سفید آٹا آجکل بہت سی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے۔فاسٹ فوڈ کی تیاری میں زیادہ استعمال میدےکاہوتاہے۔اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہماری صحت پر کونسے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیںاگرآپ جاننا چاہتے ہیں تویہ بلاگ آخر تک پڑھئیں۔
سفیدآٹے کے صحت پر ہونے والے منفی اثرات-
ہماری صحت پر سفید آٹے کے کونسے نقصانات ہوسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
تیزابیت-
جب سفید آٹا کی تیاری کی جاتی ہےاس کو تطہیر کرنے کے عمل یا صاف کرنے کے عمل کے دوران تمام غذائی اجزا نکال لئے جاتے ہیں۔اسی وجہ سے سفید آٹا تیزابیت کا حامل ہوجاتا ہے۔وہ غذائیں جن میں تیزابیت ہوتی ہے وہ ہماری ہڈیوں سے کیلشیم کو نکال دیتی ہیں۔اس وجہ سےہڈیوں کی کثافت متاثرہوتی ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ تیزابیت ہڈیوں کی دائمی سوزش کا باعث بھی بنتی ہے۔جو ہڈیوں کی بیماری یا گھٹیا کا سبب بن سکتی ہے۔
غذائیت کی کمی-
سفید آٹا زیادہ تر غذائی اجزسےخالی ہوتاہے۔تطہیر کے عمل کےدوران اس سے غذائی اجزا نکل جاتے ہیں جس وجہ سے اس میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے۔اس میں سے وٹامنز اور فائبرضائع ہوجاتا ہے۔اس کو سفید نگ دینے کے لئےکیمکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جس وجہ سے یہ اپنی ؔغذائیت کھو دیتا ہے اور ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
ذیابیطس –
ہم سفیدآٹے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ایک خاموش بیماری یعنی ذیابیطس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اس میں الوکسن موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔یہ لبلبے کے بیٹاسیلز کو تباہ کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم کے لئے نقصان دہ ہے۔یہ ذیابیطس کا بھی سبب بن سکتا ہے۔اکثر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ میٹھا کھانے کی وجہ سے شوگر کی بیماری ہوتی ہے۔
یہ بات کافی حد تک درست نہیں ہے کیونکہ بلڈشوگر کی بیماری میں ہمارا جسم کاربوہائیڈریٹس کو برداشت نہیں کرتا
قبض-
یہ وٹامن ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔اس کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہم قبض کا شکار ہوسکتے ہیں۔اسکے علاوہ اس کی وجہ سے سردرد اور انسان ڈپریشن کا بھی شکار ہوتا ہے۔اس کو پراسیسڈ غذاؤں میں شامل کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہماری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
نظامِ انہظام کے مسائل-
ریفائن کیے ہوئے آٹے یعنی میدہ ہمارے نظامِ انہظام کے لئے نقصان دہ ہے۔اس میں منرلز اور وٹامنز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہماری آنتوں سے چپک جاتا ہے۔اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سےپیٹ درد اور بدہضمی بھی ہوسکتی ہے۔اس کی وجہ سے نظام انہظام کے مسائل جنم لیتے ہیں۔
سفید آٹا کے زیادہ استعمال کی وجہ سےہمارا میٹابولزم سست ہوتا ہے اس کے علاوہ ہمارا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے۔
وزن میں اضافہ-
ہماری زندگی میں میدہ یعنی سفید آٹے نے بنیادی حیثیت حاصل کرلی ہے۔بہت سے لوگوں کی زندگی کا دارومدار اسی پر ہے۔ہماری جوان نسل میں ا سکا استعمال زیادہ ہے۔فاسٹ فوڈ جیسے پاستہ پیزا میں اس کا استعمال ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔فائبر وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ وزن میں اضافہ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔اس لیے اس آٹے کا استعمال کم کریں تاکہ آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
ہائی بلڈ پریشر-
یہ بیماری بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔کیونکہ یہ دل کی بیماری کا باعث بنتی ہے اس کے علاوہ ہائی بلڈپریشر جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔میدہ یعنی سفید آٹا ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔اس کا ہرچیز میں استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔
اگر آپ بھی زیادہ تر فاسٹ فوڈ یا سفید آٹا کااستعمال کرتے ہیں۔اور کسی بھی صحت کے مسائل میں مبتلا ہیں تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔