ٹوتھ پیسٹ کا استعمال ہم میں سے ہر فرد دن میں دو بار کرتا ہے ۔ اس کے استعمال کے طریقے پر غور کرنے کی زحمت کبھی بھی کسی نے نہ کی ہو گی ۔ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کو دبایا اس کو برش پر لگایا اور واپس رکھ دیا
مگر ماہرین نفسیات کے مطابق ہم روز مرہ کے بہت سارے کام جس انداز میں انجام دیتے ہیں وہ ہماری عادت میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔یہ عادتیں درحقیقت ہماری فطرت کو ظاہر کرتی ہیں اور یہی درحقیقت ہمارے مزاج کے بارے میں جاننے میں مددگار ہو جاتی ہیں
ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کے مختلف انداز
نیچے سے دباتے ہیں
اگر آپ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کو نیچے سے دبا کر استعمال کرتے ہیں اور اس کے نچلے حصے کو استعمال کے ساتھ ساتھ رول کرتے جاتے ہیں تو آپ بہت صفائی پسند انسان ہیں اور اپنی متعلقہ چیزوں کو بہت دھیان سے استعمال کرتے ہیں ۔ آپ ایک محنتی انسان ہیں اور ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھنے کے عادی ہیں
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کو درمیان سے دبا کر استعمال کرتے ہیں
آپ بہت ایکٹو انسان ہیں ۔ عملی انسان ہیں اور چیزوں کو بہت زیادہ سنبھال کر استعمال کرنے کے قائل نہیں ہیں ۔ مگر آپ ایک بہادر انسان ہیں ۔ مشکل صورتحال میں تیزی سے فیصلہ کرنے کا ہنر آپ کو آتا ہے ۔
ٹیوب کو آپ اوپر سے دباتے ہیں
ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کو اوپر سے دبانے والے بہت ضدی مزاج کے لوگ ہوتے ہیں ۔ اپنی اسی فطرت کے سبب وہ جو بھی کرنا چاہتے ہیں یا حاصل کرنا چاہتے ہیں اپنی محنت سے حاصل کر لیتے ہیں ۔ ایسے لوگ صرف اور صرف اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور دوسروں پر بھروسہ کرنے کے قائل نہیں ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ بعض حالات میں خود غرض بھی ہو جاتے ہیں
اگر آپ ٹوتھ پیسٹ کی سطح کو ہموار رکھتے ہیں
ایسے افراد بہت آرٹسٹک مزاج کے حامل ہوتے ہیں ۔ ان کو خواب دیکھنا پسند ہوتا ہے یہ لوگ تنہائی پسند کرتے ہیں ۔ یہ مزاج کے اعتبار سے بہت حساس ہوتے ہیں ۔یہ لگی لپٹی رکھنے کے قائل نہیں ہوتے مگر ان کا دل بہت نرم ہوتا ہے یہ دوسروں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
کسی بھی جگہ سے ٹیوب کو دبا کر استعمال کر لیتے ہیں
ایسے لوگ دنیا کو بہت مختلف نظریۓ سے دیکھتے ہیں ۔ یہ تخیل پسند اور حسن پرست ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کی زندگی نظم و ضبط سے عاری ہوتی ہے ۔ یہ زندگی گزارنےکے اپنے اصول بناتے ہیں بعض اوقات یہ بہت صاف ستھرے اور وقت کے پابند نظر آئيں گے مگر پھر اگلے کچھ دنوں میں وہ یہ سارے اصول فراموش کر بیٹھیں گے
انسانی مزاج کے فطرت کے حوالے سے بہت سارے مسائل ایسے ہوتے ہیں جو کہ نفسیاتی معالج ہی سمجھ سکتا ہے ۔ اپنی نفسیاتی گتھیوں کو سلجھانے کے لیۓ ماہرین نفسیات سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا ہے ۔ ان سے آن لائن رابطے اور مشاورت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں