مائگرین کا درد کافی شدت سے ہوتا ہے اور کافی دیر تک ہوتا ہے۔یہ مسئلہ بہت سے لوگوں میں عام ہے۔عام سردردقابل برداشت ہوتا ہے۔اس میں منہ،گردن کا اور والا حصہ درد میں مبتلا ہوتا ہے۔لیکن مائگرین میں درد برداشت سے باہر ہوتا ہے۔بہت سے لوگ اکثر سردرد میں مبتلا رہتے ہیں۔لیکن ان کو اس کی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔
ہمارے سردرد پر ہماری روزمرہ کی طرززندگی بہت اثر کرتی ہے۔بعض اوقات سردرد نیند نہ پوری ہونے یا کسی کام کی زیادتی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔لیکن جب یہ درد شدت اختیار کرجائے تو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔مائگرین اور عام سردرد میں کیا فرق ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
سردرد کیاہے؟-
ہم سردرد کی مختلیف اقسام میں مبتلا ہوتے ہیں جنہیں ماہرین نے دوگرپوں میں تقسیم کیا ہے جن میں
بنیادی سردرد-
ثانوی سردرد-
شامل ہے۔بنیادی سردردعام سردرد چہرے اور گردن کے سردرد میں مبتلا ہوتے ہیں۔بنیادی سردرد کی مثالوں میں دردشقیقہ اورتناؤ کا سردرد شامل ہے۔ثانوی سردرد کسی اور طبی حالت کے نتیجے میں ہوتا ہے جیسےانفیکشن ،تناؤ یا ادویات کا زیادہ استعمال۔
بنیادی سردرد-
اس کی اقسام میں شامل ہے
ٹینشن ٹائپ سردرد-
یہ سردرد دنیا میں 42 فیصد بالغوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ تناؤ کی طرح کا سردرد ہوتا ہے اور اس میں شدید دباؤ محسوس ہوتا ہے۔دائمی تناؤ والا سردرد کھوپڑی میں درد کا سبب بنتا ہے۔اس کے علاوہ کئی عوامل بھی تناؤ کی قسم کے سردرد کا سبب بن سکتے ہیں جیسے؛
جبڑے کو دبانا-
بھوک-
ڈپریشن-
نیند کی کمی گھنٹیا-
گردن پر دباؤ ڈالنا
ہم ان عوامل کی وجہ سے بھی سردرد میں مبتلا رہ سکتے ہیں۔آج کے دور میں سردرد زیادہ رہنے لگا ہے کیونکہ اس کی ایک بڑی وجہ ٹیکنالوجی کا سارادن استعمال اور ناقص غذا کا بھی اثر ہوسکتا ہے۔
کلسٹر سردرد-
یہ سردرد ایک طرف شدید سردرد کا سبب بنتا ہے۔یہ اکثر آنکھ کے پیچھے ہوتا ہے۔یہ کئی ہفتوں تک یا ایک ہی وقت کے اردگرد ہوسکتا ہے۔ایک صحت کے ادارےاین آئی ایچ کے مطابق کلسٹر سردرد عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔کلسٹر سردرد کی علامات میں یہ شامل ہوسکتی ہیں جیسے
سرکےایک طرف شدید درد-
آنکھ کے پیچھے درد-
سرخ آنکھیں-
بے چینی-
دل کی شرح میں تبدیلی-
ہیمکرانیا-
یہ ایک مسلسل سردرد ہے جو شدت سے اتار چڑھاؤ کرتا ہے۔یہ سردرد عام طور پر سر کے ایک ہی حصے کو متاثر کرتا ہے۔لوگوں کو روزانہ یا دائمی ہیمکرانیا سردرد ہوسکتا ہے۔اس کی علامات میں شامل ہے؛
متلی یا قے آنا-
روشنی اورآواز کی حساسیت-
پسینہ آنا-
آنکھوں میں جلن-
ثانوی سردرد-
بیماریاں اور دائمی طبی حالات جو اعصابی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔وہ ثانوی سردرد کا باعث بن سکتی ہیں۔اس درد کی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں؛
نیند کی خرابی-
دماغ کا ٹیومر-
اسٹروک-
سوزش-
دورے-
سرگردن یاریڑھ کی ہڈی کی خرابی-
مائگرین یا درد شقیقہ کیا ہے؟-
آج کل مائگرین کے درد میں بہت سے لوگ مبتلا ہوتے ہیں۔یہ درد شدت سے ہوتا ہے۔مائگرین ایک قسم کا بینادی سردرد ہے۔جو دیگر علامات کا سبب بن سکتا ہے۔اس میں مائگرین کی ایک علامات ہے کہ یہ شدت سے ہوسکتا ہے۔اوراس کے علاوہ یہ کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔مائگرین عام طور پر ایک حصے کو متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو یہ دونوں طرف ہوسکتا ہے۔مائگرین خون کی نالیوں میں سوزش سے وابستہ ہے۔ہم روزمرہ کی روٹین میں تبدیلی لاکر یا خوراک میں تبدیلی لاکر اس درد کو دور کرسکتے ہیں۔ورزش یا جسمانی سرگرمی بھی درد میں کمی لاسکتی ہے۔آپ اپنی روزمرہ کی زندگی ہر غور کریں اور اس کو بھی تبدیل کریں۔
اس کے علاوہ اگر متوازن غذا اور روزمرہ کے طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے بھی کوئی فرق نہیں پڑ رہا تو آپ کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سےگھر بیٹھے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔