جب موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے تو نزلہ زکام اور سردی کی بیماری تو عام ہوتی ہے اس کے علاوہ ہمیں ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں پر سوزش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ موسم کی تبدیلی کسی نہ کسی طریقے سے جسم پر اثرانداز ہوتی ہے، جب موسم بدلتا ہے تو ہم میں سے بہت سے حساس لوگ ہیں جو بیمار پڑجاتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جن کا امیون سسٹم کمزور ہوتا ہے وہ جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں صحت مند اور تندرست انسان بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اسے مات دے سکتا ہے۔
سردیوں میں انگلیوں پر سوزش کی وجہ سے ان پر خارش بھی ہوتی ہےاور وہ سرخ ہوجاتے ہیں۔جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے، جس وجہ سے ہم الجھن کا شکار رہتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کیوں ہوتی ہے اس کو وجہ جاننے کے لیے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
چلبلین کا مسئلہ اکثر لوگوں کو سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے جو خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لئے آپ گھر بیٹھےمرہم کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض جلد کے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لیں یا اس نمبر پر 03111222398 پہ کال کریں۔
چلبلین: ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کیا ہے؟
چلبلین جلد کی ایک ایسی حالت ہے جو ہاتھوں اور پیروں پر سوجن والے دھبے اور چھالوں کا سبب بنتی ہے۔ یہ ہوا میں نمی کی وجہ سے ہوتی ہے جس میں ٹھنڈی ہوا چلتی ہے مگر یہ ٹھنڈ جمنے والی نہیں ہوتی ہے۔ مسلسل سردی میں رہنے کے چند گھنٹوں بعد یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ہمارے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں جسم کا آخری حصہ ہیں۔ یہ حساس حصے ہیں جب خون کی گردش کم ہوتی ہے تو ہمارے ہاتھوں کے مسلز کو جو انرجی چاہیے ہوتی ہے وہ نہیں مل پاتی جس وجہ سے سوزش ہوتی ہے۔ اس کو چلبلین بھی کہا جاتا ہے۔
چلبلین ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کی وجہ کیا ہے؟
انگلیوں پر سوزش کئی وجوہات کی بناء پر ہوسکتی ہے سوزش کسی انفیکشن یا چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن جب ہمیں سردی کے موسم میں انگلیوں پر سوزش ہوتی ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جب موسم کا درجہ حرارت ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہمارے ہاتھوں کی انگلیوں میں بلڈ سرکولیشن کم ہوتی ہے۔ اس وجہ سے ہاتھوں میں درد بھی محسوس ہوتا ہے۔
چلبلین کی علامات کیا ہےِ؟
اس انفیکشن کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 جلد پہ سوزش
۔2 مسلسل خارش
۔3 جلد کا سرخ ہوجانا
۔4 جلتا ہوا محسوس ہونا
چلبلین میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں توجہ اور احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے یہ علامات بگڑ سکتی ہیں۔
درجہ حرارت میں تبدیلی
چلبلین کی کوئی خاص وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن یہ سرد موسم میں ہوتا ہے جس کا تعلق شریانوں سے ہوتا ہے، خون کی شریانوں میں سرکولیشن کم ہوتی ہے تاہم اچانک سرد گرم کی وجہ سے بھی انگلیوں پر سوزش ہوتی ہے جب اچانک درجہ حرارت بدلتا ہے یعنی ہم ٹھنڈے ہاتھ جب تیزی سے گرم کرتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے،متوازن درجہ حرارت انگلیوں کی سوزش سے روک تھام کر سکتا ہے۔
چلبلین کے اسباب
حساس لوگوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے یعنی مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے۔
۔1 درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی
۔2 سگریٹ نوشی
۔3 سردی کی وجہ سے خون کی شریانوں کا تنگ ہونا
چلبلین میں احتیاط
۔1 ٹھنڈا گرم ہونے سے بچنا چاہیئے
۔2 سردی میں دستانے پہنیں
۔3 ہاتھوں کو آہستہ آہستہ گرم کریں
۔4 ٹھنڈے پانی سے ہاتھ نہ دھوئیں
گھرپر انگلیوں پر سوزش کا علاج کیسے کریں؟
۔1 نیم گرم پانی میں نمک ڈالیں اس میں اپنے ہاتھ بھگوئیں،اس کے بعد ہاتھ تولیے سے صاف کر کے ان پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔
۔2 اس کے علاوہ زیتون اور ناریل کا تیل ہلکا سا گرم کریں،اور اس کو ہاتھوں پر لگائیں۔ اس سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھولیں۔
۔3 اس کے علاوہ ایسی غذا کا استعمال کریں جو اس انفیکشن کو کم کرے، اپنی غذا میں لہسن ادرک کے علاوہ پھل اور سبزیوں کا بھی استعمال کریں۔