کروناکا ذکر تو پاکستان کے ہر گھر میں ہوتا ہوگا. پہلےہم اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ ہم لوگ کرونا سے نہیں اپنی آئی سے مرتے ہیں،لیکن جب سے یہ افوا سنی ہے کہ کرونا ویکسینیشن لگوانے والے دو سال بعد مرجائیں گے تو پھر سب لوگ یہ بات بھول گئے ہیں کہ ہم نے اپنی آئی سے مرنا ہے۔ اس لئے بہت سے لوگ اس بات سے خوفزدہ ہوکر ویکسینیشن لگوانے سے ڈر رہے ہیں۔
جہاں تک بات دوسال بعد مرنے کی ہے یہ سراسر افواہ ہے. زندگی موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ ویکسینیشن لگوانے کے فورا بعد اللہ کو پیارے ہوجائیں یہ بھی ممکن ہے کہ سالوں بعد بھی آپ اپنے پوتے پوتیوں کو کرونا کی آمد کے بارے میں بتا رہے ہوں۔
اس لئےآپ ڈرے نہیں اپنا نہیں تو دوسروں کا خیال کریں ویکسینیشن لگوائیں اور اس سے پہلے اور بعد میں کیا کام کرنے چاہیے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
کرونا ویکسینیشن لگوانے کے بعد اور پہلے کے کام-
ہمیں ویکسینیشن لگوانے کے بعداورپہلے کونسے کام کرنے چاہیے وہ کام مندرجہ ذیل ہیں؛
زیادہ پانی پینا-
پانی ہمارے جسم کی اہم ضرورت ہے۔گرمی ہو یا سردی پانی سے ہی ہماری پیاس بجھتی ہے۔اس کا نعم البدل کوئی بھی مشروب نہیں ہوسکتا۔ اچھی صحت اور تندرست رہنے کے لئے عورتوں کو دن میں 7۔2 لیٹر پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔اور مردوں کو دن میں7۔3 لیڑ پانی پینا چاہیے۔
اس لئے ہمیں کروناویکسینیش لگوانے کے بعد اور پہلے پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے اس کے علاوہ ایسے مشروبات کا استعمال زیادہ کرناچاہیے جن سے پانی کی کمی کو دور کیا جاسکے۔کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اپنے آپ کو ہائیڈریٹ اور محفوظ رکھیں۔
معدے کو خالی نہ رکھیں-
ہمیں ویکسنیشن لگوانے کے لئے جب جانا ہو تو آپ اپنے معدے کو خالی نہ رکھیں،آپ جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کھا کر جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے آپ کچھ ہلکا پھلکا سا جیسے دہی یا کوئی فروٹ وغیرہ ضرور لیں۔تاکہ آپ پر کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہ ہو۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کوویکسین لگوانے کے بعد ہلکا سا سردرد ہو یا بخار ہو اس کے علاوہ آپ کے جسم میں بھی کچھ دیر کے لئے درد رہ سکتا ہے۔لیکن آپ اس سے گھبرائیں نہیں اپنے ڈآکٹر سے مشورہ کرکے آپ کوئی درد کی دوا لیں تاکہ آپ کو آرام ملے۔
بھرپور نیند-
اچھی اور بھرپور نیند نہ صرف آپ کو دن بھر ایکٹیورکھتی ہے بلکہ پچھلے دن کی تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔ہمیں اپنی اچھی صحت حاصل کرنے کے لئے روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیےتاکہ آپ تندرست رہ سکیں۔
کووڈ ویکسینیشن لگوانے کے بعد اور پہلےآپ کو بھرپور نیند لینی چاہیے تاکہ آپ فریش محسوس کریں خود کو تھکا ہوا محسوس نہ کریں۔آپ اپنی نیند پوری ہونے کے بعد ویکسین لگوائیں تاکہ آپ کو مثبت تنائج حاصل ہوں۔
کونسی ویکسینیشن ہمارے لئے اچھی ہے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
سافٹ ڈرنک یا الکحل کا استعمال-
سافٹ ڈرنک ہماری قوت مدافعت کوکمزور بناتی ہیں۔یہ ہمارے جسم سے کیلشیم کے لیول کو کم کرتیں ہیں۔جب بھی آپ ویکسین لگوانے جائیں تو ان کا استعمال نہ کریں ویکسینیشن لگوانے کے بعد بھی آپ ان سے پرہیز کریں۔یہ آپ کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کو تو اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔
سبز سبزیاں-
ہمارے جسم اور صحت کے لئے پھل اور سبزیاں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ تمام غذائی اجزا منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتیں ہیں۔کووڈ کے سیزن کے علاوہ بھی ہمیں ان کا استعمال کرنا چاہیے اور اپنے بچوں کا بھی مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لئےان کو سبزیوں کے استعمال کا عادی بنانا چاہیے۔
سبز سبزیوں میں کیلشیم کی اعلی مقدار پائی جاتی ہے جو کسی بھی بیماری سے لڑنے کے لئے انتہائی ضروری اور اہم وٹامن ہے۔اس لئے ہمیں سبز سبزیاں جیسے پالک،میتھی،اور بند گوبھی کا استعمال کرنا چاہیے جو ہمارے مدافعتی نظام کے لئے اچھی ہیں۔
اور کیا کرنا چاہیے؟-
ہمیں ان پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے جن میں پانی کی اعلی مقدار پائی جائے جیسے خربوزہ اور تربوز وغیرہ۔-
سگریٹ نوشی کے استعمال کوترک کردینا چاہیے۔-
سبزیوں کے سوپ،پھلوں کے مشروبات اس کے علاوہ ناریل کے پانی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
ایسی چیزوں کا استعمال ترک کردینا چاہیے جن سے قوت مدافعت میں کمی آئے۔
کروناویکسینیشن میں ہلدی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وہ چیزیں جب میں فائبر کی اور پروٹین کی اچھی مقدار موجود ہو ان کا استعمال کیا جائے۔
ہم کوکرونا ویکسینیشن کے بعد اور پہلے یہ تمام کام کرکے اپنی قوت مدافعت میں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگرآپ بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو آپ کو ایک بار ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
ہم ایک مستند ڈاکٹر سے کرونا ویکسینیشن کے بارے میں معلومات گھر بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے لئےآپ مرہم۔ڈاٹ پی کی ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔یا اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لیں۔