ہڈیوں کی صحت اور ان کی مضبوطی ہمارےجسم کے لئے بہت ضروری ہے۔کیونکہ مضبوط ہڈیاں اچھی صحت کی نشانی ہے۔بہت سے لوگوں کے خیال کے مطابق وٹامن سی اور وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں کے لئے ضروری وٹامن ہے یہ بات سچ ہے لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے عوامل ہیں جو ہماری ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
ہم کیسے ہڈیوں کی مضبوطی قائم رکھ سکتے ہیں اور کونسے وٹامنز اور غذائی اجزا ان کے لئے ضروری ہیں تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
ہڈیوں کی صحت کے لئے عوامل-
ہمیں ان کی مضبوطی کے لئے کیا کرنا چاہیے کیا نہیں کرنا چاہیے وہ یہ ہیں؛
زیادہ پروٹین سے گریز کریں-
ہماری صحت کے لئے زیادہ پروٹین کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔کیونکہ جب ہم زیادہ پروٹین والی غذا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ہماری ہڈیوں میں سے کیلشیم کو ختم کرسکتی ہے۔اگرآپ روزانہ 100 گرام سے زیادہ پروٹین لے رہے ہیں تو آپ کو اضافی کیلشیم کی ضرورت پڑسکتی ہے۔اس لئے زیادہ مقدار میں پروٹین لینے سے گریز کریں۔اعلی پروٹین والی غذا میں بیف یعنی گوشت بھی شامل ہے۔
صحت مند وزن-
اضافی وزن اور موٹاپا نہ صرف دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ ہماری ہڈیوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔اس لئے ہڈیوں کی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ہم صحت مند اور مناسب وزن رکھیں۔وزن زیادہ ہونے کے ڈر کے باعث ایسا نہیں ہے کہ آپ کیلوری لینا چھوڑ دیں۔
ہڈیوں کے لئے وٹامنز-
ہماری ہڈیوں کی صحت کے لئے کونسے وٹامنز ضروری ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
وٹامن اے-
یہ وٹامن ایک چربی گھلنشیل وٹامن ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی تعمیر کے لئے ضروری ہے۔یہ وٹامن مچھلی کے گوشت اور اس کے علاوہ پھلوں اور سبریوں میں موجود ہوتا ہے۔گاجر میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو وٹامن اے میں تندیل ہوجاتاہے۔
پالک گاجر،شکر قندی،مچھلی،انڈے،دودھ اور آم وٹامن اے کا ذرائع ہیں۔
میگنشیم-
جسم کی مجموعی صحت کے لئے میگنیشم ایک ضروری وٹامن ہے۔ہماری صحت کے لیے میگنیشیم کیلشیم کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے ۔ہم بہت سی غذاوں سے بھی اسے حاصل کرسکتے ہیں۔جیسے گری دار میوے اور سبزیاں وغیرہ۔اگرآپ پروسس کھانا کھاتے ہیں تو آپ کو مناسب مقدار میں میگنیشم نہیں ملتا آپ کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
جب آپ سافٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم سے کیلشیم اور میگنیشم کی مقدار ختم ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔اس لئے آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال لازمی کریں۔
وٹامن ڈی-
یہ وٹامن ہماری ہڈیوں کی صحت میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کی مدد سےہماری ہڈیوں میں کیلشیم جذب ہوتا ہے۔بچوں کو اپنی ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لئے اس کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بالغوں کو مستحکم اور صحت مند رکھنے کے لئے اس وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگرآپ مناسب مقدار میں وٹامن ڈی نہیں لیتے توآپ کی ہڈیاں کمزور اور ٹوٹنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔اس لئے ایسی غذا کااستعمال کریں جن سے ہم یہ وٹامن حاصل کرسکیں۔سورج کی روشنی میں بھی وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔
کیلشیم-
یہ وٹامن بھی ہماری کی صحت کے لئے ضروری ہے۔یہ ہڈیوں کی صحت اور ان کی تعمیر کے لئے ضروری ہے۔ہمارا جسم کیلشیم خود نہیں تیار کرسکتا اس لیے ضروری ہے کہ ہم مناسب مقدار میں کیلشیم کااستعمال کریں۔ہرروز ہم پیشاب کے ذریعے بھی کیلشیم کو کھودیتے ہیں۔ہمارے جسم میں ہڈیوں اور دانتوں میں 99 فیصد کیلشیم موجود ہوتا ہے۔
جب ہمارے جسم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے تو ہڈیوں سے لے لیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہماری ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم روزانہ غذا سے اسے حاصل کریں۔دودھ ،دہی پنیر،کینو،لیموں پھلوں اور سبزیوں میں یہ وٹامن پایا جاتا ہے۔
سبزیاں اور پھل ہماری مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لئے ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لئے ہمیں انکا استعمال لازمی کرناچاہیےتاکہ ہم وٹامنز اور منزلز حاصل کرسکتے۔
اگرآپ کو کوئی صحت سے متعلق مسائل پیش ہیں توآپ مرہم ڈآٹ پی کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔