مثبت سوچ سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے سامنے پانی کا ایک گلاس رکھ دیا جاۓ اور اس میں آدھا پانی ہو تو منفی سوچ رکھنے والے انسان کی نظر میں آدھا گلاس خالی ہے جب کہ مثبت سوچ رکھنے والی کی نظر میں آدھا گلاس بھرا ہو گا . طرز فکر کا یہ فرق جہاں انسان کی عملی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے اسی طرح ماہرین کے مطابق یہ انسان کی صحت پر بھی براہ راست اثرات مرتب کرتا ہے
مثبت سوچ سے کیا مراد ہے


مثبت سوچ سے قطعی مراد یہ نہیں ہے کہ انسان کے سر میں دماغ کی جگہ پر ایک ریت کی بوری ہو اور جس سے ٹکرانےوالی کسی بھی چیز کا اس پر کوئی اثر نہ ہو ۔ بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ کسی بھی قسم کےحالات کی صورت میں آپ کا ردعمل کیا ہو سکتا ہے
مثبت سو چ کے لیے ضروری ہے کہ انسان کسی بھی قسم کے حالات میں اپنے آپ سے بات کرنا جانتا ہو جب انسان اپنے آپ سے بات کرتا ہے تو ان حالات میں اس کی منفی سوچ اور مثبت سوچ ایک دوسرے سے بات کرتی ہے اور اس کے بعد مثبت سوچ بے یقینی اور شکوک شبہات کا خاتمہ کر کے انسان میں مثبت سوچ پیدا کر کے اس کے اندر منفی عمل کا خاتمہ کرتے ہیں
مثبت سوچ کے صحت پر اثرات


ماہرین اس حوالے سے رات دن تحقیقات میں مصروف ہیں کہ وہ انسان کی مثبت سوچ اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کو زیادہ سے زيادہ جان سکیں اس حوالے سے جو لوگ مثبت سوچ اور طرز فکر کے حامل ہوتے ہیں ان افراد کی صحت میں جو تبدیلیاں دیکھنے میں آئيں وہ کچھ اس طرح سے ہیں
طویل عمر پاتے ہیں
ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے ہیں
مایوس نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان پر انزائیٹی اٹیک نہیں ہوتے ہیں
نزلہ زکام کا کم شکار ہوتے ہیں
ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر عمومی صحت کے حامل ہوتے ہیں
دل کی صحت بہترین ہوتی ہے اس وجہ سے دل کے دورے کا شکار نہیں ہوتے ہیں
مشکل ترین حالات کا مقابلہ زیادہ طاقت سے کر سکتے ہیں
اگرچہ ماہرین صحت پر مثبت سوچ کے ان اثرات کی اصل وجوہات اب تک بتانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں مگر اس حوالے سے ان کا نظریہ یہ بھی ہے کہ مشکل ترین حالات میں چونکہ یہ لوگ زيادہ دباؤ کا شکار نہیں ہوتے اس وجہ سے ان کے ہارمون کا نظام بے اعتدال نہیں ہوتا ہے جس سے صحت پر یہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
مثبت سوچ اختیار کرنے کے کچھ آسان طریقے


اگر آپ بھی اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ آپ کو اپنے اندر کچھ بنیادی تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی جو کہ آپ کو ایک مثبت سوچ کا حامل کامیاب انسان بنا سکتی ہیں یہ تبدیلیاں کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
اس کے لیۓ سب سے پہلے اپنی شخصیت کا تنقیدی طور پر خود جائزہ لیں
کہاں کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے
سب سے پہلے اپنے اندر جھانکیں اور اس بات کا سراغ لگائیں کہ درحقیقت آپ کی سوچ کن جگہوں پر منفی ہے کیا آپ روزانہ کے تعلقات میں یا کاموں میں منفی سوچ رکھتے ہیں اگر آپ کی زندگی کا کوئی ایسا پہلو موجود ہو تو اس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں اور اس عمل کے لیۓ تیاری شروع کر کےپہلا قدم خود بہتری کی طرف اٹھائیں ۔
مثبت سوچ کی جانب اٹھایا جانے والا پہلا قدم آپ کو اتنی طاقت دے سکتا ہے جس کے بعد ناکامی کا کوئی سوال نہیں ہوتا ہے
اپنی جانچ کریں
کسی پر بھی تنقید کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنے کی عادت کو اپنائیں ۔ اگر آپ اس عادت کو اپنا لیں گے تو آپ کو سامنے والے کے اندر برائیاں نظر آنے کے بجاۓ صرف اچھائیاں نظر آئيں گی اور جب آپ کسی کی اچھائیاں دیکھیں گے تو دوسری جانب سے بھی آپ کو اچھائی ہی ملے گی
خود پر ہنسنے کے لیۓ تیار رہیں
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ہنسی انسان کےبہت سارے مسائل کا حل ہوتی ہے اس وجہ سےمشکل حالات میں ہنس کر اس کا مقابلہ کرنا آپ کو بہت مضبوط بنا دیتا ہے اسی طرح مثبت سوچ حاصل کرنے کے لیۓ ایک اہم قدم یہ بھی ہوتا ہے کہ مزاج کو خوش مزاج رکھیں
اگر اس کے لیۓ خود پر ہنسنا بھی پڑے تو اس بات کا حوصلہ رکھیں اس طرح کے انسان اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو منفی طور پر لینے کے بجاۓ اس کے مثبت پہلوؤں پر نظر رکھتے ہیں اور کامیابی حاصل کرتے ہیں
صحت مند طرز زندگی اپنائیں


ہر روز آدھے گھنٹے تک باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے ایک جانب تو انسان کے اسٹیمنا میں اضافہ ہوتا ہے دوسری جانب اس سے انسان کے اندر مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے
کامیاب اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی صحبت
انسان کی شخصیت پر صحبت کا بہت اثر ہوتا ہے منفی سوچ رکھنے والے افراد آپ کے اندر بھی ایسی ہی سوچ پیدا کریں گے جب کہ کامیاب لوگوں کی صحبت آپ کی سوچ کو بھی مثبت کرکے کامیابی کی کنجی آپ کے ہاتھ میں تھما دے گی
انسان کے اندر مثبت طرف فکر پیدا کر نے میں ماہرین نفسیات بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پو رابطہ کریں