سردیوں میں خشک میوہ جات کے استعمال کے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں ان میں شوگر اور کیلوریزبہت زیادہ مقدار میں ہوتی ہیں زیادہ شوگرسے ذیابیطس کے مریضوں کا بلڈ شوگرلیول بڑھ سکتا ہے اور کچھ میوہ جات میں نمک کا استعمال کا کیا جاتا ہےجو بلڈ پریشرکے مریضوں کےلیے نقصان دہ ہو سکتا ہے
سردیوں میں خشک میوہ جات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے جسم میں موجود بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اگر چہ کہ خشک میوہ جات ہماری صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں لیکن ان کا زیادہ استعمال ہماری صحت کو خراب بھی کر سکتا ہے اگر ہم انہیں روز آپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو ان کا استعمال مناسب مقدارمیں ہی کرنا بہتررہے گا ڈرائی فروٹ کو کھاتے ہوئے کسی چھوٹی پیالی کا انتخاب کریں کیونکہ اس طرح ہم ڈرائی فروٹ کم مقدار میں کھائیں گے
اس میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں اور زیادہ کیلوریز کھانا ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے موٹاپے کے شکار افراد جب یہ اضافی کینوریز لیتے ہیں تو یہ اضافی کیلوریزمزید ہمارے جسم میں چربی پیدا کرتی ہے
خشک میوہ جات میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس کا زیادہ استعمال کرنے سے قبض اسہال گیس اور پیچیش کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا جلدی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں
ڈرائی فروٹ خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چائیے کہ جو ڈرائی فروٹ ہم خرید رہے ہیں ان میں کتنی کیلوریز ہیں یا اس میں چینی کا کتنا استعمال کیا گیا ہے بعض ڈرائی فروٹ کو میٹھا کرنے کے لیے پھلوں کے رس کا استعمال کیا جاتا ہے شوگر کے مریضوں کو ایسے ڈرائی فروٹ استعمال نہیں کرنے چائیے ان کے استعمال سے شوگر بڑھ سکتی ہے
معدے کے مسائل
چونکہ ڈرائی فروٹ میں فائبر وافر مقدار میں ہوتا ہے اور فائبر معدے اور آنتوں کے لیے فائدہ مند ہے اگرہم اپنی روزمرہ کی خوراک میں فائبر والی غذائیں استعمال کر رہے ہیں تو ایسے میں ڈرائی فروٹ کا استعمال کرنے سے جسم میں مزید فائبر جمع ہو گا جو پیٹ درد قبض گیس پرابلم یا اسہال اور پیچس کا باعث بھی بن سکتا ہے
اگر ہم ان کو اپنی خوراک میں مناسب طریقے سے استعمال کریں تو یہ پریشانی کا سبب نہیں بن سکتے ان کو ایک مرتبہ میں ہی زیادہ کھانے کی بجائے دن میں تھوڑی تھوڑی مقدارمیں لے سکتے ہیں اس طرح ان کے منفی اثرات سے بچا باسکتا ہےڈرائی فروٹ وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے
منہ میں چھالے بننے کا سبب بن سکتا ہے
اخروٹ مقدار میں کم کھانے چاہیے کیونکہ یہ گلے میں خراش کا اور منہ میں چھلے بننے کا سبب بن سکتے ہیں اس سے میٹا بالزم تیز ہوجاتا ہے اخروٹ کھانے کے بعد چائے پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے
ان کا زیادہ استعمال کیلوریز میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ڈرائی فروٹ میں پانی چونکہ خشک کر دیا جاتا ہے اور تازہ پھلوں کے مقابلے میں یہ زیادہ مقدار میں کھائیں جاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہم پھلوں کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز لے رہے ہیں مثال کے طور پر ایک پیالی انگور میں 150 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ ایک پیالی خشک کشمش میں 520 کیلوریز ہوتی ہیں جو اس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں

ڈرائی فروٹ سے دانتوں کا خراب ہونا
خشک میوہ جات میں قدرتی شکر فروکٹوز کی شکل میں ہوتی ہیں ڈرائی فروٹ کو نمی سے بچانے اور ایک دوسرے کے ساتھ چپکنے کی وجہ سے چینی کی ایک تہہ کااستعمال کیا جاتا ہے شوگر کا زیادہ استعمال دانتوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے
ان کے کھانے سے چینی دانتو ں میں چپک جاتی ہے اور دانتوں کی خرابی کا باعث بنتی ہیں اس لیے ان کو کھانے کے بعد لازمی برش کرنا چائیے تاکہ دانت خراب ہونے سے بچ سکے
شوگر کا بڑھنا
کچھ خشک میوہ جات میں شوگر وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں یا میوہ جات پر چینی کی اضافی تہہ سے بلڈ شوگر لیول زیادہ ہو جاتا ہے خاص کر کشمش میں اس کی تھوڑی مقداربھی شوگر بڑھنے کے لیے کافی ہوتی ہیں اور شوگر کے بڑھ جانے سے کمزوری اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہیں

بلڈ پریشر کا بڑھنا
سردی میں خشک میوہ جات خاص کر پیستہ میں ذائقہ بڑھانے کے لیے نمک کا استعمال کیا جاتا ہے اس سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہےجوبلڈپریشر کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
پیچسش کا ہونا
ڈرائی فروٹ میں فائبر وافر مقدار میں ہوتا ہے جو ہماری آنتوں اور معدے کے لیے مفید ہے لیکن اس کی زیادہ مقدار معدے کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے اضافی فائبرمعدے اور انتوں پر مزید بوجھ ڈالتی ہیں اور اسہال کی شکایت ہو جاتی ہے یا قبض کا باعث بن سکتا ہے بادام کو بغیر بھگوئے کھانے سے قبض کی شکایت ہوتی ہے اور کڑوے بادام کھانے سے آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ کڑوے بادام کھانے سے موت بھی واقعہ ہو سکتی ہے
مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ وزٹ کریں یا پھر03111222398 پر رابطہ کریں