ایک پرانی کہاوت ہے کہ عورتوں کا وزن شادی کے بعد جب کہ مردوں کا وزن طلاق کے بعد بڑھتا ہے ۔ مزاق بر طرف لیکن ایک عام مشاہدے میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والوں کی خوشی نہ صرف ان کے چہرے سے چھلکتی ہے بلکہ یہ اثر ان کے وزن پر بھی براہ راست پڑتا ہے ۔
شادی کےبعد میاں بیوی کا وزن بڑھنا


ایک جدید تحقیق کے مطابق 8000 نۓ شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کی گئي جس کے مطابق شادی کے پانچ سال بعد خواتین کے وزن میں تقریبا 24 پاونڈ تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ مردوں مین یہ اضافہ 15 پاونڈ تک تھا ۔ جس کے بعد یہ نتیچہ اخذ کیا گیا کہ خوشگوار ازدواجی زندگی موٹاپے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے
شادی کے بعد وزن بڑھنے کی وجوہات
شادی کے بعد اکثر افراد خواتین کے وزن کے بڑھنے کا سبب ان کا حاملہ ہونا قرار دیتے ہیں ۔ لیکن صرف ماں بننا اگر موٹاپے کا سبب ہوتا تو پھر مردوں کا شادی کے بعد موٹاپا ایک سوالیہ نشان ہے ۔ اس حوالے سے ماہرین نے بہت تحقیقات کے بعد کچھ نکات کو بیان کیا ہے جو اس طرح سے ہیں
وزن کم کرنے کے لیۓ کچھ پھلوں کا استعمال کریں جاننے کےلیۓ یہاں کلک کریں
شادی سے قبل کی جانے والی ڈائٹنگ کا اثر


شادی انسان کی زندگی کا وہ اہم موقع ہوتا ہے جس دن لڑکا اور لڑکی سب کی نگاہوں کا محور ہوتے ہیں اس وجہ سے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن سب سے اچھے لگیں جس کے لیۓ مہینوں پہلے سے تیاری شروع کر دی جاتی ہے ۔ اس تیاری میں ایک اہم تیاری ڈائٹنگ بھی ہوتی ہے تاکہ اسمارٹ نظر آئیں
شادی کے پہلے کی جانے والی ڈائٹنگ اسمارٹ تو بنا دیتی ہے مگر نوے فی صد جوڑے شادی کے بعد نہ صرف ڈائٹنگ چھوڑ دیتے ہیں بلکہ جو ایکسرسائز یا واک کیا کرتے تھے وہ بھی ختم کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے وزن میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آتا ہے
شادی کے بعد میٹا بولزم کا سست ہو جانا
عام طور پر ہمارے معاشرے میں مرد ستائیس سے تیس سال کےدرمیان کی عمر میں شادی کرتے ہیں جب کہ خواتین کی عمر 20 سے 25 سال کی عمر میں ہوتی ہے ۔ ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ مردوں کے اندر 27 سال کی عمر کے بعد اور خواتین میں 25 سال کے بعد میٹا بولزم سست روی کا شکار ہو جاتا ہے ۔
شادی کے بعد میاں بیوی کے ازدواجی تعلق کے سبب ہارمون میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو یہ دونوں وجوہات مل کر میاں بیوی کے وزن میں اضافے کا ایک بڑا سبب بن جاتے ہیں
آرام طلبی کی عادت


شادی سے قبل انسان کو اپنے بہت سارے کام خود ہی کرنے پڑتے ہیں اس کے علاوہ اس کا خیال رکھنے والا کوئی ساتھی بھی نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے انسان اپنے حوالے سے اور اپنےکھانے پینے کے اوقات کے حوالے سے آزاد ہوتا ہے مگر شادی کے بعد انسان کو ایک خیال رکھنے والا پارٹنر میسر آجاتا ہے جو کہ اس کو اپنی محبت کا احساس دلاتا رہتا ہے ۔
اس سبب انسان کے کھانے پینے اور سونے جاگنے کے شیڈول میں ایک باقاعدگی آجاتی ہے جو کہ صحت کو بہتر بنانے کا باعث بنتی ہے اور وزن بھی بڑھا دیتی ہے
ذہنی دباؤ میں اضافہ موٹاپے کا سبب


شادی کے بعد میاں بیوی دونوں کی زندگی ایک نۓ روپ میں آجاتی ہے ۔ جیون ساتھی کی امیدوں پر پورا اترنا اور اس کو خوش رکھنا آپ کی ترجیحات میں شامل ہو جاتا ہے ۔ ذمہ داریوں میں یہ اضافہ ایک جانب خوشیوں سے ہم کنار کرتا ہے تو دوسری طرف ذہنی دباؤ میں بھی اضافے کا باعث ہوتا ہے ۔
ذہنی دباؤ میں اضافے کے باعث دماغ ایسے ہارمون خارج کرتا ہےجو کہ بھوک کو بڑھا دیتے ہیں اور اس سے وزن میں اضافہ ہونا قدرتی بات ہے
ازدواجی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد بے وقت کی بھوک
نۓ شادی شدہ جوڑوں کا ہنی مون پیرئيڈ ان کے وزن کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے ۔ اس وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کی خوشی اور مستی سر چڑھ کربو لتی ہے ۔ اس دوران سونے جاگنے کا سارا شیڈول تبدیل ہو جاتا ہے اور بے وقت لگنے والی بھوک کو مٹانے کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے کہ اس سے وزن میں کتنا اضافہ ہوتا ہے
یاد رکھیں ! اگرچہ شادی خوشی کا دوسرا نام ہے مگر اس خوشی میں اتنے لاپرواہ ہو جانا کہ وزن میں بے تحاشا اضافہ ہو جاۓ صحت کے لیۓ ٹھیک نہیں ہے اس وجہ سے شادی کے بعد بھی اپنے جیون ساتھی کی خاطر اپنا بہت خیال رکھیں اور وزن بڑھانے میں احتیاط کریں ۔
بڑھتے ہوۓ وزن کو کم کرنے کے لیۓ ماہر غذائيت سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں