ساگودانہ کھیر بہت سے گھروں میں بنائی بھی جاتی ہوگی اور بہت شوق سے کھائی بھی جاتی ہے۔ہمارے جسم کو ورزش اور بہت زیادہ کام کرنے کے بعد متوازن غذاکی ضرورت ہوتی ہے۔جو ہماری روزمرہ کی وٹامنز اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ساگودانہ ہماری غذا میں صحت مند آپشن کےطور پرکام کرتا ہے۔اس میں بہت زیادہ کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔
اس میں فائبر ،پروٹین اور کیلشیم ہمارے ہاضمے کو فروغ دیتا ہے۔یہ ہمارے پٹھوں کے ٹشوز کی تعمیر اورہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔اس میں اہم ضروری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔جو ہمیں صحت مندزندگی فراہم کرتے ہیں۔
ساگودانہ کے صحت سے متعلق فوائد-
ہم ساگودانہ کی مدد سے جو فوائد حاصل کرتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
انرجی کو فروغ دیتا ہے-
ہم اگر ورزش سے پہلےساگودانہ کا استعمال کرتے ہیں تواس کی مدد سے ہمیں انرجی ملتی ہے۔اور ہماری قرزش کی کارگردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔اس میں اچھے کاربس موجود ہوتے ہیں۔جو ہمیں انرجی فراہم کرتے ہیں۔اس لئے ہمیں اس کا استعمال صحت مند اور چست بناتا ہے۔
وزن میں اضافہ-
موٹاپا بہت سے لوگوں کی پریشانی لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے کم وزن کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ اپنے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔اگرآپ بھی وزن زیادہ کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ ساگودانہ کا استعمال ضرور کریں اس میں کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں۔یہ ان افراد کےلیے بہت مفید ہے جو اپنا وزن زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔
حاملہ خواتین-
وہ خواتین جو حاملہ ہیں ان کے لئے ساگودانہ بہترین غذا ہے۔ یہ بچے کی اچھی نشوونما کے لئے بہت اچھا ہے۔اس میں وٹامن بی 6 موجود ہوتا ہے۔جوبچے کی صحت اور نشوونما کے لئے اہم ہے۔اس لئے اپنے بچے کی صحت کے لئے حاملہ خواتین کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔تاکہ اپنے بچے کی صحت کو برقرار رکھ سکے۔
ہاضمے کے لئے مفید-
بہت سے لوگوں کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگرآپ بھی ان میں سے ایک ہیں توساگودانے کا استعمال شروع کریںاور اپنا ہاضمہ اچھا کریں۔اس لئے اپنے اچھے ہاضمے کے لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
ہڈیوں کی کثافت-
ہمارا جسم ہڈیون کی وجہ سے قائم ہے۔اگرآپ ہڈیوں کی مضبوطی چاہتے ہیں توان چیزوں کا استعمال کریں جو ہڈیوں کی صحت کے لئے مفید ہو۔یہ قدرتی کیلشیم کا اچھا ذریعہ ہے۔یہ بچوں کی نشوونما اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ بوڑھے لوگوں میں ہڈیوں کی کثافت کو بحال کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آسٹیوپروسس کے علاج کے لئے اہم ہے۔
اگر بچے ساگودانہ کا استعمال کرتے ہیں تو ان میں ہڈیاں مضبوط اور صحت مند ہوتی ہیں۔
خون کی کمی-
بہت سے بچے اور خواتین خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔خون کی کمی ہمیں موت تک بھی لے جاسکتی ہے۔یہ آئرن کا ایک پاور ہاوس ہے یہ ان لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جو لوگ خون کی کمی کا شکار ہیں۔خون میں ہیموگلوبن کی سطح میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
دل کی صحت-
ہمیں زندہ رہنے کے لئے دل کی صحت کا بہت خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہم خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ساگودانہ کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے۔اضافی کولیسٹرول ہی دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔جو ہمارے لئ نقصان دہ ہے۔اس میں غذائی ریشہ بھی موجود ہوتا ہے جودل کے پٹھوں کے کام میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لئے-
خوبصورتی میں اضافے کے لیے جلد اور بالوں کی خوبصورتی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمیں بالوں اور جلد کی صحت کے لئے بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال کرنے کی بجائے متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔تاکہ ہم صحت مند جلد اور بال حاصل کرسکیں۔
اگر آپ کسی بھی صحت کے مسئلے سے پریشان ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔