چھاتی میں موجود ہرگلٹی کینسرنہیں ہوتی زیادہ تر چھاتی کی گٹلیاں عام ہوتی ہیں اگر یہ چھاتی پرنظر آبھی جائے تو یہ نقصان دہ نہیں ہوتی اگر یہ طویل مددت تک اپ کے جسم پر رہتی ہیں تو یہ آپکی صحت کے لیےنقصان کا باعث نہیں بنے گی
چھاتی پر موجود ہرگلٹی کینسر نہیں ہوتی تاہم چھاتی پر گلٹیوں کا ہونا کینسر کا سبب بن سکتا ہےاس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی چھاتی پرپائے جانے والی گلٹیوں کا معائنہ کروائیں اگرچہ کہ چھاتی کے کینسر کا تعلق خواتین سے ہوتا ہے لیکن چھاتی کے ٹیشوز مردوں اور خواتین دونوں میں پائے جاتے ہے


medium
اور یہ ہارمونزان ٹیشوز کو متاثر کرتے ہیں اور ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے سینے پر گلٹیاں بن سکتی ہیں بعض اوقات یہ خود قدرتی طور پرغائب ہو جاتی ہیں یہ کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہیں کچھ بچوں میں پیدائش کے دوران اپنی ماؤں سے ملنے والے ایسٹروجن کی وجہ سے گلٹیوں کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جب یہ ایسٹروجن ان کے جسم سے نکل جاتا ہے تو گلٹیاں خود بخودغائب ہو جاتی ہیں
بلوغت سے پہلے لڑکیوں کو سینے پر گلٹیاں محسوس ہوتی ہیں اور بلوغت کے دوران یہ خود بخود غائب ہو جاتی ہیں نوعمر لڑکوں کو بھی بلوغت کے دوران گلٹیاں ہو سکتی ہے لیکن یہ عارضی ہوتی ہیں اور کچھ مہینوں کے بعد خود ہی ختم ہو جاتی ہیں


Woman’s Day
چھاتی کی گلٹیوں کی وجوہات
چھاتی پر موجود گلٹیوں کے ہونے کی کئی وجوہات ہیں جو خواتین بچوں کو دودھ نہیں پلاتی ان میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے غیر متوازن کھانا نامناسب ورزش تاخیر سے شادیاں اور خواتین کی غیر صحت مندانہ طرززندگی بھی شامل ہیں اس بیماری کی ایک وجہ ڈپریشن بھی ہیں موٹاپا اس بیماری کا سبب بن سکتا ہے چھاتی کے سسٹ جو نرم اور سیالسے بھرے ہوتے ہیں دودھ کے سسٹ دودھ سے بھری تھلیاں ہوتی ہیں دودھ پلانے دوران یہ گلٹیاں ہو سکتی ہیں
دودھ پلانے والی خواتین کو اس دوران سینے میں گلٹیاں سی محسوس ہوتی ہیں اوران گلٹیوں میں درد بھی ہوتا ہے یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ گلٹیاں خطرناک نہیں ہیں اور یہ سینےکی بافتوں کے اندر آسانی سے حرکت کرتی ہیں اور انہیں چھونے سے تکلیف محسوس ہوتی ہیں یہ کلٹیاں شازونادر ہی کینسر کا سبب بن سکتی ہیں دودھ پلانے والی خواتین میں اکثردودھ کی وریدوں میں ایک ٹیومر سا بن جاتا ہے جو کنسر نہیں ہوتا اس بیماری کا نام ہمارٹوما ہے
لیپوما اس میں گلٹیاں آہستہ آہستہ بڑھتی ہیں یہ بھی کینسر کا سبب نہیں بنتی چربی والی گلٹیاں ماسٹائٹن چھاتی کا انفیکشن یا چوٹ لگنے کی وجہ سے چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے


heartlandcardiology.com
علامات
اگرچہ کہ بہت سی گلٹیاں چھاتی کے کینسر کا سبب نہیں ہوتی لیکن پھر بھی ان کا باقائدگی سے معائنہ کروانا ضروری ہے چھاتی پر اگر کوئی گلٹیاں نمودار ہو جائے یا ماہواری کے بعد بھی گلٹیاں نہ جائے یا چھاتی سرخ ہو جائے یا بغیرکسی ظاہری چوٹ کے سینے پرچوٹ لگنے کا نشان ہونا نیپل سے مواد کا نکلنا یا نیپل کا موڑ جانا اگر یہ علامات پہلے موجود نہیں تھیں تو چھاتی کا معائنہ کروانا ضروری ہے


ghise-ioan.ro
چھاتی کا معائنہ کرنا
خواتین خود بھی چھاتی کا معائنہ کر سکتی ہیں اگرآپ کے سینے میں کوئی بھی غیرمعمولی تبدیلی محسوس ہو ماہواری کے دوران چھاتی زیادہ نرم یا جیسے گلٹی والی محسوس ہو یا کوئی گڑھا سا محسوس ہو عمر کے بڑھنے کے ساتھ بھی چھاتی کےسائز میں کمی آتی ہیں سینے پر گلٹیوں کا ہونا یا کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں ہمیں معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے


blog.thebreastcancersite
گلٹیوں کی اقسام
پھوڑے کی شکل میں گلٹی بعض اوقات سینے کی کلٹی پھوڑا بن جاتی ہے اس میں پیپ بھرا ہوتا ہے اور سوجن ہوجاتی ہیں اور اس میں متاثرہ مریض کو درد تھکاوٹ اور بخار ہو سکتا ہے ہیماتوما یہ ایک خون سے بھرا ہوا ماس ہے جو سرجری کے طریقہ کار یا چوٹ لگنے سے ہوتا ہے سکلیروزنگ یہ اس وقت ہوتی ہیں جب چھاتی کے ٹشوز کی زیادہ نشوونما ہوتی ہے نوڈولرفاسسیائٹس یہ ایک قسم کا سومی ٹیومر ہے جو جسم میں کہیں بھی ہو سکتا ہے بشیمول سینے کی دیواروں لیکن شازونادر ہی سینوں پر ہوتا ہے اور یہ گلٹیاں تیزی سے بڑھتی ہے
ہڈیوں کی تب دق سینے کی دیوارپسلیوں ریڑھ کی ہڈی کے کالم اور اسٹرنم میں گٹلیوں کا سبب بن سکتی ہیں اس کی علامات میں گٹلیوں کا نرم ہونا سینے میں درد ہونا شامل ہے اور مریض کے وزن یں کمی آجاتی ہے
گلٹیوں کاعلاج
کچھ گلٹیاں جسم میں نمودارہوتی ہیں اورقدرتی طور پرخود ہی ختم بھی ہوجاتی ہیں لیکن کچھ گلٹیاں اینٹی بایوٹک کے استعمال سے ٹھیک ہوتی ہیں بعض اوقات چھاتی میں پانی والی تھیلیاں ہوجاتی ہیں اس کا سیال کے زریعے علاج کرنے سے یہ ختم ہو جاتی ہیں