چیزیں بانٹنے سے پیار بڑھتا ہے یہ وہ سبق ہے جو ہمارے اساتذہ ہمیں نرسری سے ہی سکھاتے ہیں ۔ یہی سبق گھر پر بڑے بھی مختلف مواقع پر ہمیں دیتے نظر آتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر افراد ایک دوسرے کے ساتھ اپنی چیزیں بانٹ کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ مگر اب سائنسدانوں نے جدید تحقیقات کی روشنی میں بہت ساری چیزوں کو بانٹنے سے سختی سے منع کر دیا ہے ۔
چیزیں جن کا بانٹنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
آج ماہرین کی جدید ترین تحقیقات کی ہم آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے. جن کو اپنے انتہائی قریبی فرد سے بانٹنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتا ہے
اپنا حجاب ، کنگھا یا تکیہ کسی سے بھی نہ بانٹیں


یہ تمام چیزيں جن میں سر پر اوڑھنے کا دوپٹہ یا حجاب ، بالوں کی برش یا کنگھی یا سر رکھ کر سونے کا تکیہ شامل ہے. کبھی بھی کسی سے شئیر نہیں کرنا چاہیۓ. اس کی وجہ بیان کرتے ہوۓ ماہرین کا یہ کہنا ہے.کہ ہر انسان کے سر کی جلد دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ سر پر پہننے کی چیزیں اگر کسی انسان سے شئير کی جائيں گی. تو اس سے اس بات کا امکان پیدا ہو جاتا ہے. کہ ایک انسان کے سر کی جوئيں یا بیماریاں ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے
چہرے پر لگانے کی کریم یا اس جیسی دوسری چیزیں
عام طور پر چہرے پر لگانے کی کریم جار میں موجود ہوتی ہیں ۔ جس کو استعمال کرنے کے لیۓ اس میں انگلی ڈال کر استعمال کی جاتی ہے ۔ اور جب الگ الگ لوگ اس جار میں انگلی سے کریم نکالتے ہیں تواس وجہ سے ایک فرد کے جراثيم دوسرے فرد کی جلد تک منتقل ہو سکتے ہیں .اور جلد کے امراض کےپھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں. اس وجہ سے چہرے پر لگانے والی کریم اور لوشن وغیرہ کسی سے بھی شئير نہ کیۓ جائيں تو بہتر ہوتا ہے
جلد سے جڑے کسی بھی مسلے میں رہنمائي کے لیۓ ماہر ڈاکٹر سے مشاورت کے لیۓ یہاں کلک کریں
زیر جامہ اور جرابیں
کچھ لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ یہ تو میرا ہم نوالہ ہم پیالہ ہے. اور اس کے ساتھ میں اپنے راز اپنی خوشیاں اور اپنے غم بانٹ سکتا ہوں. تو پھر اس کے ساتھ میں اپنے زیر جامہ اور جرابیں وغیرہ جبیسی کم قیمت چیزیں کیوں نہیں بانٹ سکتا ۔
ماہرین کے مطابق ہر انسان کے جسم کے پرائیویٹ حصے دوسرے انسان سے مختلف ہوتے ہیں ۔ اور جب ایک انسان دوسرے انسان کا زیر جامہ یا انڈر وئیر استعمال کرتا ہے. تو اس سے اس کے جسم کے ان حساس حصوں کے متاثر ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔
ٹوتھ برش یامنہ میں استعمال ہونے والی دوسری چیزيں
امریکی ڈینٹل ایسو سی ایشن کے مطابق ہر انسان جو ٹوتھ برش استعمال کرتا ہے. اس کو تین ماہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنے چاہیۓ ہیں ۔ کیوں کہ تین .ماہ تک استعمال کرنے کے سبب اس کے اندر مختلف قسم کے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں
جو کہ اگر ایک انسان سے دوسرے انسان کے استعمال میں آۓ تو اس سے دوسرے کو بھی منتقل ہو سکتے ہیں .۔ڈینٹسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس ٹوتھ برش موجود نہ ہو. تو کسی دوسرےکے برش کو استعمال کرنےکے بجاۓ صاف تولیۓ کے ایک سرے سے دانت صاف کر لیں
دانتوں کے کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لیۓ داتنوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ یہاں کلک کریں
شیونگ ریزر


شیونگ ریزر کا شمار بھی ان ہی چیزوں میں ہوتا ہے. جو کہ اپنے علاوہ کسی دوسرے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے ہے .اس حوالے سے ماہرین اور سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے. کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کے ریزر کو استعمال کرنے سے ہیپاٹائٹس جیسی بیماری کے پھیلنےکے امکانات ہوتے ہیں ۔
جگر یا ہیپاٹائٹس کے حوالے سے کسی بھی مسلے کے لیۓ جگر کے ماہر ڈاکٹروں سے رابطے کے لیۓ لنک پر کلک کریں
ائیر فون یا ائیر بڈ
آج کل کے دور میں ایک انسان دوسرے انسان کے ائیر فون اور ائير بڈ کھلے عام استعمال کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں ۔ جب کہ ماہرین کے نزدیک ایک انسان جو ان کو استعمال کرتا ہے .اس کی جلد میں موجود بیکٹیریا اور دیگر جراثیم ان ائير فون کا حصہ بن جاتے ہیں. اور جب کوئی دوسرا انسان ان اشیا کو استعمال کرتا ہے. تو یہ جراثيم اس کی جلد پر منتقل ہو جاتےہیں اور بیماری کا سبب بنتے ہیں
جس کی وجہ سے کان کے پردے کو اور سماعت کی صلاحیت کو بھی نقصان پہنـچنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے
صحت سےجڑے مسائل کا حل ایک ماہرڈاکٹر کے مشورے میں پوشیدہ ہے ۔ ان سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں