ستارہ سونف کےفوائدکی بات کی جائے تو ہم اس مصالحے سے بے شمار فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ستارہ سونف کو گلِ بادیان یا بادیان کے پھول بھی کہا جاتا ہے۔اس کا استعمال زیادہ ترایشائی کھانوں میں ہوتا ہےلیکن پاکستان میں بھی بریانی اور پلاؤ میں اس کا استعمال عام ہے۔
اگرآپ واقعی ستارہ سونف کے فوائد کے بارے میں نہیں جانتےتوآپ کو جاننے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ چھوٹا سا پھول یا مصالحہ آپ کو صحت سے متعلق بہت سے فوائدفراہم کرتا ہے۔آئیں اس بلاگ میں ستارہ سونف کے فوائد کےبارےمی جانتے ہیں۔
ستارہ سونف کےفوائد-
بادیان کے پھول یا ستارہ سونف جلد،انفیکشن،نزلہ زکام،جوڑوں کے درد اور نیند کے مسائل سے متعلق بہت سے فوائد رکھتی ہے۔اس کے مزید فوائد پڑھتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
جلد کے لئے فوائد-
اگرآپ بھی دلکش اور خوبصورت جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ستارہ سونف کا استعمال لازمی کریں۔ستارہ سونف ہمارے جسم میں آزاد ریڈیکلزکو کے نقصان کو ختم کرنے کو فروغ دیتی ہے۔خاص طور پر وہ ریڈیکلز جو آکسیڈیٹوتناؤ کا سبب بنتے ہیں۔یہ آپ کی جلد کو جوان رکھ کر جھریو کا خاتمہ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ جلد کی لچک کو کم کرکے داغوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی-
بہت سی اینٹی وائرل بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئےہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط اورصحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ستارہ سونف میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔صدیوں سے اس ک استعمال افیکش کو ختم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
اس میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہی۔جو کسی بھی انفیکشن کو ختم کرنے میں معاون ہے۔
سانس کے انفیکش کے لئے
ستارہ سونف کےفوائد میں سانس کی نالی کے انفیکش کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔اس کا قہوہ آپ کے سانس کو بہتر بنا سکتا ہے۔یہ گلے کی سوزش یا زکام کی ابتدئی علامات سےجو ہلچل محسوس ہوتی ہے اس کو کم کرتی ہے۔یہ بنیادی انفیکشن کو ختم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔
نیند کے مسائل
آج کے اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں ہر ایک کا نیند کا مسئلہ ہے۔زیادہ لیپ ٹاپ یا موبائل کا استعمال بھی آپ کی نیند میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔یہ نیوروٹرانسمیٹر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔یہ میگنیشیم کے مواد سے منسوب ہے۔جو آرام اور نیندکا باعث بنتا ہے۔
فنگل انفیکشن
یہ مصالحہ خاص طور پر فنگل انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔اس میں ایننٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ستارہ سونف فنگس کو تباہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ فنگل انفیکشن کو روکتا ہے۔ستارہ سونف کےفوائد تو بے شمار ہیں لیکن ہم یہاں چند ایک کا ہی ذکر کرسکتے ہیں۔
بلڈپریشر کے لئے
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر کرسکتا ہے۔چینی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے ستارہ سونف کا استعمال ادویات میں کرتے ہیں۔اس میں موجود پوٹاشیم اورکیلشیم جیسے غذائی اجزا بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔بلڈ پریشر کے لئے ستارہ سونف کےفوائد ہیں۔
کینسر سے حفاظت
ناقص غذا کے استعمال اور جسمانی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے جسم میں آزاد ریڈکلز نقصان پہنچاتے ہیں۔جس وجہ سے دائمی بیماریوں کا آغاہوتا ہے۔لیکن ستارہ سونف کےفوائد کی وجہ سے ہم اس سے بچ سکتے ہیں۔اس میں وٹامن سی اے اور ای موجود ہوتا ہے۔جو آزاد ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔
اگرستارہ سونف کےفوائد سے آپ بھی واقف ہوجائیں تو اسے آپ گھروں میں اس کا استعمال یقینی بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ شدید صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ کو ڈاکٹر ہی اچھا مشورہ دے سکتا ہے۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کننسلٹیش لے سکتے ہیں۔