انگوٹھے ہمارے ہاتھوں کی ساخت کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں ۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ انسان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہوتی ہے ۔ اس لیے کچھ لوگ ہاتھوں کی لکیروں پر یقین رکھ کر غیب کا حال جاننے کی جستجو کرتے ہیں جب کہ کچھ افراد ہاتھوں میں تقدیر کا مطلب یہ نکالتے ہیں کہ انسان کی تقدیر اس کی محنت میں پوشیدہ ہوتی ہے
انگوٹھے کی ساخت اور انسان کی شخصیت


انسان کی شخصیت ایک معمہ ہے جس کو سمجھنے کی کوشش ہر دور میں مختلف طریقوں سے کی جاتی رہی ہے ۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین نے انسان کے انگوٹھے کے حوالے سے بھی تحقیق کی ہے ان کے مطابق انگوٹھے کی بناوٹ شخصیت کے بارے میں جاننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ہاتھ کے انگوٹھے ساخت کے اعتبار سے پانچ اقسام کے ہوتے ہیں ۔
اگر انگوٹھے کی ساخت اے ہو تو ۔۔۔۔۔


اگر انگوٹھے کے دونوں بند برابر ہوں تو آپ ایک متوازن شخصیت کے مالک ہیں ۔ اور آپ ایک امن پسند انسان ہیں جو کہ لڑائی جھگڑوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ زندگی کو اپنا استاد مانتے ہیں اور اپنے مضبوط مشاہدے کی طاقت کے ذریعے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک اچھے استاد بھی ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ آپ کے ارد گرد ہمیشہ آپ کے چاہنے والوں کا ہجوم ہوتا ہے جو کہ آپ سے مشورہ کے خواہاں ہوتے ہیں اور آپ کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں
اگر انگوٹھے کی ساخت بی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔


اگر آپ کے انگوٹھے کا پہلا بند دوسرے بند سے لمبا ہو تو آپ ایک انتہائی شدت پسند انسان ہیں اور ہر چیز بہترین سے کم پر آپ کو قبول نہیں ہوتی ہے آپ ایک باریک بین انسان ہیں جو کہ اپنی ذات کے حوالے سے بھی بہت کڑی نظر رکھتے ہیں
ان کو زندگی میں ہر چیز ترتیب سے چاہیے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے حلقہ احباب میں بھی ایسے افراد ہوتے ہیں جو کہ بہت ڈسپلن کے حامل ہوتے ہیں
سی ساخت کے حامل انگوٹھا ہو تو ۔۔۔۔


اگر انگوٹھے کا نیچے والا پور اوپر والے پور سے بڑا ہو تو اس قسم کے انگوٹھے کے حامل افراد بہت محنتی ہوتے ہیں ۔یہ راستے کی ہر رکاوٹ کا مقابلہ محنت اور جدوجہد سے کرنے پر یقین رکھتےہیں ۔
ایسے لوگ بہت پر اعتماد اور اسمارٹ ہوتے ہیں اور ان کا کام کرنے کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کام کی جگہ پر ان کی تعریف ہمیشہ ہی کی جاتی ہے
اگر انگوٹھا لچکدار ہے


اپنے انگوٹھے پر غور کریں اگر اس میں حرکت کے دوران لچک موجود ہے تو آپ ایک لچکدار انگوٹھے کے حامل فرد ہیں ایسے لوگ بہت جزباتی ہوتےہیں اور جزبات کا اظہار کرنے پر یقین رکھتےہیں ۔ ایسے لوگ وقت اور حالات کے مطابق خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں ۔
یہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں اور پیدائشی آرٹسٹ ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کا کام کرنے کا طریقہ بھی دوسروں سے مختلف ہوتا ہے
اپنی صحت کے بارے میں ایک منٹ میں جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
اگر انگوٹھا بالکل سیدھا ہو تو ۔۔۔۔۔۔


اگر آپ کا انگوٹھا سیدھا اور کڑک ہے اور اس میں کسی قسم کی لچک موجود نہیں ہے ۔ تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ایک ضدی انسان ہیں ۔ اور اپنی ذات کے علاوہ کسی دوسرے کو کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں ہیں اور ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
بظاہر دیکھنے میں اپ باہر سے بہت مضبوط نظر آتے ہیں لیکن اندر سے بہت معصوم ہوتے ہیں جلد ہی لوگوں پر اعتبار کر لیتے ہیں اور اکثر لوگ آپ کے اس بھروسے کا غلط فائدہ بھی اٹھا لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے انگوٹھے کے حامل افراد مذید سخت ہو جاتے ہیں
یاد رکھیں
یہ تمام معلومات کسی بھی حوالے سے حتمی قرار نہیں دی جا سکتی ہیں لیکن اس معلومات کے حصول کے لیۓ ماہرنفسیات دانوں نے سیکڑوں لوگوں کے مزاج اور ان کے انگوٹھے کی ساخت کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتائج اخذ کیۓ ہیں
آپ بھی اپنے انگوٹھے کی ساخت اور اپنے مزاج کا موازنہ کریں اور کمنٹس کے ذریعے ساخت اورمزاج کے حوالے سے بتائيں
اس کے علاوہ نفسیات سے جڑے کسی بھی مسلے کی صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں ۔ یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کر کے ڈاکٹر سے آن لائن اپئنٹمنٹ یا مشورہ حاصل کریں