چھوٹے بچے، اپنے والدین کی زیادہ توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ والدین ہمیشہ اپنےچھوٹے بچوں میں اچھی عادتیں ڈالنا چاہتے ہیں، جو بڑے ہونے پر ان کی عادت کا حصہ بن جاتی ہے۔ ایک ضروری معمول جس پر انہیں عمل کرانا چاہیے وہ ہے روزانہ دو بار برش کرنا۔ بعض اوقات دانت صاف کرتے وقت آپ کے بچے کی دلچسپی یا حوصلہ افزائی رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ بہت کم چھوٹے بچے معمول کے مطابق بغیر ماں یا باپ کی ترغیب کے اپنے دانت صاف کرتے ہیں ۔
چھوٹے بچوں کے لیۓ عموما یہ عمل کافی ناپسندیدہ ہوتا ہے اور اکثر اوقات ان بڑے بچوں کے لیۓ بھی جن کو بچپن سے دانت صاف کرنے کی عادت نہیں ہوتی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ کتنا مشکل کام ہے، ضروری یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کو برش کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔
بچوں کی نفسیات کو جانیں۔
اپنے بچے کی نفسیات کو جاننا آپکو بچے کی تربیت میں بہتر مدد فراہم کر سکتا ہے، اگر آپ اس سے متعلق مزید معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں یا آپ اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا ہمارے ماہر ڈاکٹر سے براہ راست رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
ٹوتھ برش کے عمل کو دلچسپ بنانے کی تجاویز۔
چھوٹے بچوں میں بچپن سے صفائی کی اس عادت کو پختہ بنانے کے لیۓ ٹوتھ برش کے عمل کو تفریحی بنائیں اس کے لیے یہ ترکیبیں آزمائیں۔
بچے کو انتخاب کرنے دیں۔
ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ لینے کے لیے اپنے بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں۔ ان کے ٹوتھ برش پر پسندیدہ کردار یا رنگ خریدنے سے ان کی دلچسپی برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ آج، آپ اپنے بچے کے پسندیدہ کرداروں کے ساتھ مصنوعات تلاش کر سکتے ہیں، جیسے ڈزنی کی شہزادیاں، اسفنج باب، اور اسپائڈر مین وغیرہ۔ فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کے مزےدار ذائقے تلاش کریں۔ بچے جو بھی فیصلہ کریں، انہیں اس عمل کا حصہ بنائیں۔
دانت صاف کرنے کو فائدہ مند اور تفریحی بنائیں۔
صبح اور رات کے وقت برش کرنے کامعمول بنانے کے لیے ایک تفریحی چارٹ بنانا اچھا ہو سکتا ہے۔ ہر بار جب آپ کا بچہ برش کرے تو اسٹیکر پیش کریں۔ چھوٹے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ابتدائی طور پر چھوٹے انعامات استعمال کرنے پر غور کریں ۔ایک صحت مند انعام کا انتخاب کریں جیسے چڑیا گھر کا سفر یا کسی دوست کے ساتھ ملاقات یا آوٹنگ وغیرہ۔
پاٹی ٹریننگ سے لے کر روزمرہ کے کاموں تک، انعامی چارٹ بچوں کو ایسے کاموں کو مکمل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اچھی طرح سے کام کرتے ہیں جن سے وہ گریز کرتے ہیں۔ آپ کاغذ اور مارکر کے ساتھ گھر پر اپنا انعامی چارٹ بنا سکتے ہیں یا پہلے سے تیار کردہ انعامی چارٹ آن لائن پرنٹ کر سکتے ہیں۔
دانت کی صفائی کو زیادہ وقت دیں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ پورے دو منٹ تک برش کر رہا ہے۔ ڈینٹل ایسوسی ایشن کا مشورہ ہے کہ والدین برش کرتے وقت اپنے بچے کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ویڈیوز اور موسیقی کا استعمال کریں۔ ان کو ایک مختصر کہانی سنائیں۔ جو بھی طریقہ آپ کے بچے کے لیے بہترین ہو، اسے روزانہ دو بار ، دو منٹ کے لیے برش کرنے کی عادت ڈالیں۔
پسندیدہ کارٹون کرداروں کی ویڈیوز دکھائیں۔
آج، ہر چیز کے لیے ایپس موجود ہیں، یہاں تک کہ ٹوتھ برش کے لیۓ بھی بہت سی مفت اور کم لاگت ایپس دستیاب ہیں، جو آپ کے بچوں کو زیادہ دیر تک برش کرنے اور اپنے منہ کے ان حصوں تک پہنچنے کی ترغیب دیتی ہیں جن سے وہ عام طور پر گریز کرتے ہیں۔
آپ کے بچے کے پسندیدہ کرداروں پر مشتمل ویڈیوز اور گیمز انہیں برش کرنے کی اہمیت اور صحت مند دانتوں کے لیے صحیح طریقے سے برش کرنے کے استعمال کرنا سکھاتے ہیں۔ اس عمل کے لۓ آپ بچوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔
مثال کے ذریعے سکھائیں۔
بہت سے چھوٹے بچوں کے لیے، ٹوتھ برش کرنا ایک کام کی طرح لگتا ہے۔ اپنے بچے کو دکھائیں کہ دانتوں کا برش کرنا ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ برش کرکے بھی مزہ آ سکتا ہے۔ چونکہ زیادہ تر چھوٹے بچے اپنے والدین کے طرز عمل کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ کا بچہ آپ کی نقل کے ذریعے سیکھتا ہے۔ اپنے بچے کو عمل کر کےدکھائیں کہ آپ کس طرح برش کرتے ہیں اور اسے ایسا کام بناتے ہیں جو آپ مل کر کرتے ہیں۔
اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آپ کا بچہ اپنے معمولات سے جڑا رہے۔ اپنے فیملی کو برش کرنے سے ایک دن کی چھٹی نہ لینے دیں۔ آپ کا بچہ برش کرنے اور فلاس کرنے سے لطف اندوز ہوگا جیسا کہ آپ برش کریں گے اور فلاس کریں گے۔ ہر عمر کے بہن بھائی بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایک خاندان کے طور پر برش کرنا بھی خاندان کےتعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
تفریحی فلاسرز۔
اگرچہ آپ کے چھوٹے بچے کے لیے اپنے دانتوں کو برش کرنے کا طریقہ سیکھنا ضروری ہے، لیکن اسے فلاس کرنا سکھانا نہ بھولیں۔ ہم بچوں کے تفریحی رنگوں یا شکل والے فلوسرز خریدنے کی تجویز کرتے ہیں۔ یہ بچوں کے لیے پکڑنا آسان ہے، اور یہ انہیں ڈینٹل فلاس استعمال کرنے کی عادت ڈالتا ہے۔ ایک بار پھر، اپنے بچے کو فیصلے کا حصہ بنائیں اور انہیں یہ منتخب کرنے دیں کہ وہ کیا استعمال کرنا چاہیں گے۔
بچے کی رہنمائی کریں۔
آپ کے بچے کو برش کرنے میں دلچسپی رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ایک ہی معمول پر قائم رہیں اور مثال بن کر خود ذاتی طور پر رہنمائی کریں۔ برش، ٹوتھ پیسٹ اور فلاس کے انداز اور ذائقوں کے انتخاب میں ہمیشہ اپنے بچے کو فیصلے کے عمل کا حصہ بنائیں۔
صبح اور رات کے معمولات کو سیٹ کریں، تاکہ بچے یہ فیصلہ نہ کریں کہ وہ اپنے دانت صاف نہیں کرنا چاہتے۔ والدین ہمت نہ ہاریں ، آپ باتھ روم میں تھوڑی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرکے دانتوں کے برش کرنے کو ایک مزے دار، پرلطف وقت بنا سکتے ہیں۔ اپنے چھوٹے بچے کو کم عمری میں اپنے دانت صاف کرنے کی ترغیب دے کر، آپ زندگی بھر کے لیے منہ کی صحت کی اچھی عادات کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |