری کرسکتےہیں مثلا؛انڈہ،دہی،مچھلی‘دودھ‘کینواورمشروم وغیرہ۔
اس کے علاوہ ہم سورج کی روشنی سےوٹامن ڈی حاصل کرتےہیں اور دھوپ ہیمں انرجی مہیاکرتی ہے۔وٹامن ڈی کی کمی دور کرنےکےلیےسپلیمنٹزبھی استعمال کی جاتی ہیں
غذاکےساتھ ساتھ دوابھی کام آتی ہے۔انسانی جسم کے لیے غذاکے ساتھ دوابھی ضروری ہےخدانحواستہ اگر آپ کسی بیماری کاشکار ہوتے ہیں توگھربیٹھے آپ ڈاکٹرسے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں اس کےلیےبہت سی ویب سایٹس موجود ہیں جن کوآپ گوگل پرسرچ کرسکتے ہیں۔