ذیابطیس پاکستان میں سب سے ذیادہ اور عام پائی جا نے والی بیماری ہے۔ اس بیماری کا کوئی مستقل علاج تو برحال ممکن نہیں مگر اچھی صحت اور غذاء سے جسم میں شکر کی مقدار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کے ہم جانتے ہیں کہ ذیابطیس مرض لاحق ہونے کی وجہ جسم میں شکر کی مقدار کی ذیادتی ہے ۔ شکر کی مقدار ذیادہ ہونا دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے جس میں گُردوں کا فیل ہونا، آنکھوں کی بینائی پر اثر ، اور جگر کے امراض شامل ہیں۔ انسولین کے استعمال کے ساتھ ساتھ غذاء کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ درج ذیل غذاء کا استعمال کر کے آپ ذیابطیس کو نورمل رکھ سکتے ہیں اور جسم میں شکر کی مقدار بھڑنے سے روک سکتے ہیں۔ ذیابطیس ک علاج کے لئے کراچی کے بہترین انڈوکرونالوجسٹ سے مرہم کے ذریعے ابھی اپائنٹمنٹ بُک کروائے۔
سبزیوں کا استعمال۔
ذیابطیس کے مریضوں کو خاص طور پر سبزیوں کا ذیادہ سے ذیادہ استعما ل کرنا چاہئے ۔ ہری سبزیاں فائبر سے بھر پور ہوتی ہیں جو کہ جسم میں شکر کی مقدار کو نورمل کر کے ذیابطیس کو بھڑنے سے روکتا ہے۔ روز سبزیوں کا سلاد استعمال کرنا جسم میں توانائی کو بحال کرتا ہے۔ کھانے میں ایک حصہ کچی ہری سبزیوں کا لازمی رکھا جائے۔ ان سبزیوں میں کھیرا، شملہ مرچ، اور سلاد کے پتے استعمال کرنا مفید ہے۔
تخم بالنگا
تخم بالنگا ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں کو بھوک ذیادہ لگنے کے باعث وزن میں آضافے کا خدشہ ہوتا ہے۔ تخم بالنگا کا استعمال اس خوراک کی ذیادتی کو روک کے جسم میں فائبر کی مقدار کو مکمل کرتا ہے۔ تاہم اچھی غذائیت کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
میوہ جات
ذیابطیس کے مریضوں کو بھو ک کی ذیادتی کے باعث اپنے ساتھ تندرست خوراک کی چیزیں رکھنی چاہیئے ۔ بعض اوقات ذیابطیس کے مریضوں کے جسم میں شکر کی مقدار کم بھی ہوجا تی ہے۔ اس کمی کی باعث مریض کی طبیعت بگر جاتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ شکر کی مقدار
کو بہتر حد تک رکھا جائے۔ میوہ جات میں آپ بادام ، کشمش، اخروٹ ، اور پستوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ذیتون کا تیل
ذیتون کا تیل غذائیت سے بھر پور اور مکمل غذاء ہے۔ ذیتون کا تیل ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بے حد ضروری ہے۔ یہ جسم میں جمتا نہیں تاہم دل کی بیماریوں کا ضدشہ کم رہتا ہے۔ باقی تیل دل کی دیواروں میں جم کر ان کے بند ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ تاہم دل کا دورا پڑنے کا خدشہ بھی بھڑ جاتا ہے۔
السی کے دانے
السی جسم میں شکر کی مقدار کم کر کے ذیابطیس کو نورمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔السی کے دانے کے دانے نہار منہ استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
یہ دل کے دورے سے بچاؤ کے لئے بھی ضروری ہے۔ذیابطیس ک علاج کے لئے اسلام آبادکے بہترین انڈوکرونالوجسٹ سے مرہم کے ذریعے ابھی اپائنٹمنٹ بُک کروائے۔
ذیابطیس ایک زندگی بھر کی بیماری ہے۔ مریض کو چاہئے کے علاج میں کوتاہی نا کر کے دیگر بیماریوں سے بچے۔
:Few Most Popular Endocrinologists