جلد جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ ہمارے جسم کے ہر ہر عضو سے منسلک ہوتا ہے یہی سبب ہے کہ صحت کے حوالے سے کسی بھی مسلے کی صورت میں سب سے پہلے علامات جلد پر ہی ظاہر ہوتی ہیں ۔
خطرناک بیماریاں جن کی علامات جلد پر ظاہر ہوتی ہے
جلد پر سیاہ دھبوں کا نمودار ہونا


اگر آپ کی جلد پر سیاہ دھبے نمودار ہونا شروع ہو جائیں تو یہ علامات ایڈرنل گلینڈ کے افعال میں خرابی کے باعث ہوتے ہیں ۔ ایڈرنل گلینڈ گردے کے اوپر موجود ہوتے ہیں اور ایسے ہارمون خارج کرتے ہیں جو کہ جسم کے افعال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
اس کی خرابی کے سبب پٹھوں اور جوڑوں میں شدید درد ہو سکتا ہے بھوک ختم ہو سکتی ہے اور جلد پر سیاہ دھبے بننے شروع ہو جاتے ہیں
ان علامات کے ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر کسی ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے
جلد پر سفید دھبوں کا بننا


جلد پر سفید دھبوں کے بن جانے کا سبب جلد کے پگمنٹ کی رنگ بنانے کی صلاحیت کھو بیٹھنا ہے اس بیماری کو برص کہتے ہیں اس بیماری کا سبب یہ ہوتا ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام جلد کے خلیات کو اور ان کے رنگ پیدا کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے
یہ بیماری بھی ایڈرنل کے افعال کی خرابی کے باعث ہوتے ہیں اور اس کے علاج کے لیۓ بھی کسی ماہر اور مستند اینڈو کرائن ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہوتا ہے
جلد پر اچانک خارش ہو جانا
اگر جلد پر اچانک سے خارش شروع ہو جاۓ تو یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جسم کے اندر کچھ خرابی رونما ہو رہی ہے ۔ یہ کسی غذا ، یا گھر کے کسی سامان سے الرجی کوظاہر کرتی ہے یا پھر یہ کسی وائرل بیماری مثلا چکن پاکس کا بھی سبب ہو سکتی ہے
جلد پر سوجن


اگر آپ کی جلد پر اکثر و بیشتر ایڈیما یا سوجن ہو جاتی ہے تو یہ تھائی رائڈ گلینڈ کے افعال کی خرابی کا سبب ہو سکتے ہیں ۔یہ علامات عام طور پر اس وقت ظاہر ہوتی ہیں جب کہ تھائی رائڈ گلیںڈ جسم کی ضرورت کے مطابق ہارمون پیدا کرنے کے قابل نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور جسم اور جلد پر سوجن نمودار ہو جاتی ہے
برص کا سبب جاننے کے لیۓ اس لنک پر کلک کریں
جلد پر تل اور مہاسوں کا بن جانا
جلد پر تل کے نمودار ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں بعض اوقات اس کا سبب والدین کی جانب سے ملنے والے وراثتی نشانات ہوتے ہیں جو کہ اکثر بے ضرر ثابت ہوتے ہیں ۔
لیکن اگر یہ تل اور مہاسے تیزی سے اپنی تعداد بڑھانے لگیں یا ان کا رنگ تبدیل ہو رہا ہو یا ان میں کسی قسم کی تکلیف ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کچھ خطرناک ہو رہا ہے
ایکنی ، بلیک ہیڈ یا مسام بند ہو جانا


ایکنی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ جلد کا بہت زیادہ چکنا ہونا بھی مسام بند کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ جو کہ ہارمون کے نظام میں خرابی یا ہاضمے کی خرابی کا باعث بھی ہوتا ہے ۔ایکنی کا ہونا کوئی بیماری نہیں بلکہ کسی بیماری کا روعمل ہوتا ہے جس کی جانچ کے لیۓ اسکن کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے
چھلکوں کا اترنا
جلد کے اوپر سے چھلکوں کا اترنا وٹامن کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کا سبب ہارمون کے نظام میں خرابی یا الرجی بھی ہو سکتا ہے ۔ جس کی جانچ اور فیصلہ ڈاکٹر کے معائنے کے بعد ہی کیا جا سکتاہے
بہت زیادہ پسینے کا آنا


اگر آپ کسی ہوا دار جگہ پر موجود ہیں اور کسی قسم کے خوف یا پریشانی کا شکار نہیں ہیں اور اس کے باوجود بھی آپ کو بے تحاشا پسینہ آرہا ہے تو یہ علامات تھائی رائڈ کے نظام کی خرابی کو ظاہر کر رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے اسکن بہت باریک ہو جاتی ہے اور اس میں بار بار خارش ہوتی ہے ۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیۓ
ہماری اسکن جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ دن بھر بیرونی عوامل کا سامنا براہ راست کرتا ہے ۔ اس وجہ سے اس میں اکثر کچھ نہ کچھ تبدیلیاں مشاہدے میں آتی رہتی ہیں ۔ جن کا سبب بعض اوقات بیرونی ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ کسی اندرونی تکلیف کے باعث ہوتی ہیں ۔
اس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اگر دیگر علامات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے تو اس حوالے سے عام طور پر ماہر اینڈو کرائن ڈاکٹر یا ماہر جلد سے مشورہ کرنا چاہیے
آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں