چہرے کے مسام کی جسامت اور شکل کا انحصار کچھ عوامل پر ہوتا ہے جیسے جینیات، جلد کی قسم، دھوپ اور عمر جیسی چیزیں چہرے کے مسام کی حالت کی ذمہ دار ہیں۔ ڈرمیٹولوجسٹ کہتے ہیں، چہرے کے مسام جلد کو سانس لینے میں مدد دیتے ہیں، اور یہ جلد کے اندر اور باہر کے درمیان ہوا کے گزرنے کا راستہ ہیں۔ اس لیے چہرے کے مسام ہماری جلد کے لیے بہت ضروری ہیں۔
ضرورت سے زیادہ تیل، جلد کے مردہ خلیات، گندگی اور بیکٹیریا چہرے کے مسام کو بند کر سکتے ہیں اور انہیں بڑا بنا سکتے ہیں۔ اپنے چہرے کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ہماری روزمرہ کی خوبصورتی کے کچھ معمولات اور عادات ہمارے چہرے کے مساموں کو بغیر کسی بیرونی وجوہات کے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔لیکن ہم ان کی ظاہری شکل کو بہتر بنا سکتے ہیں اور یہ کام اتنا مشکل نہیں جتنا آپ سوچ سکتے ہیں۔
چہرے کے مسام کے لیۓ نقصان دہ عادات
ہم آپ کو ان چیزوں کے بارے میں خبردار کرتے ہیں جو آپ اپنی روز مرہ روٹین میں اپنی جلد کے لیے کر رہے ہیں۔ ان کو نوٹ کریں۔ امراض جلد کے ماہرین کی یہاں، کچھ تجاویز ہیں جو آپ کے چہرے کے مسام کو بے عیب نظرآنے میں مدد دیں گی۔
میک اپ صاف نہ کرنا
زیادہ تر خواتین ، کھلے ہوئے چہرے کے مسام کو چھپانے کے لیے کاسمیٹک مصنوعات جیسے کنسیلر، فاؤنڈیشن، یا پریسڈ پاؤڈر استعمال کرتی ہیں۔ اگرچہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، بس سونے سے پہلے اپنا میک اپ ضرور اتار لیں۔
میک اپ کے ساتھ سونا آپ کے چہرے کے مسام کو بند کر سکتا جس سے گندگی جمع ہو جاتی ہے، اس سے بھی زیادہ بڑے چہرے کے مسام ہوجاتے ہیں۔ اپنے چہرے کو کسی بھی میک اپ سے پاک کرنے کے لیے میک اپ ریموور یا نرم فومنگ واش کا استعمال کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کے سونے سے پہلے آپ کے میک اپ کی ہر تہہ صاف ہو گئی ہے، آپ بیلنسنگ ٹونر کے استعمال سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جلد کے لیۓ نقصان دہ غذائیں
تیل والی جلد کے لیے چہرے کو دھونے کے علاوہ، آپ کے لیے یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپ کی غذا میں کیا شامل ہیں اس کو احتیاط سے ذہن میں رکھیں۔
امراض جلد کے ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایسی خوراک جس میں شوگر اور کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہو ہارمونل عدم توازن کے نتیجے میں آپ کی جلد کو پہلے سے زیادہ چمکدار بنا سکتا ہے۔ اگر آپ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کھانے کے شوقین ہیں تو اسی نتیجہ کی توقع کی جا سکتی ہے کہ کھلے ہوۓ چہرے کے مسام آپ کی خوبصورتی کو مدہم کر دیں گے۔
کھلے ہوۓ چہرے کے مسام جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتے ہیں اس سلسلے میں لیزر کلینک کے تربیت یافتہ قابل ڈاکٹر سے مشورے لیۓ یہاں کلک کریں۔
اضافی تیل کی پیداواراور بہت کھلے مساموں کو کم کرنے کے لیے، غیر صحت بخش کھانوں سے پرہیز کریں اور اپنی روزمرہ کی خوراک میں وافر مقدار میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں۔
دھوپ سے بچاؤ نہ کرنا
سورج کی روشنی آپ کی جلد کے لیے کئی طریقوں سے نقصان دہ ہے۔ یہ جلد کو جلاتی ہے، اس سے جلد کی کولیجن، ایلسٹن کو نقصان پہنچتا ہے، اور ٹشو سکڑنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے مساموں کے کنارے پھیل جاتے ہیں اور وہ صاف نظر آتے ہیں۔ اس لیۓ سورج سے حفاظت کرنے والی کریم کا استعمال ضروری ہے۔
مسام کو بند کرنے والی مصنوعات کا استعمال
کچھ انتہائی مقبول مصنوعات ہیں جو سکن کیئر میں استعمال ہوتی ہیں، لیکن آپ کے چہرے پر استعمال نہیں کی جانی چاہئیں۔ کوکو بٹر، ناریل کا تیل، اور لینولین کریم میں مسام بند کرنے کی خصوصیات ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو نم رکھنے کے لیے اچھے ہو سکتی ہیں، لیکن یہ داغ دھبوں کا باعث بھی بن سکتی ہیں اور مساموں کے اندر گندگی جمع ہو سکتی ہے۔ اس طرح ان میں پمپل یا مہاسے بن کرمساموں کو بڑا کرسکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ کوئی اچھی فیس کریم کا اپنی جلد کی قسم کے لحاظ سے استعمال کریں۔
تیل سے تیار شدہ کریموں سے پرہیز نہ کرنا
تیل سے تیار کردہ کریمیں جس میں ناریل اور زیتون جیسے قدرتی تیل شامل ہوتے ہیں ان کے استعمال سے مسام بند ہوجاتے ہیں، چاہے آپ کی جلد خشک بھی ہو۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ یہ تیل آپ کی جلد کے مردہ خلیوں کے ساتھ مل جاتے ہیں اور قسام کو بند کر دیتے ہیں۔ تیل کے بجائے پانی سے تیار شدہ مصنوعات کا انتخاب کرکے ان سب سے بچنا بہتر ہے۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|