ذیابیطس کا مرض آپ کے لئے جان لیوثابت ہوسکتا ہے۔یہ بیماری جس انسان کو ہوجاتی ہے وہ اسے اندر ہی اندر بیمار اور کمزور کردیتی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے۔ہمیں بیماریوں سے بچنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنانا چاہیے۔اگرہمارا بلڈ شوگر کا لیول بڑھتا ہے تو اس صورت ہمارا مدافعتی نظام اچھا نہیں ہوسکتا۔
ذیابیطس کے مریضوں کو اس پر کنٹرول کرنے کے لئے گھر میں مختلیف طریقے اپنانے چاہیے جیسے ہم کریلے کے جوس کی مددس سے شوگر لیول کم کرسکتے ہیں۔
کریلے کا جوس کیسے ہماری مدد کرتا ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ کو لازمی پڑھئیں۔
ذیابیطس کو کنٹرول کیسے کریں؟-
جب ہم زیادہ میٹھا کھاتے ہیں یا پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کرتے ہیں تو ہم مشکل میں پھنس سکتے ہیںکیونکہ فاائبر کا کم استعمال ہمیں پریشان کرسکتا ہے۔ہم کریلے کے جوس سے شوگر لیول کم کرسکتے ہیں۔ذیابیطس کی اقسام میں سے ٹائپ 1 یا ٹائپ 2 بھی ہوسکتی ہے۔اس کے علاہ کچھ خواتین کو حمل کے دوران بھی یہ بیماری ہوجاتی ہے۔
ذیابیطس کے لیول میں اتار چڑھاؤ آپ کوصحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری یا گردوں کی ناکامی کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے بہت سے ڈاکٹرزمریض کو متوازن غذا کا مشورہ دیتے ہیں۔تاکہ ہم غذاؤں کی مدد سے اس بیماری پر کنٹرول حاصل کرسکیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کریلا کا جوس کتنا کارآمد-
کریلے کے جوس کے بہت سے فوائد ہیں یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین مشروب ہے۔اس لئے ان مریضوں کو اسکا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔کریلے میں انسولین نما مرکب ہوتا ہے جو شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔کریلے میں جو غذائی اجزا پائے جاتے ہیں وہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں تین ایسے مرکب پائے جاتے ہیں جو شوگر کی سطح کوکم کرتے ہیں۔
کریلا میں کاربوہائیڈریٹ،پروٹین،فائبر،وٹامن سی،فولیٹ،زنک،پوٹاشیم،آئرن اور وٹامن سے پایا جاتا ہے۔جو ہمیں بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔اس میں اینٹی آکیسڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو ماغی صحت کے ٹشوز کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
جلد کی صحت-
کریلے کا جوس دنیا بھر میں خوبصورتی کے لئے جانا جاتا ہے۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آپ کی جلد کی چمک اور صفائی کے لئے اہم ہے۔کریلے کا جوس ا ینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور ذریعہ ہیں جو جلد کے خلیوں کے لئے اہم ہے۔اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کے لئے اچھا ہے۔اس کے علاوہ وٹامن اے آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتا ہے۔
وزن میں کمی-
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کریلے کا جوس پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں فائبر زیادہ اور کیلوریز کی مقدار کم پائی جاتی ہے جو وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے۔اس لئے جو افراد وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس کے جوس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں میں وزن کی کمی پہلے ہی واقع ہوسکتی ہے۔
کریلے کے جوس کے نقصانات-
اگرکچھ لوگوں کےلئے کریلے کا جوس مفید ثابت ہوسکتا ہے تو کچھ کو نقصان بھی دے سکتا ہے۔اس کا زیادہ استعمال آپ کو پیٹ درد،معدے کے مسائل اور اسہال جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔اس لئے اس کا زیادہ استعمال بھی نہیں کرنا چاہیے۔وہ افراد جو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے ادویات کا استعمال کرتے ہیں ان کوکریلے کا جوس استعمال سے پہلے مشورہ کرنا چاہیے۔
کریلے کے جوس کے بارے میں کافی سائنسی ثبوت نہیں ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے یہ فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن اس سے پہلے ایک بار مستند ڈاکٹر کی رائے ضروری ہے۔اسکا اعتدال سے استعمال کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ وہ خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں یا حاملہ ہیں ان کو ایک بار ڈاکٹر سے لازمی بات کرنی چاہیے۔
ہم بہت سی چیزوں کے استعمال سے بیماریوں پر کنٹرول پاسکتے ہیں لیکن علاج ایک ڈاکٹر سے ممکن ہے۔ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔