کھیرا سبز رنگ کی ایسی سبزی ہے جو پانی سے بھرپور ہوتی ہے۔ ہم اس کو سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس کو رائتے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو کھیرے کے بغیر سلاد کی پلیٹ نہیں سجتی۔ کھیرا ایسی سبزی کا جس کو سب ہی پسند کرتے ہوں گے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کھیرے میں کونسے فوائد موجود ہیں تو اس بلاگ کا ساتھ مت چھوڑیں۔
کھیرا کے صحت کے متعلق فوائد
یہ طویل عرصے سے اپنے فوائد کی بنا پر جانا جاتا ہے۔یہ جسم میں نہ صرف پانی کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ یہ قبض کو بھی ختم کرتا ہے۔ کھیرا کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
کھیرا میں وٹامنز
یہ غذائی اجزا اور منزلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں پروٹین، فائبر، وٹامن سی، وٹامن کے، میگنیشیم، پوٹاشیم اور کم کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ ہم اس سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔کونسے فروٹس وزن گھٹا سکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
وزن میں کمی کے لئے
یہ کیسے ہمارے وزن کو کنٹرول میں رکھ سکتا ہے یہ جانتے ہیں۔
کم کیلوریز
کھیرے کے اندر کیلوری کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے، جو وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے بہت مفید ہے۔موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو اور بھی بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ اس لئے وہ افراد جو اپنے اضافی وزن کی وجہ سے پریشان ہیں وہ کم کیلوری والا کھانا کھائیں۔ ہم کھیرے کو سلاد میں شامل کرکے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور یہ وزن کم کرنے کے لئے بہت مفید بھی ہے۔
چینی کی کم مقدار
میٹھا ہماری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لئے وہ افراد جو اضافی وزن یا موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ان کو چینی کا استعمال ترک کردینا چاہیے تاکہ وہ مزید کسی صحت کے مسئلے سے بچ سکیں۔ کھیرے کے اندر چینی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ اس لئے ہم وزن کم کرنے کے پلان میں اس کو شامل کرکے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
کھیرے کا جوس
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھیرا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے اس کے علاوہ اس میں کم کلیوریز بھی وزن میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں۔
کھیرے کے دیگر فوائد
قبض کے لئے مفید
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے زیادہ پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان فروٹس اور سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں پانی کی اعلی مقدار موجود ہو۔ کھیرے میں بھی پانی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں ریشہ کی وجہ سے قبض کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ہائیڈرہ پاور
کھیرے کے اندر پانی کی 90 فیصد مقدار موجود ہوتی ہے۔ ہم اس میں پانی کی اعلی مقدار کی وجہ سے وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے اور وزن میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔
آنکھوں کے لئے
بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ کھیرا آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔ اگر آپ اپنی آنکھوں کی روشنی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس کا استعمال لازمی کریں، تاکہ آپ اچھی بینائی حاصل کرسکیں۔
توانائی کو بڑھاتا ہے
خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے توانائی کی ضرورت سب کو ہوتی ہے۔ اکثر اوقات وٹامنز کی کمی کی وجہ سے انسان میں تھکاوٹ اور چڑچڑا پن آجاتا ہے۔ کھیرے کی مدد سے ہم اپنے جسم میں وٹامنز کی کمی کو پوری کرسکتے ہیں اور اس سے توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ توانائی فراہم کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔
نیند کو بہتر بناتا ہے
ہم نیند کی کمی کی وجہ سے اپنے دن بھر کے کام احسن طریقے سے سرانجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اپنی نیند کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں کھیرے کا استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تناؤ اور بے چینی کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈیٹوکس واٹر
پانی کی اعلی مقدار کی وجہ سے اسے ڈیٹوکس واٹر کہتے ہیں۔کھیراہمارے جسم سے زہریلے مادوں کو پیشاب کے رستے خارج کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا پیٹ اور معدہ صاف ہوتا ہے۔ آپ اس کو لیموں کے ساتھ شامل کرکے ایک طاقتور ڈیٹوکس ڈرنک بنا سکتے ہیں۔
قوت مدافعت
بہت سے مطالعات سے معلوم ہوتا ہے کہ کھیرا ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ ہمارے جسم کو غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جو ہمیں بیماریوں سے بچانے کے لئے مفید ہوتا ہے۔یہ ہمیں موسمی بیماریوں سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیرا بلڈ پریشر کوبھی ختم کرتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
ہم کھیرا کا جوس بنا کربھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم روزانہ دوپہر میں اس کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
بہت سے پھل اور سبزیاں ایسی ہیں جو ہمیں وہ تمام غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں جن سے ہم اپنی صحت کو اچھا بنا سکتے ہیں۔آپ کے جسم میں کس وٹامن کی کمی ہے اور آپ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے اس کے لیے ایک ڈاکٹر کی رائے گھر بیٹھے لیں۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ وزٹ کریں اور ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن حاصل کریں۔