ناخنوں کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی ہاتھوں کی حفاظت۔ اگر آپ اپنے ناخنوں کی خوبصورتی چاہتے ہیں تو آپ کو کیوٹیکلز کی حفاظت بھی لازمی کرنی ہوگی۔ کیوٹیکلز ناخنوں کی ساخت کا لازمی حصہ ہیں۔ اس کی مناسب دیکھ بھال کرکے ناخنوں کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔
ہمیں ناخن کی دیکھ بھال کے لئے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم کیوٹیکلز کو انفیکشن سے کیسے بچایا جائے۔ ہم کیسے کیوٹیکلز کی حفاظت کرکے اپنے ناخن خوبصورت اور لمبے کر سکتے ہیں۔ ہم یہ جاننے کے لئے اس بلاگ سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
۔1 کیوٹیکلز کیا ہوتے ہیں؟
کیوٹیکل صاف جلد کی وہ تہہ ہے جو آپ کے انگلی یا پیر کے نچلے کنارے کے ساتھ واقع ہوتی ہے۔ یہ حصہ نیل بیڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کا کام ناخنوں کو انفیکشن سے بچانا ہوتا ہے۔ کیوٹیکلز کا اردگرد کا حصہ نازک ہوتا ہے۔ یہ خشک بھی ہوسکتا ہے۔ ناخن کے پورے حصے کی دیکھ بھال کرنا اور اسے صاف رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ہمارے ناخن صحت مند رہیں۔
۔2 کیوٹیکلز انفیکشن کی علامات کیا ہیں؟
اگر آپ کے کیوٹیکلز میں کوئی بھی انفیکشن ہوتا ہے تو اس کا آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کیونکہ وہ حصہ گرم یا سرخ ہوتا ہے۔ اگر آپ اس حصے کو بار بار ہاتھ لگاتے ہیں تو اس سے انفیکشن بڑھ بھی سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض اوقات اس میں ریشہ بھی پڑتا ہے اور بہتا رہتا ہے۔
اگر آپ کو اپنے ناخنوں کے کیوٹیکلز میں انفیکشن نظر آتا ہے تو اس کا علاج کریں۔ آپ متاثرہ حصے کو گرم پانی میں بھگو دیں اور کوئی کپڑا لپیٹ لیں۔ اگر علامات بدتر ہوتی ہیں تو آپ فوری طور پر جلد کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ آپ کا ڈاکٹر آپ کو اینٹی بائیوٹک تجویز کر سکتا ہے جو انفیکشن کو روک سکتی ہیں۔
۔3 ناخنوں کی حفاظت کے طریقے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ناخنوں کی حفاظت کے لئے کیوٹیکلز کی حفاظت کیوں اہم ہے؟ نہیں جانتے تو اس بلاگ میں ساتھ رہیں اور حفاظتی طریقوں کو اپنائیں۔
۔1 کیوٹیکل کٹر کا استعمال
آپ کیوٹیکل قینچی یا کٹر بازار سے آرام سے خرید سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کیوٹیکلز کو کاٹتے ہیں تو یہ اچھا خیال نہیں ہے۔ میو کلینک کے مطابق اگر آپ اپنے کیوٹیکل کو کاٹتے ہیں تو اسکی وجہ سے ان میں انفیکشن پیدا ہوسکتا ہے۔ اگر ہم اپنے کیوٹیکلز کو کاٹتے ہیں یا تراشتے ہیں تو ان میں سوراخ ہوتے ہیں۔
ان سوراخوں کی وجہ سے ناخنوں میں جراثیم ٹہر سکتے ہیں۔ آپ ان کو کاٹنے کی بجائے ان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیں۔ بہت سے سیلون میں یہ طریقہ کار استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے کیوٹیکل کو کاٹنے یا پیچھے دھیکلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے نا ہی اس پر کسی آلات کے استعمال کی ضرورت ہے۔
۔2 کیوٹیکلز آئل
جس طرح ہماری جلد کو نمی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمارے کیوٹیکلز کو بھی خشکی سے بچانا چاہیئے۔ موئسچرائزر یا تیل ہماری جلد کو نمی بخشتے ہیں۔ نمی کی کمی کی وجہ یہ بھی مردہ ہوسکتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے ہمارے کیوٹیکلز مردہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہم انہیں کھنچنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
ایسا کرنے کی وجہ سے ہمارے ناخنوں میں انفیکشن پیدا ہوسکتا ہے۔ ہم پیڑولیم جیلی یا ویزلین کی مدد سے اپنے کیوٹیکلز کو موائسچرائز کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہاتھوں پر لگانے والا لوشن بھی ایک اچھا آپشن ہے۔ ہم بادام کا تیل یا ناریل کے تیل کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
سونے سے قبل اگر آپ کیوٹیکلز پر آئل لگاتے ہیں تو یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کے کیوٹیکل میں کوئی بھی انفیکشن ہوتا ہے تو اسکی وجہ سے ناخن کی نشوونما رک سکتی ہے۔
۔3 ناخنوں کی حفاظت
آپ کو اپنے ناخنوں کی حفاظت بھی اسی طرح کرنے کی ضرورت ہے جیسے آپ اپنے بالوں کی کرتے ہیں۔ آپ کے بال اور ناخن دونوں کیراٹین پروٹین پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اسی لئے ڈاکٹر سٹرن کا کہنا ہے کہ بال اور ناخن دونوں پانی کی کمی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔
بار بار پولیش کرنا یا اس کے علاوہ بالوں کو رنگ کرنا دونوں میں ہی کیمیکز کا استعمال ہوتا ہے۔ ناخنوں کو بھی ہائیڈریشن کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ان کو بھی مویسچررائزر کرتے رہیں تاکہ آپ کے ناخن خوبصورت اور چمکدار رہیں۔
۔4 موسم کے لحاظ سے ناخنوں کی حفاظت
جلد اور بالوں پر موسم بھی اثرا انداز ہوتا ہے۔ نہ صرف ٹھنڈا بلکہ خشک موسم بھی ناخنوں کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹر سٹرن کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر جاتے وقت موسم کی تبدیلی یا درجہ حرارت اضافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرم گھر یا دفتر کی ٹھنڈی ہوا سیلز کے سکڑنے کا باعث بنتی ہے۔
اس لئے خلیات کے درمیان کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ جو ٹوٹنے کا سبب بنتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ سردیوں کے موسم میں دستانے پہنیں جس سے آپ کے ناخنوں کی حفاظت ممکن ہوسکے۔